کتاب 157: باب الْحَرْبُ خَدْعَةٌ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3027
عبداللہ بن محمد نے ہمیں بتایا۔ عبدالرزاق نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہمام سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: کسریٰ ہلاک ہوگیا۔ اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہوگا اور قیصر ہلاک ہوگیا۔ اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا اور ان کے خزانے اللہ کی راہ میں بانٹے جائیں گے۔
صحیح بخاری 3028
اور آپؐ نے لڑائی کا نام دائو پیچ رکھا۔
صحیح بخاری 3029
ابوبکر بن اَصرم جن کا نام بور ہے، نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہمام بن منبہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے لڑائی کا نام دائو پیچ رکھا ہے۔
صحیح بخاری 3030
صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ عمرو (بن دینار) سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ لڑائی ایک داؤ فریب ہے۔ لڑائی میں جھوٹ بولنا