کتاب 35: باب إِذَا هَدَمَ حَائِطًا فَلْيَبْنِ مِثْلَهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2482

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَانَ رَجُلٌ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ يُقَالُ لَهُ جُرَيْجٌ يُصَلِّي فَجَاءَتْهُ أُمُّهُ فَدَعَتْهُ فَأَبَى أَنْ يُجِيبَهَا فَقَالَ أُجِيبُهَا أَوْ أُصَلِّي ثُمَّ أَتَتْهُ فَقَالَتِ اللَّهُمَّ لاَ تُمِتْهُ حَتَّى تُرِيَهُ الْمُومِسَاتِ. وَكَانَ جُرَيْجٌ فِي صَوْمَعَتِهِ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ لأَفْتِنَنَّ جُرَيْجًا. فَتَعَرَّضَتْ لَهُ فَكَلَّمَتْهُ فَأَبَى فَأَتَتْ رَاعِيًا فَأَمْكَنَتْهُ مِنْ نَفْسِهَا فَوَلَدَتْ غُلاَمًا فَقَالَتْ هُوَ مِنْ جُرَيْجٍ. فَأَتَوْهُ وَكَسَرُوا صَوْمَعَتَهُ فَأَنْزَلُوهُ وَسَبُّوهُ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى ثُمَّ أَتَى الْغُلاَمَ فَقَالَ مَنْ أَبُوكَ يَا غُلاَمُ قَالَ الرَّاعِي. قَالُوا نَبْنِي صَوْمَعَتَكَ مِنْ ذَهَبٍ. قَالَ لاَ إِلاَّ مِنْ طِينٍ ".

مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ جریر بن حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بنی اسرائیل میں ایک آدمی تھا۔ اُسے جریج کہتے تھے۔ وہ نماز پڑھ رہا تھا کہ اتنے میں اُس کی ماں آئی اور اس نے اس کو بلایا۔ اس نے اس کو جواب نہ دیا اور کہنے لگا: میں اسے جواب دوں یا نماز پڑھوں۔ پھر وہ لَوٹی اور اس نے کہا: اے میرے اللہ! اسے نہ ماریو جب تک کہ تو اسے کنچنیوں کا منہ نہ دکھا دے۔ اور جریج اپنے عبادت خانہ میں تھا۔ ایک عورت نے کہا: میں جریج کو ضرور بہکائوں گی۔ چنانچہ اس نے اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کی اور اُس سے باتیں کیں۔ وہ نہ مانا۔ وہ ایک چرواہے کے پاس گئی اور اُس سے بد فعلی کی اور وہ ایک لڑکا جنی۔ کہنے لگی: یہ جریج کا ہے۔ یہ سن کر لوگ اس کے پاس آئے اور اُس کا عبادت خانہ توڑ پھوڑ دیا۔ اُس کو نیچے اُتارا اور اُسے گالیاں دیں۔ اُس نے وضو کیا۔ نماز پڑھی اور اُس کے بعد اُس بچے کے پاس آیا اور اُس نے پوچھا: بچے! تیرا باپ کون ہے؟ اُس نے کہا: چرواہا۔ لوگوں نے کہا: ہم تمہارا عبادت خانہ سونے کا بنا دیتے ہیں۔ اُس نے کہا: نہیں؛ مٹی کا ہی بنا دو۔

10 von 10 heute frei