کتاب 35: باب مَنْ حَبَسَهُ الْعُذْرُ عَنِ الْغَزْوِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2838
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ قَالَ رَجَعْنَا مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ زُہیر نے ہمیں بتایا، (کہا:) حُمَید نے ہمیں بتایا۔ حضرت انسؓ نے ان سے بیان کیا، کہا: ہم تبوک کی لڑائی سے نبی ﷺ کے ساتھ واپس لوٹے۔
صحیح بخاری 2839
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ـ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ ـ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ فِي غَزَاةٍ فَقَالَ " إِنَّ أَقْوَامًا بِالْمَدِينَةِ خَلْفَنَا مَا سَلَكْنَا شِعْبًا وَلاَ وَادِيًا إِلاَّ وَهُمْ مَعَنَا فِيهِ حَبَسَهُمُ الْعُذْرُ ". وَقَالَ مُوسَى حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأَوَّلُ أَصَحُّ.
سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حُمَید سے۔ حُمَید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ ایک جنگ میں تھے۔ آپؐ نے فرمایا: ہمارے پیچھے مدینہ میں کچھ لوگ ہیں۔ ہم جب کسی گھاٹی اور وادی میں چلتے ہیں تو وہ بھی اس میں ہمارے ساتھ ہی ہوتے ہیں۔ ان کو معذوری نے (جہاد سے) روک رکھا ہے۔ اور موسیٰ (بن اسمٰعیل) نے یوں کہا: حماد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حُمَید سے، حُمَید نے موسیٰ بن انس سے، موسیٰ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ (انہوں نے کہا:) نبی ﷺ نے (ایسا ہی) فرمایا: (آخر حدیث تک) ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: پہلی سند زیادہ صحیح ہے۔
10 von 10 heute frei