کتاب 45: كتاب فى اللقطة

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2426

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ لَقِيتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ أَخَذْتُ صُرَّةً مِائَةَ دِينَارٍ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً". فَعَرَّفْتُهَا حَوْلَهَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهَا ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً " فَعَرَّفْتُهَا فَلَمْ أَجِدْ ثُمَّ أَتَيْتُهُ ثَلاَثًا فَقَالَ " احْفَظْ وِعَاءَهَا وَعَدَدَهَا وَوِكَاءَهَا فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ فَاسْتَمْتِعْ بِهَا ". فَاسْتَمْتَعْتُ فَلَقِيتُهُ بَعْدُ بِمَكَّةَ فَقَالَ لاَ أَدْرِي ثَلاَثَةَ أَحْوَالٍ أَوْ حَوْلاً وَاحِدًا.

آدم نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ (دوسری سند) اور محمد بن بشار نے بھی مجھے بتایا۔ غندر (محمد بن جعفر) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے سلمہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ (کہتے تھے) کہ میں نے سُوید بن غفلہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں حضرت ابی بن کعبؓ سے ملا تو انہوں نے کہا: میں نے ایک تھیلی پائی جس میں ایک سو اَشرفیاں تھیں۔ میں نبی ﷺ کے پاس آیا۔ آپؐ نے فرمایا: سال بھر (لوگوں میں) اس کا اعلان کرتے رہو۔ چنانچہ مَیں سال بھر تک اُس کی شناخت کراتا رہا۔ میں نے کوئی نہ پایا جو اُسے پہچانتا ہو۔ پھر میں آپؐ کے پاس آیا۔ آپؐ نے فرمایا: ایک سال اور اسے شناخت کرائو۔ چنانچہ میں نے اس کو شناخت کرایا تو بھی نہ پایا۔ پھر میں آپؐ کے پاس تیسری بار آیا۔ آپؐ نے فرمایا: اس کی تھیلی اور اس کا بندھن محفوظ رکھو اور اس کی رقم کی گنتی بھی یاد رکھو۔ اگر اس کا مالک آجائے تو بہتر ورنہ اس سے فائدہ اٹھائو۔ چنانچہ میں نے (اس سے) فائدہ اٹھایا۔ پھر بعد میں مکہ میں اس کا مالک مجھے مل گیا۔ کہتے تھے: مجھے پتہ نہیں کہ (حضرت ابیؓ نے) تین سال بتائے یا ایک سال۔

صحیح بخاری 2427

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ رَبِيعَةَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ عَمَّا يَلْتَقِطُهُ فَقَالَ " عَرِّفْهَا سَنَةً ثُمَّ احْفَظْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُخْبِرُكَ بِهَا وَإِلاَّ فَاسْتَنْفِقْهَا ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ قَالَ " لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ ". قَالَ ضَالَّةُ الإِبِلِ فَتَمَعَّرَ وَجْهُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا حِذَاؤُهَا وَسِقَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ ".

عمرو بن عباس نے مجھے بتایا۔ عبدالرحمن (بن مہدی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ربیعہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) منبعث کے غلام یزید نے مجھے بتایا کہ حضرت زید بن خالد جُہنیؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بدوی نبیﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے ان چیزوں کی نسبت پوچھا جو وہ گری پڑی اٹھا لیتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ایک سال تک اسے شناخت کرائو اور اس کی تھیلی اور بندھن محفوظ رکھو۔ اگر (مالک) آجائے اور وہ تمہیں اس کا صحیح صحیح پتہ بتائے تو اس کے سپرد کردو، ورنہ اس کو اپنے کام میں لائو۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! بھولی بھٹکی بکری ہو (تو اس کے متعلق کیا ارشاد ہے؟) آپؐ نے فرمایا: وہ تیری یا تیرے بھائی کی یا بھیڑئیے کی ہے۔ اُس نے کہا: بھولا بھٹکا اونٹ ہو؟ اس پر نبیﷺ کے چہرے کا رنگ بدلا۔ آپؐ نے فرمایا: تجھے اس سے کیا غرض؟ اس کے پاس پائوں ہیں اور اس کی مشک ہے۔ پانی پی لیتا ہے اور درختوں سے کھا لیتا ہے۔

