کتاب 4: باب دَرَجَاتِ الْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُقَالُ هَذِهِ سَبِيلِي وَهَذَا سَبِيلِي

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2790

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَأَقَامَ الصَّلاَةَ وَصَامَ رَمَضَانَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ جَلَسَ فِي أَرْضِهِ الَّتِي وُلِدَ فِيهَا ". فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلاَ نُبَشِّرُ النَّاسَ. قَالَ " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ أَعَدَّهَا اللَّهُ لِلْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَاسْأَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ فَإِنَّهُ أَوْسَطُ الْجَنَّةِ وَأَعْلَى الْجَنَّةِ أُرَاهُ فَوْقَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ وَمِنْهُ تَفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ ". قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ " وَفَوْقَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ ".

یحيٰ بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ فُلَیح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہلال بن علی سے، ہلال نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا اور اس نے نماز سنوار کر ادا کی اور رمضان کے روزے رکھے، اس کا اللہ پر یہ حق ہو چکا کہ وہ اس کو جنت میں داخل کرے خواہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرے یا اپنے اس ملک میں ہی رہے جہاں پیدا ہوا ہو۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا لوگوں کو ہم یہ خوشخبری سنائیں؟ آپؐ نے فرمایا: جنت میں سو درجے ہیں۔ جن کو اللہ نے ان لوگوں کے لئے تیار کیا ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہیں۔ ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین و آسمان میں۔ جب تم اللہ سے مانگنے لگو تو اس سے فردوس مانگو کیونکہ وہ جنت میں سب سے عمدہ اور جنت میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں: آپؐ نے یوں فرمایا کہ اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے اور اس سے جنت کی نہریں بھی نکلتی ہیں۔ اور محمد بن فلیح نے اپنے باپ سے یوں روایت کی: اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے۔

صحیح بخاری 2791

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ رَجُلَيْنِ أَتَيَانِي فَصَعِدَا بِي الشَّجَرَةَ فَأَدْخَلاَنِي دَارًا هِيَ أَحْسَنُ وَأَفْضَلُ لَمْ أَرَ قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهَا قَالاَ أَمَّا هَذِهِ الدَّارُ فَدَارُ الشُّهَدَاءِ ".

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا کہ ابورجاء نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت سمرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: میں نے آج رات (خواب میں) دو آدمیوں کو دیکھا کہ وہ میرے پاس آئے اور مجھے لے کر ایک درخت پر چڑھ گئے۔ پھر مجھے ایک ایسے گھر میں داخل کیا جو نہایت ہی خوبصورت اور نہایت ہی عمدہ تھا۔ میں نے اس سے زیادہ خوبصورت گھر کبھی نہیں دیکھا۔ ان دونوں نے (مجھے) کہا: یہ گھر شہیدوں کا گھر ہے۔

10 von 10 heute frei