کتاب 156: باب لاَ تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3024

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ الْيَرْبُوعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ كُنْتُ كَاتِبًا لَهُ قَالَ كَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى حِينَ خَرَجَ إِلَى الْحَرُورِيَّةِ فَقَرَأْتُهُ فَإِذَا فِيهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ الَّتِي لَقِيَ فِيهَا الْعَدُوَّ انْتَظَرَ حَتَّى مَالَتِ الشَّمْسُ.

یوسف بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔ عاصم بن یوسف یربوعی نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسحق فزاری نے ہمیں بتایا، (کہا:) موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: سالم ابو النضر نے مجھ سے بیان کیا جو عمر بن عبید اللہ کے آزاد کردہ غلام تھے کہ میں عمر بن عبید اللہ کا محرر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خوارج کی طرف گئے تو حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیؓ نے انہیں (خط) لکھا۔ میں نے اسے پڑھا تو اس میں تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ان جنگوں میں سے جو آپؐ نے دشمن سے کیں ایک جنگ میں اس وقت تک انتظار کیا کہ سورج ڈھل گیا۔

صحیح بخاری 3025

ثُمَّ قَامَ فِي النَّاسِ فَقَالَ " أَيُّهَا النَّاسُ لاَ تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ وَسَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاصْبِرُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ ـ ثُمَّ قَالَ ـ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ وَمُجْرِيَ السَّحَابِ وَهَازِمَ الأَحْزَابِ اهْزِمْهُمْ وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ ". وَقَالَ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنِي سَالِم أَبُو النَّضْرِ كُنْتُ كَاتِبًا لِعُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ فَأَتَاهُ كِتَابُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُو ".

پھر آپؐ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: دشمن سے مقابلہ کی آرزو نہ کرو اور اللہ سے عافیت مانگتے رہو اور اگر ان سے مقابلہ ہو جائے تو پھر استقلال دکھائو اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے میں ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: اے اللہ، کتاب کے نازل کرنے والے، بادلوں کے چلانے والے اور فوجوں کو شکست دینے والے! ان کو شکست دے اور ان کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔ اور موسیٰ بن عقبہ نے کہا: سالم ابو نضر نے مجھ سے بیان کیا: میں عمر بن عبیداللہ کا محرر تھا کہ اُن کے پاس حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما کا خط آیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: دشمن سے مقابلہ کی آرزو نہ کرو۔

صحیح بخاری 3026

وَقَالَ أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاصْبِرُوا ".

اور ابو عامر (عبدالملک بن عمرو) نے کہا: ہم سے مغیرہ بن عبدالرحمن نے بیان کیا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: دشمن سے مقابلہ کی آرزو نہ کرو اور اگر ان سے مقابلہ ہو جائے تو پھر استقلال دکھائو۔

10 von 10 heute frei