کتاب 24: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى قُلْ إِصْلاَحٌ لَهُمْ خَيْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لأَعْنَتَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2767
وَقَالَ لَنَا سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ مَا رَدَّ ابْنُ عُمَرَ عَلَى أَحَدٍ وَصِيَّةً. وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ أَحَبَّ الأَشْيَاءِ إِلَيْهِ فِي مَالِ الْيَتِيمِ أَنْ يَجْتَمِعَ إِلَيْهِ نُصَحَاؤُهُ وَأَوْلِيَاؤُهُ فَيَنْظُرُوا الَّذِي هُوَ خَيْرٌ لَهُ. وَكَانَ طَاوُسٌ إِذَا سُئِلَ عَنْ شَىْءٍ مِنْ أَمْرِ الْيَتَامَى قَرَأَ وَاللَّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ. وَقَالَ عَطَاءٌ فِي يَتَامَى الصَّغِيرُ وَالْكَبِيرُ يُنْفِقُ الْوَلِيُّ عَلَى كُلِّ إِنْسَانٍ بِقَدْرِهِ مِنْ حِصَّتِهِ.
(امام بخاریؒ کہتے ہیں:) اور سیلمان بن حرب نے ہمیں کہا کہ حماد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے نافع سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: (حضرت عبداللہ) بن عمرؓ نے کسی کا وصی بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ اور (محمد) بن سیرین (تابعی) کو تمام باتوں میں سے یہ بات زیادہ پسند تھی کہ یتیم کے مال کا بندوبست کرنے کیلئے ان کے پاس اس کے خیر خواہ اور اس کے متولی اکٹھے ہوں اور اکٹھے ہو کر اس بات پر غور کریں جو اس کیلئے بہتر ہو۔ اور طائوس (بن کیسان تابعی) سے جب یتیموں سے معاملہ کے متعلق پوچھا جاتا تو وہ یہ آیت پڑھا کرتے کہ اللہ مفسد کو بھی جانتا ہے اور مصلح کو بھی۔ اور عطاء (بن ابی رباح) نے چھوٹے بڑے یتیموں کے بارے میں کہا کہ متولی ہر ایک انسان پر اس کے حصہ میں سے اندازے کے مطابق خرچ کرے۔
10 von 10 heute frei