کتاب 55: كتاب الوصايا

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 2758

اور اسماعیل نے کہا: عبد العزیز بن عبداللہ بن ابی سلمہ نے مجھے بتایا کہ اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے مروی ہے۔ (انہوں نے کہا:) میں یہی جانتا ہوں کہ یہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ حضرت انسؓ نے کہا: جب یہ آیت اُتری: تم کامل نیکی کو اس وقت تک نہیں پا سکو گے جب تک کہ تم اپنی پیاری چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔ تو ابو طلحہؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی کتاب میں فرماتا ہے: تم نیکی کو ہر گز نہیں پا سکو گے، جب تک تم ان چیزوں کو نہ خرچ کرو جن سے تم محبت رکھتے ہو۔ اور میری جائیداد میں سے سب سے پیارا مال مجھے بیرحاء ہے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: یہ ایک باغ تھا جس میں رسول اللہ ﷺ جایا کرتے تھے اور وہاں سایہ میں بیٹھا کرتے اور پانی پیا کرتے۔ (حضرت ابو طلحہؓ نے کہا:) وہ باغ اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ کے سپرد ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ ایک نیکی ہوگی اور میرے لئے ذخیرئہ آخرت ہوگا۔ اس لئے اے اللہ کے رسول! اسے جہاں اللہ تعالیٰ آپؐ کو سمجھائے خرچ کیجئے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شاباش ابو طلحہ! یہ مال فائدہ مند ہے۔ ہم نے اس کو تم سے قبول کیا اور تمہارے پاس ہی اس کو واپس کر دیا۔ پس اپنے قریبیوں کو دے دو۔ چنانچہ حضرت ابو طلحہؓ نے اپنے رشتہ داروں کو وہ باغ بطور صدقہ کے دے دیا۔ حضرت انسؓ کہتے تھے کہ ان میں سے اُبیّؓ اور حسانؓ (بن ثابت) بھی تھے اور یہ بھی کہتے تھے کہ حسانؓ نے اپنا حصہ معاویہؓ کے پاس بیچ دیا تو ان سے کہا گیا: کیا تم ابو طلحہؓ کا صدقہ بیچتے ہو۔ انہوں نے جواب دیا: (یہ ایسا نفع مند سودا ہے) کیا میں کھجور کے ایک صاع کو درہموں کے ایک صاع کے بدلے نہ بیچوں۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: اور وہ باغ بنی حُدَیلہ کے محل کے پاس تھا؛ جسے معاویہؓ نے بنایا تھا۔

وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ لاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ {لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} جَاءَ أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي كِتَابِهِ {لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} وَإِنَّ أَحَبَّ أَمْوَالِي إِلَىَّ بِيرُحَاءَ ـ قَالَ وَكَانَتْ حَدِيقَةً كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُهَا وَيَسْتَظِلُّ بِهَا وَيَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا ـ فَهِيَ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَى رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم أَرْجُو بِرَّهُ وَذُخْرَهُ فَضَعْهَا أَىْ رَسُولَ اللَّهِ حَيْثُ أَرَاكَ اللَّهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَخْ يَا أَبَا طَلْحَةَ ذَلِكَ مَالٌ رَابِحٌ قَبِلْنَاهُ مِنْكَ وَرَدَدْنَاهُ عَلَيْكَ فَاجْعَلْهُ فِي الأَقْرَبِينَ ". فَتَصَدَّقَ بِهِ أَبُو طَلْحَةَ عَلَى ذَوِي رَحِمِهِ قَالَ وَكَانَ مِنْهُمْ أُبَىٌّ وَحَسَّانُ قَالَ وَبَاعَ حَسَّانُ حِصَّتَهُ مِنْهُ مِنْ مُعَاوِيَةَ فَقِيلَ لَهُ تَبِيعُ صَدَقَةَ أَبِي طَلْحَةَ فَقَالَ أَلاَ أَبِيعُ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ بِصَاعٍ مِنْ دَرَاهِمَ قَالَ وَكَانَتْ تِلْكَ الْحَدِيقَةُ فِي مَوْضِعِ قَصْرِ بَنِي حُدَيْلَةَ الَّذِي بَنَاهُ مُعَاوِيَةُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2759

