کتاب 30: باب النُّهْبَى بِغَيْرِ إِذْنِ صَاحِبِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2474

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الأَنْصَارِيّ َ ـ وَهُوَ جَدُّهُ أَبُو أُمِّهِ ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ النُّهْبَى وَالْمُثْلَةِ.

آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ عدی بن ثابت نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) میں نے حضرت عبداللہ بن یزید انصاریؓ سے سنا اور وہ عدی کے نانا تھے۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے لُوٹ مار کرنے اور لڑائی میں مقتولین کے ناک اور کان کاٹنے سے منع فرمایا۔

صحیح بخاری 2475

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنَا عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُ وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهِ فِيهَا أَبْصَارَهُمْ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهْوَ مُؤْمِنٌ ". وَعَنْ سَعِيدٍ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ إِلاَّ النُّهْبَةَ.

سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: لیث (بن سعد) نے مجھ سے بیان کیا کہ عُقَیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوبکر بن عبدالرحمن سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: زانی جب زنا کرتا ہے وہ مومن نہیں ہوتا اور جب وہ شراب پیتا ہے تو مومن ہونے کی حالت میں شراب نہیں پیتا، اور جب وہ چوری کرتا ہے تو مومن ہونے کی حالت میں چوری نہیں کرتا، اور جب وہ لُوٹتا ہے تو مومن ہونے کی حالت میں ایسی چیز بھی نہیں لُوٹتا جس کی طرف لوگوں کی (للچائی ہوئی) نظریں اٹھیں۔ اور سعید اور ابوسلمہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ لیکن ان کی روایت میں لُوٹ کا ذکر نہیں۔ انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کیا۔ فربری نے کہا: میں نے ابوجعفر (ابن ابی حاتم وراق) کی تحریر میں دیکھا کہ ابوعبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اس سے مراد یہ ہے کہ اس سے ایمان چھین لیا جاتا ہے۔

10 von 10 heute frei