کتاب 2: باب مَا يَجُوزُ مِنْ شُرُوطِ الْمُكَاتَبِ، وَمَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2561

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ تَسْتَعِينُهَا فِي كِتَابَتِهَا وَلَمْ تَكُنْ قَضَتْ مِنْ كِتَابَتِهَا شَيْئًا قَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ ارْجِعِي إِلَى أَهْلِكِ فَإِنْ أَحَبُّوا أَنْ أَقْضِيَ عَنْكِ كِتَابَتَكِ وَيَكُونَ وَلاَؤُكِ لِي فَعَلْتُ. فَذَكَرَتْ ذَلِكَ بَرِيرَةُ لأَهْلِهَا فَأَبَوْا وَقَالُوا إِنْ شَاءَتْ أَنْ تَحْتَسِبَ عَلَيْكِ فَلْتَفْعَلْ وَيَكُونَ وَلاَؤُكِ لَنَا فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ابْتَاعِي فَأَعْتِقِي فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ". قَالَ ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَلَيْسَ لَهُ وَإِنْ شَرَطَ مِائَةَ مَرَّةٍ شَرْطُ اللَّهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ ".

قتیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے روایت کی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اُن کو بتایا کہ بریرہؓ آئیں اور ان سے اپنی مکاتبت کے لئے مدد مانگی اور انہوں نے ابھی تک اپنی مکاتبت سے کچھ بھی ادا نہیں کیا تھا۔ حضرت عائشہؓ نے ان سے کہا کہ اپنے مالکوں کے پاس لوٹ جائو، اگر وہ پسند کریں تو مَیں تمہاری طرف سے مکاتبت ادا کر دوں اور تمہاری وراثت کا حق میرا ہوگا، تو میں ادا کئے دیتی ہوں۔ بریرہؓ نے اپنے مالکوں سے اس کا ذکر کیا تو وہ نہ مانے اور کہنے لگے کہ اگر حضرت عائشہؓ چاہیں کہ اللہ کی رضامندی کے لئے تم پر احسان کریں تو وہ کریں اور تمہارا حق وراثت ہمارا ہوگا۔ حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: تم بریرہؓ کو خرید لو اور آزاد کردو، کیونکہ حق وراثت تو اس کا ہوتا ہے جس نے آزاد کیا ہو۔ انہوں نے کہا: اس کے بعد رسول اللہ ﷺ (خطبہ کے لئے) کھڑے ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا: لوگوں کی کیا حالت ہے کہ ایسی شرطیں کرتے ہیں جو کتاب اللہ میں نہیں۔ جس نے کوئی ایسی شرط کی جو کتاب اللہ میں نہیں تو وہ اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اگرچہ وہ سوبار بھی شرط کرے۔ اللہ کی شرط ہی زیادہ لائق ہے (کہ اس پر عمل کیا جائے) اور وہ زیادہ مضبوط ہے۔

صحیح بخاری 2562

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أَرَادَتْ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً لِتُعْتِقَهَا فَقَالَ أَهْلُهَا عَلَى أَنَّ وَلاَءَهَا لَنَا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَمْنَعُكِ ذَلِكِ فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارادہ کیا کہ ایک لونڈی کو (اس غرض سے) خریدیں کہ وہ اسے آزاد کریں؛ تو اس لونڈی کے مالکوں نے کہا: اس کا حق وراثت ہمارا ہی رہے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے (حضرت عائشہؓ سے) فرمایا: (ان کی) یہ بات تمہیں نہ روکے۔ کیونکہ حق وراثت تو اس کا ہوتا ہے جو آزاد کرے۔

10 von 10 heute frei