کتاب 34: باب الاِسْتِعَارَةِ لِلْعَرُوسِ عِنْدَ الْبِنَاءِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2628

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ وَعَلَيْهَا دِرْعُ قِطْرٍ ثَمَنُ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ فَقَالَتِ ارْفَعْ بَصَرَكَ إِلَى جَارِيَتِي انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهَا تُزْهَى أَنْ تَلْبَسَهُ فِي الْبَيْتِ وَقَدْ كَانَ لِي مِنْهُنَّ دِرْعٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَا كَانَتِ امْرَأَةٌ تُقَيَّنُ بِالْمَدِينَةِ إِلاَّ أَرْسَلَتْ إِلَىَّ تَسْتَعِيرُهُ.

ابو نعیم نے ہمیں بتایا کہ عبدالواحد بن اَیمن نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ کہتے تھے: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس اندر گیا اور وہ موٹے کپڑے کی ایک قمیض پہنے ہوئے تھیں جس کی پانچ درہم قیمت ہوگی۔ حضرت عائشہؓ نے (مجھ سے) کہا: میری لونڈی کی طرف دیکھو؛ وہ یہ قمیص گھر میں پہننے سے نخرہ کرتی ہے اور رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں بھی میرے پاس ایسی ایک قمیص تھی۔ مدینہ میں جس عورت کو بھی عروسی کے بنائو سنگھار کی ضرورت ہوتی؛ وہ مجھ سے یہ قمیص عاریتاً منگواتی۔

10 von 10 heute frei