کتاب 34: باب إِذَا كَسَرَ قَصْعَةً أَوْ شَيْئًا لِغَيْرِهِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2481
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ مَعَ خَادِمٍ بِقَصْعَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتْ بِيَدِهَا فَكَسَرَتِ الْقَصْعَةَ فَضَمَّهَا وَجَعَلَ فِيهَا الطَّعَامَ وَقَالَ " كُلُوا ". وَحَبَسَ الرَّسُولَ وَالْقَصْعَةَ حَتَّى فَرَغُوا فَدَفَعَ الْقَصْعَةَ الصَّحِيحَةَ وَحَبَسَ الْمَكْسُورَةَ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
مسدّد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ اپنی ایک زوجہ کے پاس تھے تو امّہات المؤمنین میں سے ایک نے خادم کے ہاتھ ایک پیالہ بھیجا جس میں کوئی کھانا تھا۔ اُس بیوی نے اپنا ہاتھ مارا اور پیالہ توڑ ڈالا۔ آپؐ نے اُس کو جوڑا اور اُس میں وہ کھانا رکھ دیا اور فرمایا: کھاؤ اور وہ جو پیالہ لے کر آیا تھا، اُسے اور اُس پیالہ کو روکے رکھا، یہاں تک کہ کھانے سے فارغ ہوئے۔ پھر آپؐ نے دوسرا سالم پیالہ دیا اور ٹوٹا ہوا پیالہ رکھ لیا۔ (سعید) بن ابی مریم کہتے تھے کہ یحيٰ بن ایوب نے ہمیں بتایا کہ حمید نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے یہی حدیث بیان کی۔
10 von 10 heute frei