کتاب 7: باب تَمَنِّي الشَّهَادَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2797

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلاَ أَنَّ رِجَالاً مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لاَ تَطِيبُ أَنْفُسُهُمْ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنِّي وَلاَ أَجِدُ مَا أَحْمِلُهُمْ عَلَيْهِ مَا تَخَلَّفْتُ عَنْ سَرِيَّةٍ تَغْزُو فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي أُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) سعید بن مسیب نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ اگر مومنوں میں سے بعض کو ناگوار نہ ہوتا کہ میں ان کو چھوڑ کر جہاد میں نکل جائوں اور میرے پاس اتنی سواریاں ہوتیں کہ ان سب کو سوار کرکے لے جائوں تو میں کبھی کسی دستہ فوج سے پیچھے نہ رہتا جو اللہ کی راہ میں جہاد کی غرض سے نکلتا ہے۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اللہ کی راہ میں مارا جائوں پھر زندہ ہوجائوں پھر مارا جائوں پھر زندہ کیا جائوں پھر مارا جائوں پھر زندہ کیا جائوں پھر مارا جائوں۔

صحیح بخاری 2798

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ غَيْرِ إِمْرَةٍ فَفُتِحَ لَهُ ـ وَقَالَ ـ مَا يَسُرُّنَا أَنَّهُمْ عِنْدَنَا ". قَالَ أَيُّوبُ أَوْ قَالَ " مَا يَسُرُّهُمْ أَنَّهُمْ عِنْدَنَا ". وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ.

یوسف بن یعقوب صفار نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن علیہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے حُمَید بن ہلال سے، حُمَید نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا: زید (بن حارثہؓ) نے جھنڈا لیا اور وہ شہید ہوئے۔ پھر اس کو جعفر (بن ابی طالبؓ) نے لیا۔ پھر وہ بھی شہید ہوئے۔ پھر عبداللہ بن رواحہؓ نے اسے لیا وہ بھی شہید ہوئے۔ پھر خالد بن ولیدؓ نے اسے لیا بغیر اس کے کہ وہ امیر بنائے گئے ہوں۔ تب ان کے لئے فتح ہوئی اور فرمایا: ہمیں اس سے خوشی نہیں کہ وہ ہمارے پاس رہتے۔ ایوب نے کہا: یا آپؐ نے یوں فرمایا: انہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ وہ ہمارے پاس رہتے۔ (یہ مضمون بیان کرتے وقت) آپؐ کی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔

10 von 10 heute frei