کتاب 16: باب مَنْ عَدَلَ عَشْرًا مِنَ الْغَنَمِ بِجَزُورٍ فِي الْقَسْمِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2507

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِذِي الْحُلَيْفَةِ مِنْ تِهَامَةَ فَأَصَبْنَا غَنَمًا وَإِبِلاً فَعَجِلَ الْقَوْمُ فَأَغْلَوْا بِهَا الْقُدُورَ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ ثُمَّ عَدَلَ عَشْرًا مِنَ الْغَنَمِ بِجَزُورٍ ثُمَّ إِنَّ بَعِيرًا نَدَّ وَلَيْسَ فِي الْقَوْمِ إِلاَّ خَيْلٌ يَسِيرَةٌ فَرَمَاهُ رَجُلٌ فَحَبَسَهُ بِسَهْمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لِهَذِهِ الْبَهَائِمِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا ". قَالَ قَالَ جَدِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَرْجُو ـ أَوْ نَخَافُ ـ أَنْ نَلْقَى الْعَدُوَّ غَدًا وَلَيْسَ مَعَنَا مُدًى فَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ فَقَالَ " اعْجَلْ أَوْ أَرْنِي مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَكُلُوا لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنْ ذَلِكَ أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَى الْحَبَشَةِ ".

محمد (بن سلام) نے مجھ سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے اپنے باپ سے، انہوں نے عبایہ بن رفاعہ سے، عبایہ نے اپنے دادا حضرت رافع بن خدیجؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم تہامہ کے علاقہ ذوالحلیفہ میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے۔ ہم نے کچھ بکریاں اور کچھ اُونٹ (غنیمت میں) پائے۔ لوگوں نے جلدی کی اور انہیں ہانڈیوں میں ڈال کر پکانا شروع کر دیا۔ اتنے میں رسول اللہ ﷺ آگئے۔ آپؐ نے ہانڈیوں کی نسبت حکم فرمایا تو وہ انڈیل دی گئیں۔ پھر آپؐ نے (تقسیم میں) دس بکریوں کو ایک اُونٹ کے برابر قرار دیا۔ پھر ایسا ہوا کہ ایک اُونٹ بھاگ نکلا اور لشکر میں گھوڑے تھوڑے ہی تھے تو ایک شخص نے اس کو تیر مار کر وہیں ہلاک کر دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان چوپایوں میں بھی ایسے جانور ہوتے ہیں جو سدھائے نہیں جا سکتے جیسے جنگلی جانوروں میں ہوتے ہیں۔ اس لئے جو اُن میں سے تمہیں مجبور کر دے تو اس سے اسی طرح کیا کرو۔ (یعنی تیر سے گرا لو۔ عبایہ) کہتے تھے: میرے دادا نے کہا: یا رسول اللہ! ہم امید کرتے ہیں یا (کہا:) ہمیں اندیشہ ہے کہ کل دشمن سے ہماری مٹھ بھیڑ ہوگی اور ہمارے پاس چھریاں نہیں (اور اگر تلواروں کو استعمال کیا تو وہ کُند ہو جائیں گی) تو کیا ہم بانس کے سرکنڈے وغیرہ سے جانور ذبح کر لیں؟ آپؐ نے فرمایا: (ذبح) جلدی سے کرو یا (فرمایا:) جو چیز بھی جلدی خون بہا دے، اس سے ذبح کر لو اور جس پر اللہ کا نام لے لیا جائے، اسے کھا لو۔ دانت اور ناخن سے نہیں اور میں تمہیں اس کی وجہ بتاتا ہوں۔ دانت جو ہے تو وہ ہڈی ہے اور ناخن جو ہیں وہ حبشیوں کی چھریاں ہیں۔

10 von 10 heute frei