کتاب 188: باب مَنْ تَكَلَّمَ بِالْفَارِسِيَّةِ وَالرَّطَانَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3070

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْنَا بُهَيْمَةً لَنَا وَطَحَنْتُ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ فَتَعَالَ أَنْتَ وَنَفَرٌ فَصَاحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا أَهْلَ الْخَنْدَقِ إِنَّ جَابِرًا قَدْ صَنَعَ سُؤْرًا فَحَىَّ هَلاً بِكُمْ ".

عمرو بن علی (فلاس) نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعاصم نے ہمیں بتایا۔ حنظلہ بن ابی سفیان نے ہمیں خبر دی کہ سعید بن میناء نے ان کو بتایا، کہا: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے میں نے سنا۔ وہ کہتے تھے میں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے بکری کا ایک چھوٹا سا بچہ ذبح کیا ہے جو ہمارا ہی تھا اور ایک صاع جو بھی پیسے ہیں۔ اس لئے آپؐ اور کچھ لوگ تشریف لائیں۔ یہ سن کر نبی ﷺ نے آواز دی اور فرمایا: اے خندق والو! جابر نے ضیافت تیار کی ہے آئو چلو، جلدی کرو۔

صحیح بخاری 3071

حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَتْ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَ أَبِي وَعَلَىَّ قَمِيصٌ أَصْفَرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَنَهْ سَنَهْ ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَهْىَ بِالْحَبَشِيَّةِ حَسَنَةٌ. قَالَتْ فَذَهَبْتُ أَلْعَبُ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ فَزَبَرَنِي أَبِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دَعْهَا ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ " أَبْلِي وَأَخْلِفِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِفِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِفِي ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَبَقِيَتْ حَتَّى ذَكَرَ.

حبان بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد بن سعید سے، خالد نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ام خالد بنت خالد بن سعیدؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں اپنے باپ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور میں زرد رنگ کی قمیص پہنے ہوئے تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سَنَہْ سَنَہْ۔ عبداللہ کہتے تھے: یہ لفظ حبشی زبان میں حَسَنَۃ کا ہم معنی ہے۔ یعنی نہایت عمدہ ہے، نہایت عمدہ ہے۔ وہ کہتی تھیں: میں مہرنبوت سے کھیلنے لگی تو میرے باپ نے مجھے جھڑکا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے رہنے دو۔ پھر اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا دی: نت نئے کپڑے پہنتی رہو۔ نت نئے کپڑے پہنتی رہو۔ نت نئے کپڑے پہنتی رہو۔ عبداللہ کہتے تھے کہ وہ اس وقت تک زندہ تھیں جب راوی نے ان کے لمبے عرصہ تک زندہ رہنے کا ذکر کیا۔

صحیح بخاری 3072

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ أَخَذَ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْفَارِسِيَّةِ " كَخٍ كَخٍ أَمَا تَعْرِفُ أَنَّا لاَ نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ ".

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے محمد بن زیاد سے، محمد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت حسن بن علیؓ نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈالی۔ نبی ﷺ نے فارسی میں ان سے فرمایا: کِخْ کِخْ۔ یعنی چھی چھی۔ کیا تمہیں علم نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے؟

10 von 10 heute frei