کتاب 161: باب الرَّجَزِ فِي الْحَرْبِ وَرَفْعِ الصَّوْتِ فِي حَفْرِ الْخَنْدَقِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3034

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يَنْقُلُ التُّرَابَ حَتَّى وَارَى التُّرَابُ شَعَرَ صَدْرِهِ وَكَانَ رَجُلاً كَثِيرَ الشَّعَرِ وَهْوَ يَرْتَجِزُ بِرَجَزِ عَبْدِ اللَّهِ اللَّهُمَّ لَوْلاَ أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِنْ لاَقَيْنَا إِنَّ الأَعْدَاءَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ.

مسدد نے ہمیں بتایا کہ ابوالاحوص نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسحق نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو جنگ خندق میں دیکھا۔ آپؐ مٹی ڈھو رہے تھے۔ حالت یہ تھی کہ مٹی نے آپؐ کے سینے کے بالوں کو چھپا رکھا تھا اور آپؐ کے جسم پر بال بہت تھے اور آپؐ عبداللہ (بن رواحہؓ) کے یہ رجزیہ اشعار پڑھتے جاتے تھے: اے اللہ! اگر تو ہدایت نہ دیتا تو ہم کبھی ہدایت نہ پاتے۔ اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے۔ سو ہم پر سکینت نازل فرما۔ اور ہمارے قدموں کو مضبوط رکھ، اگر ہماری مٹھ بھیڑ ہو۔ ان دشمنوں نے ہی ہم پر ظلم کئے ہیں جب بھی انہوں نے کوئی فتنہ اُٹھانا چاہا ہم انکار کرتے رہے۔ آپؐ ان شعروں کو پڑھتے وقت اپنی آواز بلند فرماتے۔

10 von 10 heute frei