صحیح بخاری 2428

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ فَزَعَمَ أَنَّهُ قَالَ " اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً ". يَقُولُ يَزِيدُ إِنْ لَمْ تُعْتَرَفِ اسْتَنْفَقَ بِهَا صَاحِبُهَا وَكَانَتْ وَدِيعَةً عِنْدَهُ. قَالَ يَحْيَى فَهَذَا الَّذِي لاَ أَدْرِي أَفِي حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هُوَ أَمْ شَىْءٌ مِنْ عِنْدِهِ ـ ثُمَّ قَالَ كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْغَنَمِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ ". قَالَ يَزِيدُ وَهْىَ تُعَرَّفُ أَيْضًا. ثُمَّ قَالَ كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الإِبِلِ قَالَ فَقَالَ " دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا ".

اسماعیل بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: سلیمان بن بلال (تیمی) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن سعید انصاری) سے، یحيٰ نے منبعث کے آزاد کردہ غلام یزید سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت زید بن خالد ص سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ سے گری پڑی چیز کی نسبت پوچھا گیا تو ان کا خیال تھا کہ آپؐ نے فرمایا: اس کی تھیلی اور بندھن پہچان رکھو۔ پھر اس کو سال بھر شناخت کراتے رہو۔ یزید کہتے تھے: اگر وہ پہچانی نہ جائے تو جس نے وہ اٹھائی ہو، وہ اس کو کام میں لائے اور وہ چیز اس کے پاس امانت ہوگی۔ یحيٰ نے کہا: یہ (فقرہ) میں نہیں جانتا کہ آیا رسول اللہ ﷺ کی حدیث میں ہے یا ایسی ہی بات ہے جو یزید کی طرف سے (بڑھائی ہوئی) ہے۔ پھر اس نے پوچھا: بھولی بھٹکی بکری سے متعلق آپؐ کا کیا خیال ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا: اُسے بھی لے لو کیونکہ وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا بھیڑئیے کی۔ یزید نے کہا: اور وہ بھی شناخت کرائی جائے۔ پھر اس شخص نے کہا: بھولے بھٹکے اونٹ سے متعلق آپؐ کا کیا خیال ہے؟ (یزید نے) کہا: آپؐ نے فرمایا: اسے رہنے دو کیونکہ اس کے ساتھ پائوں ہیں اور مشک ہے۔ پانی پی لیتا ہے اور درختوں سے کھاتا ہے، یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پا لیتا ہے۔

صحیح بخاری 2429

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ. فَقَالَ " اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ فَشَأْنَكَ بِهَا ". قَالَ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ قَالَ " هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ ". قَالَ فَضَالَّةُ الإِبِلِ قَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے، ربیعہ نے منبعث کے آزاد کردہ غلام یزید سے، یزید نے حضرت زید بن خالدؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اُس نے آپؐ سے گری پڑی چیز کی نسبت پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: اس کی تھیلی اور اس کا بندھن پہچان رکھو اور پھر سال بھر تک اس کا اعلان کرتے رہو۔ اگر اُس کا مالک آگیا تو بہتر ورنہ جو چاہو کرو۔ اس نے پوچھا: بھولی بھٹکی بکری ہو تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ آپؐ نے فرمایا: وہ تمہاری ہے یا تمہارے بھائی کی یا بھیڑئیے کی۔ اس نے پوچھا: بھولا بھٹکا اُونٹ ہو تو اُس کے متعلق کیا ارشاد ہے؟ آپؐ نے فرمایا: تجھے اس سے کیا غرض؟ اس کے ساتھ اس کی مشک ہے اور اس کے پائوں ہیں۔ پانی پی لیتا ہے اور درختوں سے کھاتا ہے، یہاں تک کہ اس کا مالک اس سے آملتا ہے۔

صحیح بخاری 2430

وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ ذَكَرَ رَجُلاً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ـ وَسَاقَ الْحَدِيثَ ـ "فَخَرَجَ يَنْظُرُ لَعَلَّ مَرْكَبًا قَدْ جَاءَ بِمَالِهِ فَإِذَا هُوَ بِالْخَشَبَةِ فَأَخَذَهَا لأَهْلِهِ حَطَبًا فَلَمَّا نَشَرَهَا وَجَدَ الْمَالَ وَالصَّحِيفَةَ ".

