کتاب 4: باب بَيْعِ الْمُكَاتَبِ إِذَا رَضِيَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2564

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ تَسْتَعِينُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ـ رضى الله عنها ـ فَقَالَتْ لَهَا إِنْ أَحَبَّ أَهْلُكِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ ثَمَنَكِ صَبَّةً وَاحِدَةً فَأُعْتِقَكِ فَعَلْتُ. فَذَكَرَتْ بَرِيرَةُ ذَلِكَ لأَهْلِهَا فَقَالُوا لاَ. إِلاَّ أَنْ يَكُونَ وَلاَؤُكِ لَنَا. قَالَ مَالِكٌ قَالَ يَحْيَى فَزَعَمَتْ عَمْرَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (انصاری) سے، یحیی نے عمرہ بنت عبدالرحمن سے روایت کی کہ بریرہؓ آئی۔ حضرت عائشہ امّ المؤمنین رضی اللہ عنہا سے مدد طلب کرنے لگی تو حضرت عائشہؓ نے اس سے کہا: اگر تمہارے مالک چاہیں کہ میں ان کے سامنے تمہاری قیمت ایک ہی دفعہ ڈال دوں اور تمہیں آزاد کر دوں تو یہ کئے دیتی ہوں۔ بریرہؓ نے اپنے مالکوں سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: نہیں، مگر اس شرط پر کہ (تمہارا) حق وراثت ہمارا ہوگا۔ مالک کہتے تھے کہ یحیی نے کہا: عمرہ کہتی تھیں کہ حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپؐ نے فرمایا: تم اسے خرید لو اور اس کو آزاد کردو۔ حق وراثت تو اسی کا ہے جس نے آزاد کیا۔

10 von 10 heute frei