محمد بن فضل ابونعمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوبشر (جعفر) سے، ابوبشر نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ یہ آیت (یعنی وَاِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ) منسوخ ہے۔ نہیں اللہ کی قسم! یہ منسوخ نہیں۔ لیکن یہ ان باتوں میں سے ہے جن پر عمل کرنے میں لوگوں نے سُستی کی ہے۔ ترکہ کے نگران دو ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ورثہ پاتا ہے اور وہی دیتا ہے اور ایک دوسرا وہ جو ورثہ نہیں پاتا اور معروف مناسب بات کہتا ہے۔ مثلاً کہتا ہے: میں تمہارے لئے کوئی اختیار نہیں رکھتا کہ تم کو دوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ إِنَّ نَاسًا يَزْعُمُونَ أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ نُسِخَتْ وَلاَ وَاللَّهِ مَا نُسِخَتْ وَلَكِنَّهَا مِمَّا تَهَاوَنَ النَّاسُ هُمَا وَالِيَانِ وَالٍ يَرِثُ وَذَاكَ الَّذِي يَرْزُقُ وَوَالٍ لاَ يَرِثُ فَذَاكَ الَّذِي يَقُولُ بِالْمَعْرُوفِ يَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ أَنْ أُعْطِيَكَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2760

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے کہا کہ میری ماں اچانک فوت ہوگئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر اسے بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ صدقہ دیتی۔ کیا میں اس کی طرف سے صدقہ دے دوں؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں اس کی طرف سے صدقہ دے دو۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسَهَا وَأُرَاهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا قَالَ " نَعَمْ تَصَدَّقْ عَنْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2761

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے فتویٰ پوچھا۔ کہنے لگے کہ میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اس کے ذمہ ایک نذر ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اس کی طرف سے تم ادا کر دو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ ـ رضى الله عنه ـ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا نَذْرٌ. فَقَالَ " اقْضِهِ عَنْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2762

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ انہیں ابن جریج نے خبر دی، کہا: یعلی بن مسلم نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابن عباسؓ کے غلام عکرمہ سے سنا۔ کہتے تھے: ہمیں حضرت ابن عباسؓ نے خبر دی کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ جو بنی ساعدہ میں سے تھے؛ ان کی والدہ فوت ہو گئیں اور اس وقت وہ موجود نہ تھے تو وہ نبی ﷺ کے پاس آئے۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور میں اس وقت ان کے پاس موجود نہ تھا۔ تو کیا میرا ان کی طرف سے کچھ صدقہ کرنا ان کو نفع دے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ انہوں نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) پھر میں آپؐ کو گواہ ٹھہراتا ہوں کہ میرا باغ مخراف ان کی طرف سے صدقہ ہے۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْلَى أَنَّهُ سَمِعَ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَقُولُ أَنْبَأَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ ـ رضى الله عنهم ـ أَخَا بَنِي سَاعِدَةَ تُوُفِّيَتْ أُمُّهُ وَهْوَ غَائِبٌ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ وَأَنَا غَائِبٌ عَنْهَا فَهَلْ يَنْفَعُهَا شَىْءٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ بِهِ عَنْهَا قَالَ " نَعَمْ ". قَالَ فَإِنِّي أُشْهِدُكَ أَنَّ حَائِطِي الْمِخْرَافَ صَدَقَةٌ عَلَيْهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2763

ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے، انہوں نے کہا کہ عروہ بن زُبیر بیان کرتے تھے کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: وَاِنْ خِفْتُمْ اَنْ لَّا تُقْسِطُوْا فِي الْیَتٰمٰی فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِّنَ النِّسَائِ کے کیا معنی ہیں؟ حضرت عائشہؓ نے کہا: اس سے مراد ایسی یتیم لڑکی ہے جو اپنے سرپرست کی پرورش میں ہو اور وہ اس کی خوبصورتی اور مال کی وجہ سے خواہش رکھتا ہو کہ اس سے شادی کر لے، اس مہر سے کم دے کر جو عام طور پر اس جیسی عورتوں کو دینے کا رواج ہے۔ اس لئے انہیں ایسی یتیم لڑکیوں کو اپنے نکاح میں لانے سے روک دیا گیا؛ سوائے اس کے کہ وہ پورا مہر دے کر ان کے ساتھ انصاف سے پیش آئیں اور انہیں ان یتیم لڑکیوں کے سوا اَور عورتوں کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم دیا گیا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: پھر لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے بعد اس بارے میں فتویٰ طلب کیا تو اللہ عزوجل نے یہ وحی نازل کی وَیَسْتَفْتُوْنَکَ فِي النِّسَائِ یعنی یہ لوگ تجھ سے (ایک سے زیادہ) عورتوں (کے ساتھ نکاح) کی نسبت فتویٰ دریافت کرتے ہیں۔ تو کہہ دے کہ اللہ تم کو ان کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ کھول کر بیان کر دیا ہے کہ یتیم لڑکی اگر خوبصورت اور مالدار ہو تو وہ اس کے نکاح کی خواہش کرتے ہیں اور جو رواج اس کو دینے کا ہے اس کے مطابق اس کو پورا مہر نہیں دیتے اور اگر مال کی کمی اور خوبصورتی کے نہ ہونے کی وجہ سے ان کو اس کی خواہش نہ ہو تو اس کو چھوڑتے اور دوسری عورت کی تلاش کرتے ہیں۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: چونکہ لوگ ایسی یتیم لڑکی کو جبکہ وہ ان کو ناپسند ہوتی ہے چھوڑ دیتے ہیں اس لئے ان کا حق نہیں کہ وہ یتیم لڑکی جو انہیں پسندیدئہ خاطر ہو، اس سے نکاح کریں سوائے اس کے کہ انصافاً جو زیادہ سے زیادہ مہر دے سکتے ہوں اس کو دے دیں اور جو اس کے حقوق ہیں وہ بھی اسے دیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ كَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها –{وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ}قَالَتْ هِيَ الْيَتِيمَةُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا فَيَرْغَبُ فِي جَمَالِهَا وَمَالِهَا وَيُرِيدُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِأَدْنَى مِنْ سُنَّةِ نِسَائِهَا فَنُهُوا عَنْ نِكَاحِهِنَّ إِلاَّ أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ فِي إِكْمَالِ الصَّدَاقِ وَأُمِرُوا بِنِكَاحِ مَنْ سِوَاهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ قَالَتْ عَائِشَةُ ثُمَّ اسْتَفْتَى النَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ} قَالَتْ فَبَيَّنَ اللَّهُ فِي هَذِهِ أَنَّ الْيَتِيمَةَ إِذَا كَانَتْ ذَاتَ جَمَالٍ وَمَالٍ رَغِبُوا فِي نِكَاحِهَا وَلَمْ يُلْحِقُوهَا بِسُنَّتِهَا بِإِكْمَالِ الصَّدَاقِ فَإِذَا كَانَتْ مَرْغُوبَةً عَنْهَا فِي قِلَّةِ الْمَالِ وَالْجَمَالِ تَرَكُوهَا وَالْتَمَسُوا غَيْرَهَا مِنَ النِّسَاءِ قَالَ فَكَمَا يَتْرُكُونَهَا حِينَ يَرْغَبُونَ عَنْهَا فَلَيْسَ لَهُمْ أَنْ يَنْكِحُوهَا إِذَا رَغِبُوا فِيهَا إِلاَّ أَنْ يُقْسِطُوا لَهَا الأَوْفَى مِنَ الصَّدَاقِ وَيُعْطُوهَا حَقَّهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2764

ہارون بن اشعث نے ہم سے بیان کیا کہ ہمیں ابو سعید نے جو بنی ہاشم کے آزاد کردہ غلام تھے، بتایا۔ (انہوں نے کہا:) ہمیں صخر بن جویریہ نے نافع سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ حضرت عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں اپنی ایک جائیداد صدقہ میں دے دی جسے ثمغ کہتے تھے اور وہ کھجور کا باغ تھا۔ حضرت عمر ؓ نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے ایک مال حاصل کیا ہے وہ میرے نزدیک بہت عمدہ ہے۔ میں نے ارادہ کیا ہے کہ اس کو صدقہ میں دے دوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اصل مال کو اس شرط پر صدقہ میں دے دو کہ وہ نہ بیچا جائے اور نہ ہبہ کیا جائے نہ ورثہ میں دیا جائے بلکہ اس کے پھل کو خرچ کیا جائے۔ چنانچہ حضرت عمر ؓ نے اسے صدقہ میں دے دیا اور ان کا صدقہ اللہ کی راہ میں، غلاموں کے آزاد کرنے میں اور مسکینوں، مہمانوں، مسافروں اور رشتہ داروں کے لئے وقف تھا اور جو اس کا نگران ہو اس کے لئے جائز ہے کہ وہ اس میں مناسب طور پر دستور کے مطابق خود کھائے یا اپنے دوست کو کھلائے۔ مگر یہ نہ ہو کہ اپنے لئے اس میں سے مال جمع کرے۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ عُمَرَ تَصَدَّقَ بِمَالٍ لَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ يُقَالُ لَهُ ثَمْغٌ وَكَانَ نَخْلاً فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي اسْتَفَدْتُ مَالاً وَهُوَ عِنْدِي نَفِيسٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَصَدَّقْ بِأَصْلِهِ لاَ يُبَاعُ وَلاَ يُوهَبُ وَلاَ يُورَثُ وَلَكِنْ يُنْفَقُ ثَمَرُهُ ". فَتَصَدَّقَ بِهِ عُمَرُ فَصَدَقَتُهُ ذَلِكَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَفِي الرِّقَابِ وَالْمَسَاكِينِ وَالضَّيْفِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَلاَ جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهُ أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يُوكِلَ صَدِيقَهُ غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ بِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2765

