کتاب 32: باب مَا قِيلَ فِي الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2625
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْعُمْرَى أَنَّهَا لِمَنْ وُهِبَتْ لَهُ.
ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ شیبان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (ابن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے ابو سلمہ سے، ابو سلمہ نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے عمریٰ سے متعلق فیصلہ فرمایا کہ وہ اسی کا ہے جسے دیا گیا تھا۔
صحیح بخاری 2626
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْعُمْرَى جَائِزَةٌ ". وَقَالَ عَطَاءٌ حَدَّثَنِي جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَهُ.
حفص بن عمر نے ہمیں بتایا کہ ہمام نے ہم سے بیان کیا کہ قتادہ نے ہمیں بتایا، کہا: نضر بن انس نے بشیر بن نہیک سے، بشیر نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: عمریٰ ( یعنی عمر بھر کے لئے کسی کو گھر دینا ) جائز ہے۔ اور عطاء (بن ابی رباح) نے بھی کہا کہ حضرت جابرؓ نے مجھے بتایا کہ نبی ﷺ سے اس طرح مروی ہے۔
10 von 10 heute frei