کتاب 5: باب الْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَقَابُ قَوْسِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2792
معلی بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ وُہَیب (بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) حمید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں صبح یا شام نکلنا ساری دنیا سے اور نیز جو نعمتیں اس میں ہیں ان سے بہتر ہے۔
صحیح بخاری 2793
ابراہیم بن منذر نے ہمیں بتایا۔ محمد بن فُلَیح نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ہلال بن علی سے، ہلال نے عبدالرحمن بن ابی عمرہ سے، عبدالرحمن نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جنت میں ایک کمان برابر جگہ ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج چڑھتا اور غروب ہوتا ہے، اور آپؐ نے یہ بھی فرمایا: اللہ کی راہ میں صبح کو نکلنا اور شام کو نکلنا ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج چڑھتا اور غروب ہوتا ہے۔
صحیح بخاری 2794
قبیصہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوحازم سے، ابوحازم نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے، حضرت سہلؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں صبح اور شام کو نکلنا دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