کتاب 3: باب قِسْمَةِ الْغَنَمِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2488

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ جَدِّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَأَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ فَأَصَابُوا إِبِلاً وَغَنَمًا. قَالَ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي أُخْرَيَاتِ الْقَوْمِ فَعَجِلُوا وَذَبَحُوا وَنَصَبُوا الْقُدُورَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْقُدُورِ فَأُكْفِئَتْ ثُمَّ قَسَمَ فَعَدَلَ عَشْرَةً مِنَ الْغَنَمِ بِبَعِيرٍ فَنَدَّ مِنْهَا بَعِيرٌ فَطَلَبُوهُ فَأَعْيَاهُمْ وَكَانَ فِي الْقَوْمِ خَيْلٌ يَسِيرَةٌ فَأَهْوَى رَجُلٌ مِنْهُمْ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ " إِنَّ لِهَذِهِ الْبَهَائِمِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا ". فَقَالَ جَدِّي إِنَّا نَرْجُو ـ أَوْ نَخَافُ ـ الْعَدُوَّ غَدًا وَلَيْسَتْ مَعَنَا مُدًى أَفَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ. قَالَ " مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَكُلُوهُ لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنْ ذَلِكَ أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَى الْحَبَشَةِ ".

علی بن حکم انصاری نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن مسروق سے، سعید نے عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج سے، عبایہ نے اپنے دادا (حضرت رافعؓ) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ ذوالحلیفہ میں تھے۔ وہاں لوگوں کو بھوک لگی اور انہوں نے (غنیمت میں) کچھ اُونٹ اور بکریاں پائیں۔ کہتے تھے: اس وقت نبی ﷺ اخیر کے لوگوں میں تھے۔ لوگوں نے جلدی میں جانوروں کو ذبح کر لیا اور ہانڈیاں رکھ دیں۔ تو نبی ﷺ نے ہانڈیوں کی نسبت فرمایا تو وہ اُنڈیل دی گئیں۔ پھر آپؐ نے تقسیم کیں اور دس بکریوں کو ایک اُونٹ کے برابر رکھا۔ ان میں سے ایک اُونٹ بھاگ نکلا۔ لوگوں نے اس کا پیچھا کیا۔ اُس نے اُن کو تھکا دیا اور اس وقت لشکر میں گھوڑے کم تھے۔ اُن میں سے ایک شخص نے آگے بڑھ کر تیر مارا۔ تو اللہ نے اس کو وہیں ٹھہرا دیا۔ پھر آپؐ نے فرمایا: دیکھو! چوپایوں میں ایسے بھی جانور ہوتے ہیں جو سدھائے نہیں جاسکتے۔ وحشی جانوروں کی طرح ہوتے ہیں۔ اس لئے ان میں سے جو تمہیں تکلیف میں ڈال دیں تو تم ان سے اسی طرح برتائو کرو۔ میرے دادا نے عرض کیا۔ ہمیں امید ہے یا (کہا:) اندیشہ ہے کہ کل دشمن سے مٹھ بھیڑ ہوگی اور چھریاں ہمارے پاس نہیں۔ تو کیا ہم بانس کی کھپاج سے کاٹ ڈالیں؟ آپؐ نے فرمایا: جو چیز خون بہا دے۔ اور جانور پر اللہ کا نام لیا جائے اُسے کھالو۔ دانت اور ناخن سے ذبح نہ کرنا۔ میں تم سے اس کی وجہ بیان کرتا ہوں۔ دانت جو ہے تو وہ ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھریاں ہیں۔

10 von 10 heute frei