او ر لیث نے کہا: جعفر بن ربیعہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمن بن ہرمز سے، عبدالرحمن نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے بنی اسرائیل کے ایک شخص کا ذِکر کیا اور پھر ساری بات بیان کی (اور فرمایا:) پھر وہ شخص نکلا کہ شاید کوئی جہاز ہو جو اس کا مال لایا ہو۔ تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک لکڑی ہے تو وہ اسے اپنے گھر والوں کے لئے ایندھن کے طور پر اُٹھا لایا۔ جب اس نے اس کو چیرا تو اس میں مال اور خط پایا۔

صحیح بخاری 2431

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِتَمْرَةٍ فِي الطَّرِيقِ قَالَ " لَوْلاَ أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لأَكَلْتُهَا ". وَقَالَ يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَقَالَ زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ.

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے طلحہ (بن مصرف) سے، طلحہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ راستے میں گری پڑی کھجور کے پاس سے گزرے۔ آپؐ نے فرمایا: اگر مجھے خوف نہ ہوتا کہ کہیں صدقے کی نہ ہو تو میں اسے کھا لیتا۔

صحیح بخاری 2432

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنِّي لأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي فَأَرْفَعُهَا لآكُلَهَا ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً فَأُلْفِيَهَا ".

اور یحيٰ (بن سعید قطان) نے کہا: سفیان (ثوری) نے ہم سے بیان کیا کہ منصور نے مجھے بتایا اور زائدہ (بن قدامہ) نے (بھی) منصور سے روایت کرتے ہوئے کہا، منصور نے طلحہ سے۔ (طلحہ نے کہا) کہ حضرت انسؓ نے ہمیں بتایا۔ (دوسری سند) اور محمد بن مقاتل نے بھی ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہمام بن منبّہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: میں اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتا ہوں اور کبھی اپنے بستر پر کھجور گری ہوئی پاتا ہوں تو میں اُسے کھانے کے لئے اُٹھا لیتا ہوں۔ پھر ڈرتا ہوں کہ کہیں صدقے کی نہ ہو اور اُسے چھوڑ دیتا ہوں۔

صحیح بخاری 2433

وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يُعْضَدُ عِضَاهُهَا وَلاَ يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلاَ تَحِلُّ لُقَطَتُهَا إِلاَّ لِمُنْشِدٍ وَلاَ يُخْتَلَى خَلاَهَا ". فَقَالَ عَبَّاسٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلاَّ الإِذْخِرَ. فَقَالَ " إِلاَّ الإِذْخِرَ ".

اور احمد بن سعید (رباطی) نے کہا: روح نے ہمیں بتایا کہ زکریا نے ہم سے ذکر کیا۔ (انہوں نے کہا:) عمرو بن دینار نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس (مکہ) کا درخت نہ کاٹا جائے، اور نہ وہاں کا شکار بھگایا جائے، اور نہ وہاں کی گری پڑی چیز اُٹھانی جائز ہے مگر صرف اُسی شخص کو گری پڑی چیز اُٹھانے کی اجازت ہے جو اعلان کرکے اُس کو شناخت کروائے، اور نہ وہاں کی گھاس کاٹی جائے۔ اس پر حضرت عباسؓ نے کہا: یا رسول اللہ! اذخر گھاس کو مستثنیٰ کردیجئے۔ آپؐ نے فرمایا: اچھا اذخر گھاس کاٹ سکتے ہو۔

صحیح بخاری 2434

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ قَامَ فِي النَّاسِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " إِنَّ اللَّهَ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ فَإِنَّهَا لاَ تَحِلُّ لأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي وَإِنَّهَا أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ وَإِنَّهَا لاَ تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي فَلاَ يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلاَ يُخْتَلَى شَوْكُهَا وَلاَ تَحِلُّ سَاقِطَتُهَا إِلاَّ لِمُنْشِدٍ وَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهْوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ إِمَّا أَنْ يُفْدَى وَإِمَّا أَنْ يُقِيدَ ". فَقَالَ الْعَبَّاسُ إِلاَّ الإِذْخِرَ فَإِنَّا نَجْعَلُهُ لِقُبُورِنَا وَبُيُوتِنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِلاَّ الإِذْخِرَ ". فَقَامَ أَبُو شَاهٍ ـ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ ـ فَقَالَ اكْتُبُوا لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اكْتُبُوا لأَبِي شَاهٍ ". قُلْتُ لِلأَوْزَاعِيِّ مَا قَوْلُهُ اكْتُبُوا لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ هَذِهِ الْخُطْبَةَ الَّتِي سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

