کتاب 5: باب إِذَا قَالَ الْمُكَاتَبُ اشْتَرِنِي وَأَعْتِقْنِي فَاشْتَرَاهُ لِذَلِكَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2565

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَيْمَنُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ فَقُلْتُ كُنْتُ غُلاَمًا لِعُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ وَمَاتَ وَوَرِثَنِي بَنُوهُ وَإِنَّهُمْ بَاعُونِي مِنَ ابْنِ أَبِي عَمْرٍو فَأَعْتَقَنِي ابْنُ أَبِي عَمْرٍو وَاشْتَرَطَ بَنُو عُتْبَةَ الْوَلاَءَ. فَقَالَتْ دَخَلَتْ بَرِيرَةُ وَهْىَ مُكَاتَبَةٌ فَقَالَتِ اشْتَرِينِي وَأَعْتِقِينِي. قَالَتْ نَعَمْ. قَالَتْ لاَ يَبِيعُونِي حَتَّى يَشْتَرِطُوا وَلاَئِي. فَقَالَتْ لاَ حَاجَةَ لِي بِذَلِكَ. فَسَمِعَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَوْ بَلَغَهُ فَذَكَرَ لِعَائِشَةَ فَذَكَرَتْ عَائِشَةُ مَا قَالَتْ لَهَا فَقَالَ " اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا وَدَعِيهِمْ يَشْتَرِطُونَ مَا شَاءُوا ". فَاشْتَرَتْهَا عَائِشَةُ فَأَعْتَقَتْهَا وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا الْوَلاَءَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ وَإِنِ اشْتَرَطُوا مِائَةَ شَرْطٍ ".

ابو نعیم نے ہمیں بتایا کہ عبد الواحد بن اَیمن نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ اَیمن نے مجھ سے بیان کیا، کہتے تھے: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور میں نے کہا: میں ابو لہب کے بیٹے عتبہ کا غلام تھا اور وہ مر گیا۔ اس کے بیٹے میرے وارث ہوئے اور انہوں نے مجھے (عبد اللہ) بن ابی عمرو کے پاس فروخت کر دیا۔ {پھر ابن ابی عمرو نے مجھے آزاد کر دیا } اور عتبہ کے بیٹوں نے حق وراثت کی شرط کر لی تھی۔ (حضرت عائشہؓ نے) کہا: بریرہؓ میرے پاس آئی اور وہ مکاتب تھی اور اس نے کہا: آپؐ مجھے خرید لیں اور مجھ کو آزاد کر دیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: اچھا۔ بریرہؓ بولی: وہ مجھے نہیں بیچتے جب تک میرے حق وراثت کی شرط (اپنے لئے) منظور نہ کروا لیں۔ (حضرت عائشہؓ نے) کہا: مجھے اس شرط پر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ یہ بات نبی ﷺ نے سنی یا آپؐ کو پہنچی۔ آپؐ نے حضرت عائشہؓ سے ذکر کیا، تو حضرت عائشہؓ نے جو کچھ بریرہؓ نے کہا تھا، بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اسے خرید لو اور اسے آزاد کر دو اور جو وہ شرطیں چاہیں لگائیں۔ چنانچہ حضرت عائشہؓ نے اسے خرید لیا اور آزاد کر دیا اور اس کے مالکوں نے حق وراثت کی شرط کی تھی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: حق وراثت اسی کا ہوتا ہے جو آزاد کرے، اگرچہ مالک سو شرطیں ہی کیوں نہ کریں۔

10 von 10 heute frei