کتاب 33: باب مَنِ اسْتَعَارَ مِنَ النَّاسِ الْفَرَسَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2627
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَرَسًا مِنْ أَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ الْمَنْدُوبُ فَرَكِبَ فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ " مَا رَأَيْنَا مِنْ شَىْءٍ وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا ".
آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا، کہتے تھے: مدینہ میں گھبراہٹ ہوئی تو نبی ﷺ نے حضرت ابو طلحہؓ سے ایک گھوڑا عاریۃً لیا جو مندوب کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ آپؐ اُس پر سوار ہوئے۔ جب واپس آئے تو آپؐ نے فرمایا: ہم نے تو کچھ نہیں دیکھا اور اس گھوڑے کو تو ایک دریا پایا۔
10 von 10 heute frei