کتاب 12: باب

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2439

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ أَخْبَرَنِي الْبَرَاءُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ انْطَلَقْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَاعِي غَنَمٍ يَسُوقُ غَنَمَهُ فَقُلْتُ لِمَنْ أَنْتَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ. فَسَمَّاهُ فَعَرَفْتُهُ. فَقُلْتُ هَلْ فِي غَنَمِكَ مِنْ لَبَنٍ فَقَالَ نَعَمْ. فَقُلْتُ هَلْ أَنْتَ حَالِبٌ لِي قَالَ نَعَمْ. فَأَمَرْتُهُ فَاعْتَقَلَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ ضَرْعَهَا مِنَ الْغُبَارِ ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ كَفَّيْهِ فَقَالَ هَكَذَا ـ ضَرَبَ إِحْدَى كَفَّيْهِ بِالأُخْرَى ـ فَحَلَبَ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ وَقَدْ جَعَلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِدَاوَةً عَلَى فَمِهَا خِرْقَةٌ فَصَبَبْتُ عَلَى اللَّبَنِ حَتَّى بَرَدَ أَسْفَلُهُ فَانْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ اشْرَبْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ.

اسحاق بن ابراہیم نے مجھ سے بیان کیا کہ نضر نے ہمیں خبر دی۔ اسرائیل نے ابو اسحاق سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت براء (بن عازبؓ) نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ عبداللہ بن رجاء نے بھی ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو اسحاق سے، ابو اسحاق نے حضرت براءؓ سے، حضرت براءؓ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں چل پڑا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ بکریوں کا ایک چرواہا ہے جو اپنی بکریوں کو ہانک رہا ہے۔ میں نے کہا: تم کس کے چرواہے ہو؟ اس نے کہا: قریش کے ایک شخص کا۔ اس نے اس کا نام لیا۔ میں نے اس کو پہچان لیا۔ میں نے پوچھا: کیا تمہاری بکریوں کا کچھ دودھ ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ میں نے کہا: کیا تو میرے لئے دودھ دوہے گا؟ اُس نے کہا: ہاں۔ چنانچہ میں نے اس سے فرمائش کی۔ اس پر اس نے اپنے ریوڑ سے ایک بکری پکڑی۔ میں نے کہا: اس کے تھن کو غبار سے جھاڑ کر صاف کر لے۔ پھر میں نے کہا: اپنے دونوں ہاتھوں کو بھی جھاڑ لے۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مارا۔ پھر ایک پیالہ بھر دودھ دوہا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کے لئے پانی کی ایک چھاگل رکھ لی تھی۔ اس کے منہ پر کپڑا تھا۔ میں نے دودھ پر پانی ڈالا۔ یہاں تک کہ اس کے نیچے تک ٹھنڈا ہوگیا۔ پھر نبی ﷺ کے پاس پہنچا اور میں نے کہا: یا رسول اللہ! پیجئے۔ آپؐ نے پیا اور میں خوش ہوگیا۔

10 von 10 heute frei