کتاب 8: باب فَضْلِ مَنْ يُصْرَعُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ فَهُوَ مِنْهُمْ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2799
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: لیث نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید انصاری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن یحيٰ بن حبان سے، انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے، حضرت انسؓ نے اپنی خالہ حضرت امّ حرام بنت ملحانؓ سے روایت کی، کہتی تھیں کہ نبی ﷺ ایک روز میرے یہاں ہی سو گئے۔ پھر آپؐ مسکراتے ہوئے جاگ پڑے۔ میں نے پوچھا: آپؐ کس بات سے ہنسے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اس بحرِ اَخضر (میں جہازوں) پر سوار ہو رہے تھے جیسے بادشاہ تختوں پر ہوں۔ حضرت امّ حرامؓ نے کہا: آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔ آپؐ نے ان کے لئے دعا کی۔ آپؐ دوبارہ سو گئے۔ پھر اسی طرح ہنستے ہوئے جاگے۔ انہوں نے جیسے پہلے پوچھا تھا آپؐ سے پوچھا۔ آپؐ نے ان کو ویسا ہی جواب دیا (جیسا کہ پہلے دیا تھا۔) حضرت امّ حرامؓ نے کہا: آپؐ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔ آپؐ نے فرمایا: تم تو ان پہلوں میں سے ہو۔ چنانچہ وہ اپنے خاوند عبادہ بن صامتؓ کے ساتھ نکلیں جبکہ وہ جنگ کے لئے اس وقت نکلے جب مسلمانوں نے حضرت معاویہؓ کے ساتھ پہلے پہل بحری سفر اختیار کیا۔ جب وہ اس جنگ سے واپس لوٹے اور شام میں اُترے تو حضرت امّ حرامؓ کے پاس ایک سواری لائی گئی کہ وہ اس پر سوار ہوں۔ (جب سوار ہونے لگیں) تو اس نے ان کو گرا دیا اور وہ فوت ہو گئیں۔
صحیح بخاری 2800
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: لیث نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید انصاری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن یحيٰ بن حبان سے، انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے، حضرت انسؓ نے اپنی خالہ حضرت امّ حرام بنت ملحانؓ سے روایت کی، کہتی تھیں کہ نبی ﷺ ایک روز میرے یہاں ہی سوگئے۔ پھر آپؐ مسکراتے ہوئے جاگ پڑے۔ میں نے پوچھا: آپؐ کس بات سے ہنسے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اس بحرِ اَخضر (میں جہازوں) پر سوار ہو رہے تھے جیسے بادشاہ تختوں پر ہوں۔ حضرت امّ حرامؓ نے کہا: آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔ آپؐ نے ان کے لئے دعا کی۔ آپؐ دوبارہ سو گئے۔ پھر اسی طرح ہنستے ہوئے جاگے۔ انہوں نے جیسے پہلے پوچھا تھا آپؐ سے پوچھا۔ آپؐ نے ان کو ویسا ہی جواب دیا (جیسا کہ پہلے دیا تھا۔) حضرت امّ حرامؓ نے کہا: آپؐ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔ آپؐ نے فرمایا: تم تو ان پہلوں میں سے ہو۔ چنانچہ وہ اپنے خاوند عبادہ بن صامتؓ کے ساتھ نکلیں جبکہ وہ جنگ کے لئے اس وقت نکلے جب مسلمانوں نے حضرت معاویہؓ کے ساتھ پہلے پہل بحری سفر اختیار کیا۔ جب وہ اس جنگ سے واپس لوٹے اور شام میں اُترے تو حضرت امّ حرامؓ کے پاس ایک سواری لائی گئی کہ وہ اس پر سوار ہوں۔ (جب سوار ہونے لگیں) تو اس نے ان کو گرا دیا اور وہ فوت ہوگئیں۔