کتاب 1: باب فَضْلُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2782

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ سَمِعْتُ الْوَلِيدَ بْنَ الْعَيْزَارِ ذَكَرَ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ قَالَ " الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا ". قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ. قَالَ " ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ ". قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". فَسَكَتُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي.

حسن بن صباح نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سابق نے ہمیں بتایا۔ مالک بن مِغْوَل نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے ولید بن عَیزار سے سنا۔ انہوں نے ابو عمرو (سعد بن ایاس) شیبانی سے روایت کرتے ہوئے ذکر کیا۔ کہتے تھے: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! کونسا عمل سب سے افضل ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا۔ میں نے پوچھا: پھر کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: والدین سے نیک سلوک کرنا۔ میں نے پوچھا: پھر کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ پھر میں خاموش ہو رہا اور رسول اللہ ﷺ سے مزید کچھ نہ پوچھا۔ اور اگر میں آپؐ سے اَور پوچھتا تو مجھے اَور بھی بتاتے۔

صحیح بخاری 2783

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم "لاَ هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا ".

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ سفیان (ثوری) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: منصور (بن معتمر) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے مجاہد سے، مجاہد نے طائوس سے، طائوس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں، لیکن جہاد ہے اور نیت ہے۔ اور جب تم سے جہاد کے لئے نکلنے کو کہا جائے تو جہاد کے لئے چل پڑو۔

صحیح بخاری 2784

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ تُرَى الْجِهَادَ أَفْضَلَ الْعَمَلِ أَفَلاَ نُجَاهِدُ قَالَ " لَكِنَّ أَفْضَلَ الْجِهَادِ حَجٌّ مَبْرُورٌ ".

مسدد نے ہمیں بتایا۔ خالد (بن عبداللہ) نے ہم سے بیان کیا کہ حبیب بن ابی عمرہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عائشہ بنت طلحہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم جہاد کو تمام اعمال سے افضل سمجھتے ہیں تو کیا ہم بھی جہاد نہ کریں؟ آپؐ نے فرمایا: لیکن افضل جہاد وہ حج بھی ہے جو سراسر نیکی پر مبنی ہو۔

صحیح بخاری 2785

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو حَصِينٍ أَنَّ ذَكْوَانَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يَعْدِلُ الْجِهَادَ. قَالَ " لاَ أَجِدُهُ ـ قَالَ ـ هَلْ تَسْتَطِيعُ إِذَا خَرَجَ الْمُجَاهِدُ أَنْ تَدْخُلَ مَسْجِدَكَ فَتَقُومَ وَلاَ تَفْتُرَ وَتَصُومَ وَلاَ تُفْطِرَ ". قَالَ وَمَنْ يَسْتَطِيعُ ذَلِكَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنَّ فَرَسَ الْمُجَاهِدِ لَيَسْتَنُّ فِي طِوَلِهِ فَيُكْتَبُ لَهُ حَسَنَاتٍ.

اسحاق (بن منصور) نے ہم سے بیان کیا کہ عفان (بن مسلم) نے ہمیں بتایا۔ ہمام نے ہمیں بتایا کہ محمد بن جحادہ نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ ابوحصین نے مجھے بتایا۔ ذکوان نے ان سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا۔ کہتے تھے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے کوئی ایسا کام بتائیں جو جہاد کے برابر ہو۔ آپؐ نے فرمایا: میں ایسا کوئی کام نہیں پاتا۔ پھر فرمایا: کیا تو یہ کر سکتا ہے کہ جب مجاہد جہاد کے لئے نکلے تو تُو مسجد میں جائے اور نماز کے لئے کھڑا ہو اور پھر نہ تھکے، اور روزہ رکھے اور افطار نہ کرے؟ اس نے کہا: ایسا کون کر سکتا ہے؟ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: جہاد کرنے والے کا گھوڑا اگر رسی کی لمبان میں کلیلیں کرتا ہے تو اس کے عوض میں مجاہد کے لئے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

10 von 10 heute frei