کتاب 9: باب مَنْ يُنْكَبُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2801

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَقْوَامًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ إِلَى بَنِي عَامِرٍ فِي سَبْعِينَ فَلَمَّا قَدِمُوا قَالَ لَهُمْ خَالِي أَتَقَدَّمُكُمْ فَإِنْ أَمَّنُونِي حَتَّى أُبَلِّغَهُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَإِلاَّ كُنْتُمْ مِنِّي قَرِيبًا. فَتَقَدَّمَ فَأَمَّنُوهُ فَبَيْنَمَا يُحَدِّثُهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِذْ أَوْمَئُوا إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ فَطَعَنَهُ فَأَنْفَذَهُ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. ثُمَّ مَالُوا عَلَى بَقِيَّةِ أَصْحَابِهِ فَقَتَلُوهُمْ إِلاَّ رَجُلاً أَعْرَجَ صَعِدَ الْجَبَلَ. قَالَ هَمَّامٌ فَأُرَاهُ آخَرَ مَعَهُ فَأَخْبَرَ جِبْرِيلُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُمْ قَدْ لَقُوا رَبَّهُمْ فَرَضِيَ عَنْهُمْ وَأَرْضَاهُمْ فَكُنَّا نَقْرَأُ أَنْ بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا. ثُمَّ نُسِخَ بَعْدُ فَدَعَا عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَبَنِي لِحْيَانَ وَبَنِي عُصَيَّةَ الَّذِينَ عَصَوُا اللَّهَ وَرَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم.

حفص بن عمر (الحوضی) نے ہم سے بیان کیا کہ ھمام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسحاق (بن عبداللہ بن ابی طلحہ) سے، اسحاق نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے بنی سلیم میں سے کچھ لوگوں کو جو ستر کی تعداد میں تھے، بنی عامر کی طرف بھیجا۔ جب وہ وہاں پہنچے تو میرے ماموں (حرام بن مِلحان) نے انہیں کہا: (تم ٹھہرو!) میں تم سے آگے جاتا ہوں، اگر انہوں نے مجھے امن دیا، یہاں تک کہ میں رسول اللہ ﷺ کا پیغام انہیں پہنچا سکوں تو بہتر ورنہ تم میرے قریب ہی ہو۔ چنانچہ وہ آگے گئے اور لوگ ان کے ساتھ امن سے پیش آئے۔ ابھی وہ ان سے نبی ﷺ کی باتیں کر رہے تھے کہ انہوں نے اپنے ایک شخص کو اشارہ کیا جس نے ان کو برچھا مارا، جو اُن کے بدن سے پار نکل گیا اور انہوں نے کہا: اللہ اکبر! کعبہ کے ربّ کی قسم! میں اپنی مراد کو پہنچ گیا۔ پھر وہ ان کے باقی ساتھیوں پر پل پڑے اور ان کو مار ڈالا، سوائے ایک لنگڑے شخص کے جو پہاڑ پر چڑھ گیا تھا۔ ہمام کہتے تھے: میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا۔ تب جبرائیل علیہ السلام نے نبی ﷺ کو بتا دیا کہ وہ اپنے ربّ سے جا ملے ہیں اور وہ ان سے خوش ہے اور اس نے ان کو بھی خوش کر دیا ہے۔ (حضرت انسؓ کہتے تھے کہ) ہم یوں پڑھا کرتے تھے: ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دو کہ ہم اپنے ربّ سے جا ملے ہیں۔ وہ ہم سے خوش ہوگیا اور اس نے ہم کو خوش کردیا۔ پھر اس کے بعد اس کا پڑھنا منسوخ ہوگیا۔ نبی ﷺ نے چالیس دن تک صبح کو رِعل، ذکوان، بنی لحیان اور بنی عصیہ کے خلاف دعا کی جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تھی۔

صحیح بخاری 2802

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ فِي بَعْضِ الْمَشَاهِدِ وَقَدْ دَمِيَتْ إِصْبَعُهُ فَقَالَ " هَلْ أَنْتِ إِلاَّ إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ ".

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسود بن قیس سے، اسود نے جندب بن سفیان سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کسی جنگ میں شریک تھے۔ آپؐ کی انگلی زخمی ہوگئی تو آپؐ نے یہ شعر پڑھا: تو ایک انگلی ہی ہے جو زخمی ہوئی ہے اور جو تجھے تکلیف پہنچی ہے وہ اللہ کی راہ میں ہے

10 von 10 heute frei