کتاب 36: باب قَضَاءِ الْوَصِيِّ دُيُونَ الْمَيِّتِ بِغَيْرِ مَحْضَرٍ مِنَ الْوَرَثَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2781

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ أَوِ الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ عَنْهُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ فِرَاسٍ قَالَ قَالَ الشَّعْبِيُّ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ أَبَاهُ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَكَ سِتَّ بَنَاتٍ وَتَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا فَلَمَّا حَضَرَ جِدَادُ النَّخْلِ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّ وَالِدِي اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا كَثِيرًا وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ يَرَاكَ الْغُرَمَاءُ قَالَ " اذْهَبْ فَبَيْدِرْ كُلَّ تَمْرٍ عَلَى نَاحِيَتِهِ ". فَفَعَلْتُ ثُمَّ دَعَوْتُهُ فَلَمَّا نَظَرُوا إِلَيْهِ أُغْرُوا بِي تِلْكَ السَّاعَةَ فَلَمَّا رَأَى مَا يَصْنَعُونَ أَطَافَ حَوْلَ أَعْظَمِهَا بَيْدَرًا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ جَلَسَ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " ادْعُ أَصْحَابَكَ ". فَمَا زَالَ يَكِيلُ لَهُمْ حَتَّى أَدَّى اللَّهُ أَمَانَةَ وَالِدِي وَأَنَا وَاللَّهِ رَاضٍ أَنْ يُؤَدِّيَ اللَّهُ أَمَانَةَ وَالِدِي وَلاَ أَرْجِعَ إِلَى أَخَوَاتِي بِتَمْرَةٍ فَسَلِمَ وَاللَّهِ الْبَيَادِرُ كُلُّهَا حَتَّى أَنِّي أَنْظُرُ إِلَى الْبَيْدَرِ الَّذِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَأَنَّهُ لَمْ يَنْقُصْ تَمْرَةً وَاحِدَةً.قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ أُغْرُوا بِي يَعْنِي هِيجُوا بِي فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمْ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ

محمد بن سابق نے ہمیں بتایا؛ یا فضل بن یعقوب نے محمد بن سابق سے روایت کی کہ شیبان (بن عبدالرحمن) ابو معاویہ نے ہمیں بتایا۔ فراس (بن یحيٰ) سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: (عامر) شعبی کہتے تھے: حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما نے مجھ سے بیان کیا کہ ان کے باپ احد کی جنگ میں شہید ہوئے اور انہوں نے چھ بیٹیاں پیچھے چھوڑیں۔ اسی طرح اپنے اوپر قرضہ بھی چھوڑا۔ جب ان کے باغ کی کھجور کاٹنے کا وقت آپہنچا تو مَیں آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپؐ کو علم ہی ہے کہ میرے والد اُحد کی جنگ میں شہید ہوگئے تھے اور انہوں نے بہت سا قرضہ اپنے ذمہ چھوڑا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپؐ تشریف لائیں اور قرض خواہ آپؐ کو دیکھیں (تو شاید قرض میں کچھ تخفیف کردیں۔) آپؐ نے فرمایا: اچھا جاؤ اور ہر قسم کی کھجور الگ الگ ڈھیر کردو۔ چنانچہ (میں واپس آیا اور) ایسا ہی کیا۔ پھر آنحضرت ﷺ کو بلانے گیا تو قرض خواہوں نے جب آنحضرت ﷺ کو دیکھا تو مجھ سے اور بھی سختی سے مطالبہ کرنے لگے۔ جب آنحضرت ﷺ نے ان کا یہ حال دیکھا تو آپؐ کھجوروں کے سب سے بڑے ڈھیر کے گرد تین بار گھومے پھر اس پر بیٹھ گئے اور فرمایا: اپنے قرض خواہوں کو بلاؤ۔ پھر آپؐ نے اس ڈھیر میں سے انہیں ماپ ماپ کر دینا شروع کیا۔ یہاں تک کہ اللہ نے میرے والد کا کل قرضہ ادا کر دیا۔ اور بخدا میں تو اس بات پر راضی تھا کہ اللہ میرے باپ کا قرضہ ادا کردے چاہے میں اپنی بہنوں کے پاس ایک کھجور بھی لے کر نہ جاؤں۔ لیکن جتنے ڈھیر وہاں تھے سب بچ رہے۔ خدا کی قسم! میں اس ڈھیر کو دیکھ رہا تھا جس پر آنحضرت ﷺ بیٹھے تھے۔ وہ ایسا ہی رہا جیسے ایک کھجور بھی اس میں سے کم نہیں ہوئی۔ ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: أُغْرُوْا بِي کے معانی ہیں مجھ پر بھڑک اُٹھے۔۔۔۔۔ پس ہم نے ان کے درمیان باہمی دشمنی اور بغض مقدر کردیے ہیں۔

10 von 10 heute frei