کتاب 26: باب مَنْ عَقَلَ بَعِيرَهُ عَلَى الْبَلاَطِ أَوْ باب الْمَسْجِدِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2470

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيُّ قَالَ أَتَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَسْجِدَ فَدَخَلْتُ إِلَيْهِ وَعَقَلْتُ الْجَمَلَ فِي نَاحِيَةِ الْبَلاَطِ فَقُلْتُ هَذَا جَمَلُكَ. فَخَرَجَ فَجَعَلَ يُطِيفُ بِالْجَمَلِ قَالَ " الثَّمَنُ وَالْجَمَلُ لَكَ ".

مسلم ( بن ابراہیم) نے ہمیں بتایا۔ ہم سے ابو عقیل نے بیان کیا، (کہا) کہ ہمیں ابو المتوکل ناجی نے بتایا۔ وہ کہتے تھے: میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس آیا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ مسجد میں آئے اور میں بھی آپؐ کے پاس گیا اور (مسجد کے) پختہ فرش کے ایک کونے میں اُونٹ باندھ دیا۔ میں نے کہا: یہ آپؐ کا اُونٹ ہے۔ آپؐ باہر آئے اور اُونٹ کے آس پاس پھرنے لگے۔ آپؐ نے فرمایا: یہ لو اس کی قیمت اور اُونٹ بھی تمہارا ہی ہے۔

10 von 10 heute frei