کتاب 31: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلاًّ وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ} إِلَى قَوْلِهِ: {غَفُورًا رَحِيمًا}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2831

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ لَمَّا نَزَلَتْ {لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ} دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَيْدًا فَجَاءَ بِكَتِفٍ فَكَتَبَهَا وَشَكَا ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ضَرَارَتَهُ فَنَزَلَتْ {لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ }.

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ ابواسحق سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: جب آیت لَا یَسْتَوِي الْقَاعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اُتری تو رسول اللہ ﷺ نے زید (بن ثابتؓ) کو بلایا وہ شانے کی ہڈی لے آئے اور انہوں نے یہ آیت لکھی اور (عبداللہ) بن ام مکتومؓ نے اپنی بینائی کا شکوہ کیا تو یہ آیت نازل ہوئی لَا یَسْتَوِي الْقَاعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ غَیْرُ أُوْلِی الضَّرَرِ۔ یعنی مومنوں میں سے بغیر کسی بیماری کے گھر میں بیٹھ رہنے والے برابر نہیں ہو سکتے۔۔۔۔۔۔

صحیح بخاری 2832

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّهُ قَالَ رَأَيْتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلْتُ حَتَّى جَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمْلَى عَلَيْهِ لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ فَجَاءَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَهُوَ يُمِلُّهَا عَلَىَّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ لَجَاهَدْتُ. وَكَانَ رَجُلاً أَعْمَى فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَفَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي فَثَقُلَتْ عَلَىَّ حَتَّى خِفْتُ أَنْ تَرُضَّ فَخِذِي ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ}.

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد زُہری نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: صالح بن کیسان نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سہل بن سعد ساعدی سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے مروان بن حکم کو مسجد میں بیٹھے دیکھا۔ میں بھی جا کر ان کے پہلو میں بیٹھ گیا تو انہوں نے ہمیں خبر دی کہ حضرت زید بن ثابتؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں لکھوایا: لَا یَسْتَوِي الْقَاعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُجَاھِدُوْنَ فِي سَبِیْلِ اللّٰہِ۔ (حضرت زیدؓ) کہتے تھے: ابھی آپؐ یہ آیت لکھوا ہی رہے تھے کہ اتنے میں ابن ام مکتومؓ آپؐ کے پاس آئے اور کہا: یارسول اللہ! اگر میں جہاد کی طاقت رکھتا تو میں بھی ضرور جہاد کرتا اور وہ نابینا تھے تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ پر یہ وحی نازل کی اور آپؐ کی ران میری ران پر تھی تو وہ اتنی بوجھل ہوگئی جس سے مجھے ڈر ہوگیا کہ میری ران ٹوٹ جائے گی۔ پھر یہ حالت ختم ہوگئی اور اللہ عز و جل نے یہ وحی نازل کی: غَیْرُ أُوْلِی الضَّرَرِ۔

10 von 10 heute frei