کتاب 19: باب الْعَبْدُ رَاعٍ فِي مَالِ سَيِّدِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2558

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " كُلُّكُمْ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالإِمَامُ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ فِي أَهْلِهِ رَاعٍ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْمَرْأَةُ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا رَاعِيَةٌ وَهْىَ مَسْئُولَةٌ عَنْ رَعِيَّتِهَا وَالْخَادِمُ فِي مَالِ سَيِّدِهِ رَاعٍ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ". قَالَ فَسَمِعْتُ هَؤُلاَءِ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَحْسِبُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " وَالرَّجُلُ فِي مَالِ أَبِيهِ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: سالم بن عبداللہ نے (اپنے باپ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: تم میں سے ہر ایک پاسبان ہے اور اس کو اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ امام بھی ایک پاسبان ہے اور اس سے بھی اس کی رعیت کی بابت پُرسش ہوگی اور ہر مرد بھی اپنے گھر والوں کا پاسبان ہے اور اس سے بھی اس کے اہل و عیال کے متعلق پُرسش ہوگی اور عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی پاسبان ہے اور اس سے بھی اس کی رعیت (یعنی اہل و عیال) کی نسبت پُرسش ہوگی اور نوکر بھی اپنے آقا کے مال کا پاسبان ہے اور اس سے بھی اس کی ذمہ داری کے متعلق پُرسش ہوگی۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ) کہتے تھے: یہ (نام) تو میں نے نبی ﷺ سے سنے اور میرا خیال ہے نبی ﷺ نے یہ بھی فرمایا: اور مرد بھی اپنے باپ کے مال کا پاسبان ہے اور اپنی ذمہ داری کے متعلق اس سے بھی پُرسش ہوگی۔ اس لئے تم میں سے ہر ایک پاسبان ہے اور تم میں سے ہر ایک کو اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔

10 von 10 heute frei