کتاب 19: باب الشُّرُوطِ فِي الْوَقْفِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2737

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ أَنْبَأَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَصَابَ أَرْضًا بِخَيْبَرَ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَسْتَأْمِرُهُ فِيهَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ أَرْضًا بِخَيْبَرَ لَمْ أُصِبْ مَالاً قَطُّ أَنْفَسَ عِنْدِي مِنْهُ فَمَا تَأْمُرُ بِهِ قَالَ " إِنْ شِئْتَ حَبَسْتَ أَصْلَهَا وَتَصَدَّقْتَ بِهَا ". قَالَ فَتَصَدَّقَ بِهَا عُمَرُ أَنَّهُ لاَ يُبَاعُ وَلاَ يُوهَبُ وَلاَ يُورَثُ وَتَصَدَّقَ بِهَا فِي الْفُقَرَاءِ وَفِي الْقُرْبَى وَفِي الرِّقَابِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَالضَّيْفِ لاَ جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا بِالْمَعْرُوفِ وَيُطْعِمَ غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ. قَالَ فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ سِيرِينَ فَقَالَ غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالاً.

قُتَیبہ بن سعید نے ہمیں بتایا کہ محمد بن عبداللہ انصاری نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن عون نے ہمیں یہ بتایا، کہا کہ نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مجھے خبر دی کہ حضرت عمرؓ بن خطاب نے خیبر میں کچھ زمین حاصل کی اور وہ نبی ﷺ کے پاس اُس کے متعلق مشورہ کرنے آئے۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے خیبر میں زمین حاصل کی ہے۔ میرے نزدیک اس سے بہتر مجھے کبھی کوئی جائیداد نہیں ملی۔ آپؐ مجھے اس کے بارہ میں کیا مشورہ دیتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: اگر تم چاہو تو اصل زمین وقف کر دو اور اس کی آمدنی غرباء پر خرچ کرو۔ (نافع) کہتے تھے: پھر حضرت عمرؓ نے وہ صدقہ میں دے دی؛ اس شرط پر کہ نہ وہ بیچی جائے اور نہ کسی کو ہبہ دی جائے، نہ ورثہ میں تقسیم کی جائے۔ اور انہوں نے وہ زمین محتاجوں، رشتہ داروں، غلاموں کے آزاد کرنے، اللہ کی راہ میں اور مسافروں اور مہمانوں کے لئے وقف کر دی۔ اور جو زمین کا نگران ہو اُس کے لئے کوئی حرج نہیں کہ وہ اس میں سے دستور کے مطابق خود کھائے اور کھلائے مگر مال کو جمع کرنے والا نہ ہو۔ (ابن عون) کہتے تھے: میں نے ابن سیرین کے پاس یہ روایت بیان کی۔ انہوں نے کہا: (اِس کے یہ معنی ہیں کہ متولی اس کی آمد سے) کوئی جائیداد بنانے والا نہ ہو۔

10 von 10 heute frei