کتاب 194: باب لاَ هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3077
آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شیبان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے مجاہد سے، مجاہد نے طائوس سے، طائوس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جس دن مکہ فتح ہوا نبی ﷺ نے فرمایا: اب کوئی ہجرت نہیں۔ لیکن جہاد اور (نیک کام کی) نیت باقی ہے اور جب تمہیں جہاد پر نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکلو۔
صحیح بخاری 3078
ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد سے، خالد نے ابوعثمان نہدی سے، نہدی نے حضرت مجاشع بن مسعودؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت مجاشعؓ اپنے بھائی حضرت مجالد بن مسعودؓ کو نبی ﷺ کے پاس لائے اور کہا: یہ مجالد ہے، آپؐ سے ہجرت کرنے پر بیعت کرتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد اَب کوئی ہجرت نہیں۔ لیکن میں اس سے اسلام پر قائم رہنے کی بیعت لیتا ہوں۔
صحیح بخاری 3079

صحیح بخاری 3080
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ عمرو (بن دینار) اور ابن جریج نے کہا: میں نے عطاء سے سنا۔ کہتے تھے کہ میں عبید بن عمیر کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور وہ ثبیر (پہاڑ) کے قریب مقیم تھیں۔ انہوں نے ہم سے کہا: جب سے اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو مکہ فتح کرایا ہے ہجرت موقوف ہوگئی ہے۔