کتاب 37: باب لِيُبَلِّغِ الْعِلْمَ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 104

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ وَهْوَ يَبْعَثُ الْبُعُوثَ إِلَى مَكَّةَ ائْذَنْ لِي أَيُّهَا الأَمِيرُ أُحَدِّثْكَ قَوْلاً قَامَ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْغَدَ مِنْ يَوْمِ الْفَتْحِ سَمِعَتْهُ أُذُنَاىَ وَوَعَاهُ قَلْبِي وَأَبْصَرَتْهُ عَيْنَاىَ حِينَ تَكَلَّمَ بِهِ حَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " إِنَّ مَكَّةَ حَرَّمَهَا اللَّهُ وَلَمْ يُحَرِّمْهَا النَّاسُ فَلاَ يَحِلُّ لاِمْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ يَسْفِكَ بِهَا دَمًا وَلاَ يَعْضِدَ بِهَا شَجَرَةً فَإِنْ أَحَدٌ تَرَخَّصَ لِقِتَالِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِيهَا فَقُولُوا إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَذِنَ لِرَسُولِهِ وَلَمْ يَأْذَنْ لَكُمْ. وَإِنَّمَا أَذِنَ لِي فِيهَا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ ثُمَّ عَادَتْ حُرْمَتُهَا الْيَوْمَ كَحُرْمَتِهَا بِالأَمْسِ وَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ ". فَقِيلَ لأَبِي شُرَيْحٍ مَا قَالَ عَمْرٌو قَالَ أَنَا أَعْلَمُ مِنْكَ يَا أَبَا شُرَيْحٍ لاَ يُعِيذُ عَاصِيًا وَلاَ فَارًّا بِدَمٍ وَلاَ فَارًّا بِخَرْبَةٍ.

ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: لیث نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: سعید نے حضرت ابوشریخ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا کہ انہوں نے عمرو بن سعید سے کہا اور وہ (اس وقت) مکہ کی طرف فوجیں بھیج رہے تھے۔ اے امیر! مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کو ایک ایسی بات بتاؤں جو نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دوسرے دن کھڑے ہو کر بیان کی تھی۔ میرے دونوں کانوں نے وہ سنی اور میرے دل نے یاد کر لی اور جب آپ نے وہ کہی تھی تو میری دونوں آنکھیں آپ کو دیکھ رہی تھیں۔

اللہ کی حمد آپ نے بیان کی اور اس کی تعریف کی۔ پھر فرمایا کہ اللہ نے مکہ کو عزت دی ہے اور لوگوں نے اس کو عزت نہیں دی۔ اس لئے جو آدمی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے جائز نہیں کہ اس میں خون بہائے یا کسی درخت کو کاٹے۔ پس اگر کوئی اس وجہ سے اس کے متعلق اجازت سمجھے کہ رسول اللہ ﷺ اس میں لڑے تھے تو تم کہو کہ اللہ ہی نے اپنے رسول کو اجازت دی تھی اور اس نے تمہیں اجازت نہیں دی اور مجھے بھی صرف دن میں سے ایک گھڑی بھر ہی اس کے متعلق اجازت دی گئی تھی۔ پھر اس کا ادب آج ویسے کا ویسا ہو گیا ہے جیسے اس کا ادب کل تھا اور چاہیے کہ جو حاضر ہے وہ غیر حاضر کو یہ بات پہنچا دے۔ اس پر حضرت ابو شریح سے پوچھا گیا کہ عمرو بن سعید نے کیا کہا؟ انہوں نے کہا: ابو شریح! میں تم سے زیادہ جانتا ہوں۔ مکہ نافرمان کو پناہ نہیں دیتا اور نہ ایسے شخص کو جو خون کر کے بھاگا اور نہ ایسے کو جو کوئی خرابی کر کے بھاگا۔

صحیح بخاری 105

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ذُكِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ ـ قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَأَعْرَاضَكُمْ ـ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا أَلاَ لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ ". وَكَانَ مُحَمَّدٌ يَقُولُ صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ ذَلِكَ " أَلاَ هَلْ بَلَّغْتُ " مَرَّتَيْنِ.

ہم سے عبد اللہ بن عبد الوہاب نے بیان کیا، کہا: حماد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد بن سیرین سے، محمد نے ابوبکرہ کے بیٹے سے، انہوں نے (اپنے باپ) ابو بکرہ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی ﷺ کا ذکر کیا کہ آپ نے فرمایا: تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری آبرو تمہارے لئے ایسی معزز ہیں جیسے اس مہینے میں تمہارا یہ دن معزز ہے۔ سوچا چاہیے کہ جو تم میں سے حاضر ہے وہ غیر حاضر کو پہنچا دے۔ محمد بن سیرین کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے سچ فرمایا۔ یہ ہو چکا۔ آپ نے دو دفعہ فرمایا: کیا میں نے پہنچا دیا ہے؟

10 von 10 heute frei