کتاب 3: باب الدُّعَاءِ بِالْجِهَادِ وَالشَّهَادَةِ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2788

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ فَتُطْعِمُهُ وَكَانَتْ أُمُّ حَرَامٍ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَطْعَمَتْهُ وَجَعَلَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ. قَالَتْ فَقُلْتُ وَمَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ أَوْ مِثْلُ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ". شَكَّ إِسْحَاقُ. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ فَقُلْتُ وَمَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". كَمَا قَالَ فِي الأَوَّلِ. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ " أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ ". فَرَكِبَتِ الْبَحْرَ فِي زَمَانِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ فَهَلَكَتْ.

عبداللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا، کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ حضرت امّ حرام بنت مِلحانؓ کے پاس آیا کرتے تھے اور وہ آپؐ کو کھانا کھلاتیں اور حضرت امّ حرامؓ حضرت عبادہ بن صامتؓ کی بیوی تھیں۔ ایک بار رسول اللہ ﷺ حضرت امّ حرامؓ کے پاس آئے۔ انہوں نے آپؐ کو کھانا کھلایا اور آپؐ کا سر دیکھنے لگیں۔ رسول اللہ ﷺ سو گئے۔ اس کے بعد آپؐ ہنستے ہوئے جاگ اُٹھے۔ حضرت امّ حرام کہتی تھیں: میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپؐ کس بات سے ہنس رہے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں جنگ کے لئے نکلے ہوئے ہیں۔ وہ اس سمندر میں سوار ہیں، گویا تختوں پر بیٹھے ہوئے بادشاہ ہیں یا فرمایا: ان بادشاہوں کی طرح ہیں جو تختوں پر بیٹھے ہوں۔ اسحاق نے یہ شک کیا (کہ کونسا لفظ فرمایا) کہتی تھیں: میں نے کہا: یارسول اللہ! آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے کرے۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت امّ حرامؓ کے لئے دعا کی۔ پھر آپؐ نے اپنا سر رکھا (اور سو گئے۔) پھر اس کے بعد آپؐ ہنستے ہوئے جاگ اُٹھے۔ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! آپؐ کس بات سے ہنس رہے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں جنگ کے لئے نکلے ہوئے تھے۔ آپؐ نے پہلی بار والی بات دُہرائی۔ کہتی تھیں: میں نے کہا: یارسول اللہ! آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔ آپؐ نے فرمایا: تُو تو پہلے لوگوں میں شریک ہوچکی۔ چنانچہ وہ بھی معاویہ بن ابی سفیان کے زمانے میں سمندری سفر میں شامل ہوئیں اور جب سمندر سے باہر آئیں تو وہ اپنی سواری سے گر کر فوت ہوگئیں۔

صحیح بخاری 2789

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ فَتُطْعِمُهُ وَكَانَتْ أُمُّ حَرَامٍ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَطْعَمَتْهُ وَجَعَلَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ. قَالَتْ فَقُلْتُ وَمَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ أَوْ مِثْلُ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ". شَكَّ إِسْحَاقُ. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ فَقُلْتُ وَمَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". كَمَا قَالَ فِي الأَوَّلِ. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ " أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ ". فَرَكِبَتِ الْبَحْرَ فِي زَمَانِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ فَهَلَكَتْ.

عبداللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا، کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ حضرت امّ حرام بنت مِلحانؓ کے پاس آیا کرتے تھے اور وہ آپؐ کو کھانا کھلاتیں اور حضرت امّ حرامؓ حضرت عبادہ بن صامتؓ کی بیوی تھیں۔ ایک بار رسول اللہ ﷺ حضرت امّ حرامؓ کے پاس آئے۔ انہوں نے آپؐ کو کھانا کھلایا اور آپؐ کا سر دیکھنے لگیں۔ رسول اللہ ﷺ سو گئے۔ اس کے بعد آپؐ ہنستے ہوئے جاگ اُٹھے۔ حضرت امّ حرام کہتی تھیں: میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپؐ کس بات سے ہنس رہے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں جنگ کے لئے نکلے ہوئے ہیں۔ وہ اس سمندر میں سوار ہیں، گویا تختوں پر بیٹھے ہوئے بادشاہ ہیں یا فرمایا: ان بادشاہوں کی طرح ہیں جو تختوں پر بیٹھے ہوں۔ اسحاق نے یہ شک کیا (کہ کونسا لفظ فرمایا) کہتی تھیں: میں نے کہا: یارسول اللہ! آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے کرے۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت امّ حرامؓ کے لئے دعا کی۔ پھر آپؐ نے اپنا سر رکھا (اور سو گئے۔) پھر اس کے بعد آپؐ ہنستے ہوئے جاگ اُٹھے۔ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! آپؐ کس بات سے ہنس رہے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں جنگ کے لئے نکلے ہوئے تھے۔ آپؐ نے پہلی بار والی بات دُہرائی۔ کہتی تھیں: میں نے کہا: یارسول اللہ! آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں سے کردے۔ آپؐ نے فرمایا: تُو تو پہلے لوگوں میں شریک ہوچکی۔ چنانچہ وہ بھی معاویہ بن ابی سفیان کے زمانے میں سمندری سفر میں شامل ہوئیں اور جب سمندر سے باہر آئیں تو وہ اپنی سواری سے گر کر فوت ہوگئیں۔

10 von 10 heute frei