کتاب 16: باب الشُّرُوطِ فِي الْقَرْضِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2734
وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ ذَكَرَ رَجُلاً سَأَلَ بَعْضَ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنْ يُسْلِفَهُ أَلْفَ دِينَارِ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى.
وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ وَعَطَاءٌ إِذَا أَجَّلَهُ فِي الْقَرْضِ جَازَ.
وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ وَعَطَاءٌ إِذَا أَجَّلَهُ فِي الْقَرْضِ جَازَ.
لیث نے کہا: جعفر بن ربیعہ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے عبدالرحمن بن ہرمز سے، عبدالرحمن نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے ایک شخص کا ذکر کیا جس نے بنی اِسرائیل میں سے کسی شخص کو ایک ہزار دینار قرض دینے کے لئے کہا اور اُس نے اُس کو وہ اشرفیاں مقررہ معیاد تک کے لئے دے دیں۔ اور حضرت (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما اور عطاء (بن ابی رباح) نے کہا: اگر قرض میں مدت مقرر کر لیں تو یہ جائز ہے۔
10 von 10 heute frei