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ (عروہ) سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ کہتی تھیں کہ یہ آیت وَمَنْ کَانَ غَنِیًّا۔۔۔ یعنی جو حاجت مند نہ ہو، اسے چاہیے کہ وہ (اس مال کے استعمال سے) کلی طور پر اجتناب کرے لیکن جو نادار ہو وہ مناسب طور پر (اس مال میں سے) کھائے؛ یتیم کے متولی کے بارے میں نازل ہوئی کہ اگر وہ حاجت مند ہو تو اس کے مال سے بقدرِ حاجت مناسب طور پر اندازہ کرکے لے لے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها – {وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ}. قَالَتْ أُنْزِلَتْ فِي وَالِي الْيَتِيمِ أَنْ يُصِيبَ مِنْ مَالِهِ إِذَا كَانَ مُحْتَاجًا بِقَدْرِ مَالِهِ بِالْمَعْرُوفِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2766

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان بن بلال نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ثور بن زید مدنی سے، ثور نے ابوالغیث سے، ابوالغیث نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: سات برباد کرنے والے گناہوں سے بچتے رہو۔ صحابہؓ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: شرک باللہ اور جادو اور اس جان کو ناحق مارنا جس کے مارنے کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اور سود اور یتیم کا مال کھانا اور (کافروں سے) مقابلہ کے دن بھاگنا اور ان پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا جو مومن ہیں اور جنہیں کسی بات کا پتہ نہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ قَالَ " الشِّرْكُ بِاللَّهِ وَالسِّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَأَكْلُ الرِّبَا وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ الْغَافِلاَتِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2767

(امام بخاریؒ کہتے ہیں:) اور سیلمان بن حرب نے ہمیں کہا کہ حماد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے نافع سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: (حضرت عبداللہ) بن عمرؓ نے کسی کا وصی بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ اور (محمد) بن سیرین (تابعی) کو تمام باتوں میں سے یہ بات زیادہ پسند تھی کہ یتیم کے مال کا بندوبست کرنے کیلئے ان کے پاس اس کے خیر خواہ اور اس کے متولی اکٹھے ہوں اور اکٹھے ہو کر اس بات پر غور کریں جو اس کیلئے بہتر ہو۔ اور طائوس (بن کیسان تابعی) سے جب یتیموں سے معاملہ کے متعلق پوچھا جاتا تو وہ یہ آیت پڑھا کرتے کہ اللہ مفسد کو بھی جانتا ہے اور مصلح کو بھی۔ اور عطاء (بن ابی رباح) نے چھوٹے بڑے یتیموں کے بارے میں کہا کہ متولی ہر ایک انسان پر اس کے حصہ میں سے اندازے کے مطابق خرچ کرے۔

