کتاب 15: باب الاِشْتِرَاكِ فِي الْهَدْىِ وَالْبُدْنِ، وَإِذَا أَشْرَكَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي هَدْيِهِ بَعْدَ مَا أَهْدَى

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2505

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ.وَعَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صُبْحَ رَابِعَةٍ مِنْ ذِي الْحَجَّةِ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ لاَ يَخْلِطُهُمْ شَىْءٌ فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَنَا فَجَعَلْنَاهَا عُمْرَةً وَأَنْ نَحِلَّ إِلَى نِسَائِنَا فَفَشَتْ فِي ذَلِكَ الْقَالَةُ. قَالَ عَطَاءٌ فَقَالَ جَابِرٌ فَيَرُوحُ أَحَدُنَا إِلَى مِنًى وَذَكَرُهُ يَقْطُرُ مَنِيًّا. فَقَالَ جَابِرٌ بِكَفِّهِ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ خَطِيبًا فَقَالَ " بَلَغَنِي أَنَّ أَقْوَامًا يَقُولُونَ كَذَا وَكَذَا وَاللَّهِ لأَنَا أَبَرُّ وَأَتْقَى لِلَّهِ مِنْهُمْ وَلَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ وَلَوْلاَ أَنَّ مَعِي الْهَدْىَ لأَحْلَلْتُ ". فَقَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هِيَ لَنَا أَوْ لِلأَبَدِ فَقَالَ " لاَ بَلْ لِلأَبَدِ ". قَالَ وَجَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ـ فَقَالَ أَحَدُهُمَا يَقُولُ لَبَّيْكَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ وَقَالَ الآخَرُ لَبَّيْكَ بِحَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ـ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقِيمَ عَلَى إِحْرَامِهِ وَأَشْرَكَهُ فِي الْهَدْىِ.

ابوالنعمان نے ہمیں بتایا کہ حماد بن زید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالملک بن جریج نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عطاء سے، عطاء نے حضرت جابرؓ سے روایت کی۔ نیز طائوس سے، طائوس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا: نبی ﷺ اور آپؐ کے صحابہ (مکہ میں) ذوالحج کی چوتھی رات کی صبح کو پہنچے۔ حج کا احرام باندھے ہوئے تھے اور ابھی عمرہ وغیرہ کی نیت نہیں کی تھی۔ جب ہم مکہ میں پہنچے تو آپؐ نے ہم سے فرمایا: ہم نے حج کو عمرہ کردیا ہے۔ (یعنی تمتع کا ارادہ کرلیا ہے) اور ہم اپنی عورتوں کے پاس جا سکتے ہیں۔ اس کا چرچا ہونے لگا۔ عطاء کہتے تھے کہ حضرت جابرؓ نے کہا: (لوگ کہنے لگے:) کیا ہم میں سے کوئی منیٰ کو جائے اور حالت یہ ہو کہ اُس کا ذَکَر منی سے ٹپک رہا ہو۔ حضرت جابرؓ نے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ یہ بات نبی ﷺ تک پہنچی تو آپؐ کھڑے ہو کر ہم سے مخاطب ہوئے اور فرمایا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ کچھ لوگ ایسی ایسی باتیں کہتے ہیں۔ بخدا میں ان سے زیادہ نیک اور اللہ سے زیادہ ڈرنے والا ہوں اور اگر مجھے اپنی حالت کا پہلے علم ہوتا جو مجھے بعد کو معلوم ہوا تو میں قربانی (اپنے ساتھ) نہ لاتا اور اگر یہ نہ ہوتا کہ میرے ساتھ قربانی کے جانور ہیں تو میں بھی احرام کھول ڈالتا۔ اس پر سراقہؓ بن مالک بن جعشم کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ بات ہمارے ہی لئے ہے یا ہمیشہ کیلئے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے۔ (حضرت جابرؓ) کہتے تھے کہ حضرت علی بن ابی طالبؓ بھی (یمن سے) آ گئے تو اُن دونوں (عطاء اور طائوس) میں سے ایک تو یہ کہتے تھے کہ (حضرت علیؓ) یوں کہتے ہوئے آئے: جس بات کا رسول اللہ ﷺ نے احرام باندھا ہے اس کا احرام باندھے ہوئے میں بھی حاضر ہوں اور دوسرے نے (یوں) کہا (کہ حضرت علیؓ احرام میں یہ کہتے ہوئے داخل ہوئے) کہ رسول اللہ ﷺ کے حج کے ساتھ میں بھی حاضر ہوں۔ اس لئے نبی ﷺ نے (ان سے) فرمایا کہ وہ اپنے احرام میں ہی رہیں اور آپؐ نے ان کو قربانی کے جانوروں میں شریک کر لیا۔

