کتاب 36: باب إِذَا قَالَ أَخْدَمْتُكَ هَذِهِ الْجَارِيَةَ عَلَى مَا يَتَعَارَفُ النَّاسُ فَهْوَ جَائِزٌ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2635
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " هَاجَرَ إِبْرَاهِيمُ بِسَارَةَ فَأَعْطَوْهَا آجَرَ فَرَجَعَتْ فَقَالَتْ أَشَعَرْتَ أَنَّ اللَّهَ كَبَتَ الْكَافِرَ وَأَخْدَمَ وَلِيدَةً ". وَقَالَ ابْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " فَأَخْدَمَهَا هَاجَرَ ".
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ ابوزناد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت ابراہیمؑ حضرت سارہؑ کو لے کر اپنے وطن سے ہجرت کر گئے۔ (پھر ظالم بادشاہ کا قصہ بیان کیا یہاں تک کہ) آخر انہوں نے حضرت ہاجرہؑ حضرت سارہؑ کو دی اور وہ واپس آئیں اور انہوں نے (حضرت ابراہیمؑ سے) کہا کہ آپؑ کو معلوم ہے کہ اللہ نے اس کافر کو ذلیل و خوار کیا اور اس نے ایک لونڈی بھی خدمت کے لئے دی۔ اور ابن سیرین نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے یوں نقل کیا کہ اس نے حضرت ہاجرہؑ حضرت سارہؑ کو خدمت کے لئے دی۔
10 von 10 heute frei