کتاب 4: باب الْقِرَانِ فِي التَّمْرِ بَيْنَ الشُّرَكَاءِ حَتَّى يَسْتَأْذِنَ أَصْحَابَهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2489

حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَقْرُنَ الرَّجُلُ بَيْنَ التَّمْرَتَيْنِ جَمِيعًا حَتَّى يَسْتَأْذِنَ أَصْحَابَهُ.

خلّاد بن یحیی نے ہمیں بتایا کہ سفیان نے ہم سے بیان کیا کہ جبلہ بن سُحَیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا۔ کہتے تھے: نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ آدمی دو دو کھجوریں ملا کر کھائے جب تک کہ وہ اپنے ساتھیوں سے اجازت نہ لے لے۔

صحیح بخاری 2490

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَبَلَةَ قَالَ كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَأَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا فَيَقُولُ لاَ تَقْرُنُوا فَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الإِقْرَانِ إِلاَّ أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ أَخَاهُ.

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے جبلہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم مدینہ میں تھے اور ہم پر قحط پڑ گیا۔ تو حضرت (عبداللہ) بن زبیرؓ ہمیں کھانے کے لئے کھجوریں دیا کرتے تھے اور حضرت (عبداللہ) ابن عمرؓ ہمارے پاس سے گزرے اور کہنے لگے: دو دو کھجوریں ملا کر مت کھائو کیونکہ نبی ﷺ نے ایک دفعہ میں دو دو کھجوریں ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے مگر یہ کہ تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے اجازت لے لے۔

10 von 10 heute frei