یحيٰ بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔ ولید بن مسلم نے ہم سے بیان کیا کہ اوزاعی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: یحيٰ بن ابی کثیر نے مجھ سے بیان کیا، کہا: ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے مجھ سے بیان کیا۔ کہتے تھے: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: جب اللہ نے اپنے رسول ﷺ کے لیے مکہ کو فتح کرادیا تو آپؐ لوگوں میں تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمد و ثنا کی۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ اللہ نے مکہ کو اَصحاب فیل کے حملہ سے محفوظ رکھا تھا اور اپنے رسول کو اور مومنوں کو اُس پر غلبہ دے دیا۔ مجھ سے پہلے کسی کے لئے وہ جائز نہ تھا اور میرے لئے بھی دن کی ایک گھڑی ہی جائز کیا گیا اور اب میرے بعد کسی کے لئے بھی جائز نہ ہوگا۔ اس لئے اس کا شکار نہ بھگایا جائے، اور نہ اس کے کانٹے توڑے جائیں، اور نہ اس کی گری پڑی چیز اُٹھانی جائز ہوگی مگر ایسے شخص کے لئے جو اس کی شناخت کرانے کے لئے اعلان کرے۔ اور جس کا کوئی عزیز مارا جائے تو اُسے دو باتوں کا اختیار ہے۔ یا تو دیت لے یا قصاص۔ حضرت عباسؓ نے کہا: اذخر کو مستثنیٰ فرمادیجئے کیونکہ ہم اس کو اپنی قبروں اور اپنے گھروں (کی چھتوں) پر ڈالتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اذخر گھاس مستثنیٰ کی جاتی ہے۔ پھر ابوشاہؓ کھڑے ہوئے جو اہل یمن میں سے تھے۔ وہ کہنے لگے: یارسول اللہ! (یہ خطبہ) مجھے لکھوادیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ابوشاہؓ کو (یہ) لکھ دو۔ میں نے اوزاعی سے پوچھا: ان کی اس بات کا کیا مطلب تھا کہ یا رسول اللہ! مجھے لکھوادیں۔ انہوں نے کہا: یہ خطبہ جو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا۔

صحیح بخاری 2435

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تُؤْتَى مَشْرُبَتُهُ فَتُكْسَرَ خِزَانَتُهُ فَيُنْتَقَلَ طَعَامُهُ فَإِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَاتِهِمْ فَلاَ يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِهِ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی کسی شخص کے مویشی بغیر اُس کی اجازت کے نہ دوہے۔ کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ کوئی اُس کے گودام میں آئے اور اُس کے ذخیرہ کا تالہ توڑے اور اس کا اناج اُٹھا لے جائے۔ اسی طرح ان کے مواشی کے تھن ان کے لئے ان کے کھانے پینے کی چیزیں جمع رکھتے ہیں۔ اس لئے کوئی کسی کے مویشی بغیر اس کی اجازت کے نہ دوہے۔

صحیح بخاری 2436

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ قَالَ " عَرِّفْهَا سَنَةً ثُمَّ اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِفَاصَهَا ثُمَّ اسْتَنْفِقْ بِهَا فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ قَالَ " خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَضَالَّةُ الإِبِلِ قَالَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ ـ أَوِ احْمَرَّ وَجْهُهُ ـ ثُمَّ قَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا حِذَاؤُهَا وَسِقَاؤُهَا حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا ".

