کتاب 3: باب ضَالَّةِ الْغَنَمِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2428

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ فَزَعَمَ أَنَّهُ قَالَ " اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً ". يَقُولُ يَزِيدُ إِنْ لَمْ تُعْتَرَفِ اسْتَنْفَقَ بِهَا صَاحِبُهَا وَكَانَتْ وَدِيعَةً عِنْدَهُ. قَالَ يَحْيَى فَهَذَا الَّذِي لاَ أَدْرِي أَفِي حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هُوَ أَمْ شَىْءٌ مِنْ عِنْدِهِ ـ ثُمَّ قَالَ كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْغَنَمِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ ". قَالَ يَزِيدُ وَهْىَ تُعَرَّفُ أَيْضًا. ثُمَّ قَالَ كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الإِبِلِ قَالَ فَقَالَ " دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا ".

اسماعیل بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: سلیمان بن بلال (تیمی) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن سعید انصاری) سے، یحيٰ نے منبعث کے آزاد کردہ غلام یزید سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت زید بن خالد ص سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ سے گری پڑی چیز کی نسبت پوچھا گیا تو ان کا خیال تھا کہ آپؐ نے فرمایا: اس کی تھیلی اور بندھن پہچان رکھو۔ پھر اس کو سال بھر شناخت کراتے رہو۔ یزید کہتے تھے: اگر وہ پہچانی نہ جائے تو جس نے وہ اٹھائی ہو، وہ اس کو کام میں لائے اور وہ چیز اس کے پاس امانت ہوگی۔ یحيٰ نے کہا: یہ (فقرہ) میں نہیں جانتا کہ آیا رسول اللہ ﷺ کی حدیث میں ہے یا ایسی ہی بات ہے جو یزید کی طرف سے (بڑھائی ہوئی) ہے۔ پھر اس نے پوچھا: بھولی بھٹکی بکری سے متعلق آپؐ کا کیا خیال ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا: اُسے بھی لے لو کیونکہ وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا بھیڑئیے کی۔ یزید نے کہا: اور وہ بھی شناخت کرائی جائے۔ پھر اس شخص نے کہا: بھولے بھٹکے اونٹ سے متعلق آپؐ کا کیا خیال ہے؟ (یزید نے) کہا: آپؐ نے فرمایا: اسے رہنے دو کیونکہ اس کے ساتھ پائوں ہیں اور مشک ہے۔ پانی پی لیتا ہے اور درختوں سے کھاتا ہے، یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پا لیتا ہے۔

10 von 10 heute frei