صحیح بخاری 2506

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ.وَعَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صُبْحَ رَابِعَةٍ مِنْ ذِي الْحَجَّةِ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ لاَ يَخْلِطُهُمْ شَىْءٌ فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَنَا فَجَعَلْنَاهَا عُمْرَةً وَأَنْ نَحِلَّ إِلَى نِسَائِنَا فَفَشَتْ فِي ذَلِكَ الْقَالَةُ. قَالَ عَطَاءٌ فَقَالَ جَابِرٌ فَيَرُوحُ أَحَدُنَا إِلَى مِنًى وَذَكَرُهُ يَقْطُرُ مَنِيًّا. فَقَالَ جَابِرٌ بِكَفِّهِ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ خَطِيبًا فَقَالَ " بَلَغَنِي أَنَّ أَقْوَامًا يَقُولُونَ كَذَا وَكَذَا وَاللَّهِ لأَنَا أَبَرُّ وَأَتْقَى لِلَّهِ مِنْهُمْ وَلَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ وَلَوْلاَ أَنَّ مَعِي الْهَدْىَ لأَحْلَلْتُ ". فَقَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هِيَ لَنَا أَوْ لِلأَبَدِ فَقَالَ " لاَ بَلْ لِلأَبَدِ ". قَالَ وَجَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ـ فَقَالَ أَحَدُهُمَا يَقُولُ لَبَّيْكَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ وَقَالَ الآخَرُ لَبَّيْكَ بِحَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ـ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقِيمَ عَلَى إِحْرَامِهِ وَأَشْرَكَهُ فِي الْهَدْىِ.

ابوالنعمان نے ہمیں بتایا کہ حماد بن زید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالملک بن جریج نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عطاء سے، عطاء نے حضرت جابرؓ سے روایت کی۔ نیز طائوس سے، طائوس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُن دونوں نے کہا: نبی ﷺ اور آپؐ کے صحابہ (مکہ میں) ذوالحج کی چوتھی رات کی صبح کو پہنچے۔ حج کا احرام باندھے ہوئے تھے اور ابھی عمرہ وغیرہ کی نیت نہیں کی تھی۔ جب ہم مکہ میں پہنچے تو آپؐ نے ہم سے فرمایا: ہم نے حج کو عمرہ کردیا ہے۔ (یعنی تمتع کا ارادہ کرلیا ہے) اور ہم اپنی عورتوں کے پاس جا سکتے ہیں۔ اس کا چرچا ہونے لگا۔ عطاء کہتے تھے کہ حضرت جابرؓ نے کہا: (لوگ کہنے لگے:) کیا ہم میں سے کوئی منیٰ کو جائے اور حالت یہ ہو کہ اُس کا ذَکَر منی سے ٹپک رہا ہو۔ حضرت جابرؓ نے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ یہ بات نبی ﷺ تک پہنچی تو آپؐ کھڑے ہو کر ہم سے مخاطب ہوئے اور فرمایا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ کچھ لوگ ایسی ایسی باتیں کہتے ہیں۔ بخدا میں ان سے زیادہ نیک اور اللہ سے زیادہ ڈرنے والا ہوں اور اگر مجھے اپنی حالت کا پہلے علم ہوتا جو مجھے بعد کو معلوم ہوا تو میں قربانی (اپنے ساتھ) نہ لاتا اور اگر یہ نہ ہوتا کہ میرے ساتھ قربانی کے جانور ہیں تو میں بھی احرام کھول ڈالتا۔ اس پر سراقہؓ بن مالک بن جعشم کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ بات ہمارے ہی لئے ہے یا ہمیشہ کیلئے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے۔ (حضرت جابرؓ) کہتے تھے کہ حضرت علی بن ابی طالبؓ بھی (یمن سے) آگئے تو اُن دونوں (عطاء اور طائوس) میں سے ایک تو یہ کہتے تھے کہ (حضرت علیؓ) یوں کہتے ہوئے آئے: جس بات کا رسول اللہ ﷺ نے احرام باندھا ہے اس کا احرام باندھے ہوئے میں بھی حاضر ہوں اور دوسرے نے (یوں) کہا (کہ حضرت علیؓ احرام میں یہ کہتے ہوئے داخل ہوئے) کہ رسول اللہ ﷺ کے حج کے ساتھ میں بھی حاضر ہوں۔ اس لئے نبی ﷺ نے (ان سے) فرمایا کہ وہ اپنے احرام میں ہی رہیں اور آپؐ نے ان کو قربانی کے جانوروں میں شریک کرلیا۔

10 von 10 heute frei