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے، ربیعہ نے منبعث کے غلام یزید سے، یزید نے حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے گری پڑی چیز کی نسبت پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: اسے ایک سال تک شناخت کراتے رہو۔ پھر اس کے بعد اس کا بندھن اور اس کا تھیلہ پہچان رکھو اور اسے اپنے مصرف میں لے آئو۔ اگر اس کا مالک آجائے تو وہ چیز اس کے حوالے کر دو۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! اور جو بھولی بھٹکی بکری ہو؟ آپؐ نے فرمایا: اسے لے لے کیونکہ وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا بھیڑئیے کی۔ اس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اور بھولا بھٹکا اُونٹ ہو؟ (حضرت زیدؓ) کہتے تھے: اس پر رسول اللہ ﷺ کو غصہ آیا یہاں تک کہ آپؐ کے دونوں رخسار سرخ ہوگئے یا (کہا:) آپؐ کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ آپؐ نے فرمایا: تجھے اس سے کیا۔ اس کے ساتھ اس کے پائوں ہیں اور اس کی مشک ہے۔ یہاں تک کہ اس کا مالک اس کو آملتا ہے۔

صحیح بخاری 2437

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ وَزَيْدِ بْنِ صُوحَانَ فِي غَزَاةٍ فَوَجَدْتُ سَوْطًا. فَقَالَ لِي أَلْقِهِ. قُلْتُ لاَ وَلَكِنْ إِنْ وَجَدْتُ صَاحِبَهُ وَإِلاَّ اسْتَمْتَعْتُ بِهِ. فَلَمَّا رَجَعْنَا حَجَجْنَا فَمَرَرْتُ بِالْمَدِينَةِ فَسَأَلْتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ وَجَدْتُ صُرَّةً عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِيهَا مِائَةُ دِينَارٍ فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً ". فَعَرَّفْتُهَا حَوْلاً ثُمَّ أَتَيْتُ فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً ". فَعَرَّفْتُهَا حَوْلاً ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً ". فَعَرَّفْتُهَا حَوْلاً ثُمَّ أَتَيْتُهُ الرَّابِعَةَ فَقَالَ " اعْرِفْ عِدَّتَهَا وَوِكَاءَهَا وَوِعَاءَهَا فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ اسْتَمْتِعْ بِهَا ".
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَلَمَةَ بِهَذَا قَالَ فَلَقِيتُهُ بَعْدُ بِمَكَّةَ فَقَالَ لاَ أَدْرِي أَثَلاَثَةَ أَحْوَالٍ أَوْ حَوْلاً وَاحِدًا.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلمہ بن کہیل سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے سُوَید بن غفلہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں ایک غزوہ میں سلمان بن ربیعہؓ اور زید بن صوحانؓ کے ساتھ تھا۔ میں نے ایک کوڑا پایا۔ (اس کو اُٹھا لیا) اُن دونوں نے مجھے کہا: اسے پھینک دو۔ میں نے کہا: نہیں۔ اگر میں نے اس کا مالک پا لیا تو اس کو دے دوں گا۔ ورنہ میں اس سے فائدہ اُٹھاؤں گا۔ جب ہم لوٹے تو ہم حج کو گئے پھر میں مدینہ سے گذرا اور میں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کے زمانے میں ایک تھیلی پائی تھی جس میں ایک سو اَشرفیاں تھیں۔ میں وہ نبی ﷺ کے پاس لایا۔ آپؐ نے فرمایا: ایک سال تک اس کا اعلان کرتے رہو۔ سو میں ایک سال تک اس کی شناخت کراتا رہا۔ پھر آیا تو آپؐ نے فرمایا: ایک اور سال اس کا اعلان کرو اور میں اس کا ایک اور سال اعلان کرتا رہا۔ پھر آپؐ کے پاس آیا تو آپؐ نے فرمایا: ایک اور سال اس کا اعلان کرو۔ چنانچہ میں نے ایک اور سال اس کا اعلان کیا۔ پھر چوتھی دفعہ آپؐ کے پاس آیا تو آپؐ نے فرمایا: اشرفیوں کی تعداد یاد رکھو اور تھیلی کا بندھن اور اُس کا ظرف پہچان رکھو۔ اگر اس کا مالک آجائے تو بہتر، ورنہ اشرفیوں سے فائدہ اُٹھاؤ۔

عبدان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے سلمہ سے روایت کی اور یہی حدیث بتائی۔ (شعبہ نے) کہا: پھر اس کے بعد میں مکہ میں اُن سے ملا تو (سلمہ نے) کہا: میں نہیں جانتا کہ (سُوَید نے) تین سال بتائے یا ایک سال۔

صحیح بخاری 2438

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ قَالَ " عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُخْبِرُكَ بِعِفَاصِهَا وَوِكَائِهَا وَإِلاَّ فَاسْتَنْفِقْ بِهَا ". وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ فَتَمَعَّرَ وَجْهُهُ قَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ دَعْهَا حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا ". وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ. فَقَالَ " هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ ".