وَقَالَ لَنَا سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ مَا رَدَّ ابْنُ عُمَرَ عَلَى أَحَدٍ وَصِيَّةً. وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ أَحَبَّ الأَشْيَاءِ إِلَيْهِ فِي مَالِ الْيَتِيمِ أَنْ يَجْتَمِعَ إِلَيْهِ نُصَحَاؤُهُ وَأَوْلِيَاؤُهُ فَيَنْظُرُوا الَّذِي هُوَ خَيْرٌ لَهُ. وَكَانَ طَاوُسٌ إِذَا سُئِلَ عَنْ شَىْءٍ مِنْ أَمْرِ الْيَتَامَى قَرَأَ وَاللَّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ. وَقَالَ عَطَاءٌ فِي يَتَامَى الصَّغِيرُ وَالْكَبِيرُ يُنْفِقُ الْوَلِيُّ عَلَى كُلِّ إِنْسَانٍ بِقَدْرِهِ مِنْ حِصَّتِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2768

یعقوب بن ابراہیم بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ (اسماعیل) بن علیہ نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) عبدالعزیز (بن صہیب) نے ہمیں بتایا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ مدینہ میں آئے۔ آپؐ کا کوئی خادم نہ تھا۔ حضرت ابوطلحہؓ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! انس سمجھدار لڑکا ہے۔ یہ آپؐ کی خدمت کرے گا۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: چنانچہ میں نے سفر میں بھی آپؐ کی خدمت کی اور حضر میں بھی۔ جو کام بھی میں کرتا آپؐ مجھے کبھی نہ فرماتے تم نے یہ کام اس طرح کیوں کیا اور جو کام میں نے نہ کیا ہو، اس کی نسبت آپؐ مجھے کبھی نہ فرماتے کہ تم نے اس کو اس طرح کیوں نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ لَيْسَ لَهُ خَادِمٌ فَأَخَذَ أَبُو طَلْحَةَ بِيَدِي فَانْطَلَقَ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَنَسًا غُلاَمٌ كَيِّسٌ فَلْيَخْدُمْكَ. قَالَ فَخَدَمْتُهُ فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ مَا قَالَ لِي لِشَىْءٍ صَنَعْتُهُ لِمَ صَنَعْتَ هَذَا هَكَذَا وَلاَ لِشَىْءٍ لَمْ أَصْنَعْهُ لِمَ لَمْ تَصْنَعْ هَذَا هَكَذَا

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2769

عبداللہ بن مسلمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے اسحق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ابوطلحہؓ مدینہ میں تمام انصاریوں سے کھجوروں کے باغ زیادہ رکھتے تھے اور ان کو سب سے زیادہ پیاری جائیداد بیرحاء کا باغ تھا۔ جو مسجد کے سامنے تھا اور نبی ﷺ اس میں آیا کرتے تھے اور وہاں کا صاف ستھرا پانی پیا کرتے تھے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: جب یہ آیت اُتری کہ تم کامل نیکی کو اُس وقت تک نہیں پاسکو گے جب تک کہ تم اپنی پیاری چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔ ابوطلحہؓ کھڑے ہوگئے اور کہا: یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم نیکی کو ہرگز نہیں پاسکو گے جب تک تم اُن چیزوں کو نہ خرچ کرو جن سے تم محبت رکھتے ہو۔ اور میری جائیداد میں سے مجھے سب سے پیارا باغ بیرحاء ہے اور وہ اللہ کیلئے صدقہ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ مقبول نیکی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور بطور ذخیرہ کے ہوگی۔ اس لئے جہاں اللہ تعالیٰ آپؐ کو سمجھائے، وہاں اسے خرچ کریں۔ آپؐ نے فرمایا: شاباش! یہ فائدہ دینے والا مال ہے یا فرمایا: ہمیشہ رہنے والا مال ہے۔ ابن مسلمہ نے اس بارے میں شک کیا (کہ آنحضرتؐ نے ان دونوں الفاظ رَابِحٌ یا رَایِحٌ میں سے کونسا لفظ استعمال فرمایا) پھر آپؐ نے فرمایا: جو تم نے کہا ہے میں نے سن لیا ہے۔ مَیں مناسب سمجھتا ہوں کہ تم اسے اپنے قریبیوں میں ہی بانٹ دو۔ ابوطلحہؓ نے کہا: یارسول اللہ! حضور کے ارشاد کی تعمیل میں ایسے ہی کئے دیتا ہوں۔ چنانچہ ابوطلحہؓ نے اس باغ کو اپنے قریبیوں اور اپنے چچا کے بیٹوں میں تقسیم کردیا۔ اسمٰعیل (بن ابی اویس)، عبداللہ بن یوسف اور یحيٰ بن یحيٰ نے مالک سے روایت کرتے ہوئے (رَابِحٌ کی جگہ) رَایِحٌ نقل کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ كَانَ أَبُو طَلْحَةَ أَكْثَرَ أَنْصَارِيٍّ بِالْمَدِينَةِ مَالاً مِنْ نَخْلٍ وَكَانَ أَحَبُّ مَالِهِ إِلَيْهِ بَيْرَحَاءَ مُسْتَقْبِلَةَ الْمَسْجِدِ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُهَا وَيَشْرَبُ مِنْ مَاءٍ فِيهَا طَيِّبٍ. قَالَ أَنَسٌ فَلَمَّا نَزَلَتْ {لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} قَامَ أَبُو طَلْحَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ {لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} وَإِنَّ أَحَبَّ أَمْوَالِي إِلَىَّ بِيرُحَاءَ وَإِنَّهَا صَدَقَةٌ لِلَّهِ أَرْجُو بِرَّهَا وَذُخْرَهَا عِنْدَ اللَّهِ فَضَعْهَا حَيْثُ أَرَاكَ اللَّهُ. فَقَالَ " بَخْ ذَلِكَ مَالٌ رَابِحٌ ـ أَوْ رَايِحٌ ـ شَكَّ ابْنُ مَسْلَمَةَ وَقَدْ سَمِعْتُ مَا قُلْتَ وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَجْعَلَهَا فِي الأَقْرَبِينَ ". قَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَفْعَلُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَسَمَهَا أَبُو طَلْحَةَ فِي أَقَارِبِهِ وَفِي بَنِي عَمِّهِ. وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ وَيَحْيَى بْنُ يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ " رَايِحٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2770

