کتاب 10: باب هَلْ يَأْخُذُ اللُّقَطَةَ وَلاَ يَدَعُهَا تَضِيعُ، حَتَّى لاَ يَأْخُذَهَا مَنْ لاَ يَسْتَحِقُّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2437

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ وَزَيْدِ بْنِ صُوحَانَ فِي غَزَاةٍ فَوَجَدْتُ سَوْطًا. فَقَالَ لِي أَلْقِهِ. قُلْتُ لاَ وَلَكِنْ إِنْ وَجَدْتُ صَاحِبَهُ وَإِلاَّ اسْتَمْتَعْتُ بِهِ. فَلَمَّا رَجَعْنَا حَجَجْنَا فَمَرَرْتُ بِالْمَدِينَةِ فَسَأَلْتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ وَجَدْتُ صُرَّةً عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِيهَا مِائَةُ دِينَارٍ فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً ". فَعَرَّفْتُهَا حَوْلاً ثُمَّ أَتَيْتُ فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً ". فَعَرَّفْتُهَا حَوْلاً ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً ". فَعَرَّفْتُهَا حَوْلاً ثُمَّ أَتَيْتُهُ الرَّابِعَةَ فَقَالَ " اعْرِفْ عِدَّتَهَا وَوِكَاءَهَا وَوِعَاءَهَا فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ اسْتَمْتِعْ بِهَا ".
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَلَمَةَ بِهَذَا قَالَ فَلَقِيتُهُ بَعْدُ بِمَكَّةَ فَقَالَ لاَ أَدْرِي أَثَلاَثَةَ أَحْوَالٍ أَوْ حَوْلاً وَاحِدًا.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلمہ بن کہیل سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے سُوَید بن غفلہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں ایک غزوہ میں سلمان بن ربیعہؓ اور زید بن صوحانؓ کے ساتھ تھا۔ میں نے ایک کوڑا پایا۔ (اس کو اُٹھا لیا) اُن دونوں نے مجھے کہا: اسے پھینک دو۔ میں نے کہا: نہیں۔ اگر میں نے اس کا مالک پا لیا تو اس کو دے دوں گا۔ ورنہ میں اس سے فائدہ اُٹھاؤں گا۔ جب ہم لوٹے تو ہم حج کو گئے پھر میں مدینہ سے گذرا اور میں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کے زمانے میں ایک تھیلی پائی تھی جس میں ایک سو اَشرفیاں تھیں۔ میں وہ نبی ﷺ کے پاس لایا۔ آپؐ نے فرمایا: ایک سال تک اس کا اعلان کرتے رہو۔ سو میں ایک سال تک اس کی شناخت کراتا رہا۔ پھر آیا تو آپؐ نے فرمایا: ایک اور سال اس کا اعلان کرو اور میں اس کا ایک اور سال اعلان کرتا رہا۔ پھر آپؐ کے پاس آیا تو آپؐ نے فرمایا: ایک اور سال اس کا اعلان کرو۔ چنانچہ میں نے ایک اور سال اس کا اعلان کیا۔ پھر چوتھی دفعہ آپؐ کے پاس آیا تو آپؐ نے فرمایا: اشرفیوں کی تعداد یاد رکھو اور تھیلی کا بندھن اور اُس کا ظرف پہچان رکھو۔ اگر اس کا مالک آجائے تو بہتر، ورنہ اشرفیوں سے فائدہ اُٹھاؤ۔

عبدان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے سلمہ سے روایت کی اور یہی حدیث بتائی۔ (شعبہ نے) کہا: پھر اس کے بعد میں مکہ میں اُن سے ملا تو (سلمہ نے) کہا: میں نہیں جانتا کہ (سُوَید نے) تین سال بتائے یا ایک سال۔

10 von 10 heute frei