محمد بن یوسف (فریابی) نے ہمیں بتایا۔ سفیان (ثوری) نے ربیعہ سے، ربیعہ نے منبعث کے غلام یزید سے، یزید نے حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ایک بدوی نے نبی ﷺ سے گری پڑی چیز کی نسبت پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: اس کا ایک سال اعلان کرتے رہو۔ اگر کوئی ایسا آجائے جو تمہیں اس کے تھیلے اور اُس کے بندھن کا پتہ دے تو اسے دے دو۔ ورنہ اسے اپنے مصرف میں لے آئو۔ اور اس نے آپؐ سے بھولے بھٹکے اُونٹ کی نسبت پوچھا۔ اس پر آپؐ کا چہرہ (غصہ سے) سرخ ہوگیا اور آپؐ نے فرمایا: تجھے اس سے کیا؟ اس کے ساتھ اس کی مشک ہے اور اس کے پائوں۔ پانی پی لیتا ہے اور درختوں سے کھاتا ہے۔ اسے رہنے دو کہ اس کا مالک اسے تلاش کرلے۔ اور اس نے آپؐ سے بھولی بھٹکی بکری کی نسبت پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا بھیڑئیے کی۔

صحیح بخاری 2439

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ أَخْبَرَنِي الْبَرَاءُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ انْطَلَقْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَاعِي غَنَمٍ يَسُوقُ غَنَمَهُ فَقُلْتُ لِمَنْ أَنْتَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ. فَسَمَّاهُ فَعَرَفْتُهُ. فَقُلْتُ هَلْ فِي غَنَمِكَ مِنْ لَبَنٍ فَقَالَ نَعَمْ. فَقُلْتُ هَلْ أَنْتَ حَالِبٌ لِي قَالَ نَعَمْ. فَأَمَرْتُهُ فَاعْتَقَلَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ ضَرْعَهَا مِنَ الْغُبَارِ ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ كَفَّيْهِ فَقَالَ هَكَذَا ـ ضَرَبَ إِحْدَى كَفَّيْهِ بِالأُخْرَى ـ فَحَلَبَ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ وَقَدْ جَعَلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِدَاوَةً عَلَى فَمِهَا خِرْقَةٌ فَصَبَبْتُ عَلَى اللَّبَنِ حَتَّى بَرَدَ أَسْفَلُهُ فَانْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ اشْرَبْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ.

اسحاق بن ابراہیم نے مجھ سے بیان کیا کہ نضر نے ہمیں خبر دی۔ اسرائیل نے ابو اسحاق سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت براء (بن عازبؓ) نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ عبداللہ بن رجاء نے بھی ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو اسحاق سے، ابو اسحاق نے حضرت براءؓ سے، حضرت براءؓ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں چل پڑا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ بکریوں کا ایک چرواہا ہے جو اپنی بکریوں کو ہانک رہا ہے۔ میں نے کہا: تم کس کے چرواہے ہو؟ اس نے کہا: قریش کے ایک شخص کا۔ اس نے اس کا نام لیا۔ میں نے اس کو پہچان لیا۔ میں نے پوچھا: کیا تمہاری بکریوں کا کچھ دودھ ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ میں نے کہا: کیا تو میرے لئے دودھ دوہے گا؟ اُس نے کہا: ہاں۔ چنانچہ میں نے اس سے فرمائش کی۔ اس پر اس نے اپنے ریوڑ سے ایک بکری پکڑی۔ میں نے کہا: اس کے تھن کو غبار سے جھاڑ کر صاف کر لے۔ پھر میں نے کہا: اپنے دونوں ہاتھوں کو بھی جھاڑ لے۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مارا۔ پھر ایک پیالہ بھر دودھ دوہا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کے لئے پانی کی ایک چھاگل رکھ لی تھی۔ اس کے منہ پر کپڑا تھا۔ میں نے دودھ پر پانی ڈالا۔ یہاں تک کہ اس کے نیچے تک ٹھنڈا ہوگیا۔ پھر نبی ﷺ کے پاس پہنچا اور میں نے کہا: یا رسول اللہ! پیجئے۔ آپؐ نے پیا اور میں خوش ہوگیا۔

10 von 10 heute frei