محمد بن عبدالرحیم نے مجھ سے بیان کیا کہ رَوح بن عبادہ نے ہمیں خبر دی۔ (انہوں نے کہا:) زکریا بن اسحق نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عمرو بن دینار نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے کہا کہ میری ماں فوت ہوگئی ہے تو کیا میرا اس کی طرف سے صدقہ دینا اسے نفع دے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ اس نے کہا: میرا کھجوروں کا ایک باغ ہے اور میں آپؐ کو گواہ ٹھہراتا ہوں کہ میں نے اپنی ماں کی طرف سے وہ صدقہ میں دے دیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أُمَّهُ تُوُفِّيَتْ أَيَنْفَعُهَا إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا قَالَ " نَعَمْ ". قَالَ فَإِنَّ لِي مِخْرَافًا وَأُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2771

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوالتیاح (یزید بن حمید) سے، یزید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی ﷺ نے مسجد بنانے کا حکم دیا اور فرمایا: اے بنی نجار! تم مجھ سے اپنے اس باغ کی قیمت کا فیصلہ کر لو۔ انہوں نے کہا: ہرگز نہیں۔ خدا کی قسم! ہم اس کی قیمت اللہ ہی سے لیں گے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِبِنَاءِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ " يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِكُمْ هَذَا ". قَالُوا لاَ. وَاللَّهِ لاَ نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلاَّ إِلَى اللَّهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2772

مسدد (بن مسرہد) نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا: عبداللہ) بن عون نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے (حضرت عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عمر ؓ نے خیبر میں ایک زمین لی اور وہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا: میں نے ایسی زمین پائی ہے کہ اس سے زیادہ عمدہ کبھی نہیں پائی تو آپؐ اس کی نسبت مجھے کیا مشورہ دیتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: اگر تم چاہو تو اصل جائیداد کو وقف کردو اور اس کی آمد صدقہ میں دے دو۔ چنانچہ حضرت عمر ؓ نے وہ صدقہ میں ان شرطوں پر دے دی کہ اصل زمین نہ بیچی جائے، نہ ہبہ کی جائے، نہ ترکہ میں کسی کو ملے۔ اس کی آمد محتاجوں، رشتہ داروں، غلاموں کو آزاد کرنے، اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کے لئے، مہمانوں اور مسافروں کے اخراجات کے لئے وقف رہے اور جو اس کا نگران ہو وہ اس میں سے مناسب طور پر خود کھائے یا کسی دوست کو کھلائے؛ مگر اس سے مال جمع نہ کرے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أَصَابَ عُمَرُ بِخَيْبَرَ أَرْضًا فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَصَبْتُ أَرْضًا لَمْ أُصِبْ مَالاً قَطُّ أَنْفَسَ مِنْهُ فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي بِهِ قَالَ " إِنْ شِئْتَ حَبَّسْتَ أَصْلَهَا وَتَصَدَّقْتَ بِهَا ". فَتَصَدَّقَ عُمَرُ أَنَّهُ لاَ يُبَاعُ أَصْلُهَا وَلاَ يُوهَبُ وَلاَ يُورَثُ فِي الْفُقَرَاءِ وَالْقُرْبَى وَالرِّقَابِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالضَّيْفِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَلاَ جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يُطْعِمَ صَدِيقًا غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ فِيهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2773

