کتاب 33: باب إِذَا وَقَفَ أَرْضًا أَوْ بِئْرًا وَاشْتَرَطَ لِنَفْسِهِ مِثْلَ دِلاَءِ الْمُسْلِمِينَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2778
اور عبدان نے کہا: میرے باپ (عثمان) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے ابوعبدالرحمن سے روایت کی کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تو آپؓ نے ان باغیوں پر بالا خانہ سے جھانکا اور کہا: میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں اور قسم انہی کو دے رہا ہوں جو نبی ﷺ کے صحابہ ہیں۔ کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رومہ کا کنواں کھودا اس کیلئے جنت ہوگی۔ چنانچہ میں نے اس کو کھدوایا۔ کیا تم نہیں جانتے کہ آپؐ نے فرمایا تھا کہ جو جیش عسرت کو سازو سامان کے ساتھ تیار کردے، اس کے لئے جنت ہوگی اور میں نے ان کو سازو سامان کے ساتھ تیار کرایا تھا۔ ابوعبدالرحمن کہتے تھے کہ حضرت عثمانؓ کی باتوں کی انہوں نے تصدیق کی۔ اور حضرت عمرؓ نے اپنے وقف سے متعلق کہا کہ جو اس کا نگران ہو، اس پر کوئی حرج نہیں کہ وہ خود کھائے اور اس کا نگران وقف کرنے والا بھی ہوسکتا ہے اور اس کے علاوہ دوسرا بھی۔ اس میں ہر ایک کیلئے وسعت ہے۔