ابو عاصم نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن عون نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے (حضرت عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت عمرؓ کو خیبر میں ایک جائیداد ملی تو وہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ کو بتایا۔ آپؐ نے فرمایا: اگر تم چاہو تو اس کو صدقہ میں دے دو۔ چنانچہ انہوں نے اس کو محتاجوں، مسکینوں، رشتہ داروں اور مہمانوں کے لئے صدقہ (یعنی وقف) کردیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ رضى الله عنه وَجَدَ مَالاً بِخَيْبَرَ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ قَالَ " إِنْ شِئْتَ تَصَدَّقْتَ بِهَا ". فَتَصَدَّقَ بِهَا فِي الْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَذِي الْقُرْبَى وَالضَّيْفِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2774

اسحق (بن منصور) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالصمد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ (عبدالوارث) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ابوتیاح نے ہم سے بیان کیا۔ کہا کہ حضرت انس بن مالکؓ نے مجھے بتایا۔ جب رسول اللہ ﷺ مدینہ میں آئے تو آپؐ نے مسجد بنانے کا حکم دیا اور فرمایا: بنی نجار! مجھ سے تم اپنے اس باغ کی قیمت کا تصفیہ کر لو۔ انہوں نے کہا: نہیں۔ اللہ کی قسم! ہم اس کی قیمت اللہ ہی سے لیں گے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ أَمَرَ بِالْمَسْجِدِ وَقَالَ " يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِكُمْ هَذَا ". قَالُوا لاَ وَاللَّهِ لاَ نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلاَّ إِلَى اللَّهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2775

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا کہ عبید اللہ (عمری) نے ہم سے بیان کیا، کہا: نافع نے مجھے بتایا۔ (حضرت عبد اللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے اپنا ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیا۔ رسول اللہ ﷺ کو یہ گھوڑا انہوں نے دیا تھا کہ وہ کسی آدمی کو سواری کیلئے دے دیں۔ پھر حضرت عمرؓ کو بتایا گیا کہ اس شخص نے تو اس گھوڑے کو (بازار میں) کھڑا کر رکھا ہے اور اس کو بیچ رہا ہے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ کیا وہ اس گھوڑے کو خرید لیں؟ آپؐ نے فرمایا: تم اسے نہ خریدو اور اپنا صدقہ مت لوٹائو۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ عُمَرَ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَعْطَاهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِيَحْمِلَ عَلَيْهَا رَجُلاً فَأُخْبِرَ عُمَرُ أَنَّهُ قَدْ وَقَفَهَا يَبِيعُهَا فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَبْتَاعَهَا فَقَالَ " لاَ تَبْتَعْهَا وَلاَ تَرْجِعَنَّ فِي صَدَقَتِكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2776

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے وارث درہم یا دینار (جو میں چھوڑ جاؤں) تقسیم نہ کریں۔ میری بیویوں کا خرچ اور جائیداد کا اہتمام کرنے والے کے خرچ کے بعد جو بچے وہ صدقہ ہوگا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَقْتَسِمْ وَرَثَتِي دِينَارًا مَا تَرَكْتُ بَعْدَ نَفَقَةِ نِسَائِي وَمَئُونَةِ عَامِلِي فَهْوَ صَدَقَةٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2777

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے نافع سے، نافع نے (حضرت عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ حضرت عمرؓ نے اپنے وقف کے متعلق شرط کی کہ جو اس کا نگران ہو وہ کھائے اور اپنے دوستوں کو کھلائے مگر مال کو جمع کرنے والا نہ ہو۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ عُمَرَ اشْتَرَطَ فِي وَقْفِهِ أَنْ يَأْكُلَ مَنْ وَلِيَهُ وَيُوكِلَ صَدِيقَهُ غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ مَالاً.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی