کتاب 57: كتاب فرض الخمس

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 3111

قُتَیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سوقہ سے مروی ہے۔ انہوں نے منذر سے، منذر نے (محمد) بن حنفیہ سے روایت کی، کہا کہ اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے والے ہوتے تو وہ اس دن ان کے خلاف کہتے جس دن آپؓ کے پاس کچھ لوگ آئے اور حضرت عثمانؓ کے کارکنوں کا شکوہ کرنے لگے تو حضرت علیؓ نے مجھ سے کہا: حضرت عثمانؓ کے پاس جاؤ اور انہیں اطلاع دو کہ یہ زکوٰۃ کا مال رسول اللہ ﷺ کی طرف سے صدقہ ہے۔ آپؐ کارکنوں سے کہیں کہ وہ اس کے بارے میں آپؐ کے عمل کے مطابق عمل کریں۔ چنانچہ میں یہ اطلاع لے کر ان کے پاس آیا۔ تو حضرت عثمانؓ نے کہا: ہمیں اس اطلاع کی ضرورت نہیں (کیونکہ ہمارے پاس پروانہ موجود ہے) تو میں یہ پیغام لے کر حضرت علیؓ کے پاس آیا اور ان کو اطلاع دی تو حضرت علیؓ نے کہا کہ یہ اطلاع نامہ وہیں رکھ دو جہاں سے تم نے لیا ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ مُنْذِرٍ عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ لَوْ كَانَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه ـ ذَاكِرًا عُثْمَانَ ـ رضى الله عنه ـ ذَكَرَهُ يَوْمَ جَاءَهُ نَاسٌ فَشَكَوْا سُعَاةَ عُثْمَانَ فَقَالَ لِي عَلِيٌّ اذْهَبْ إِلَى عُثْمَانَ فَأَخْبِرْهُ أَنَّهَا صَدَقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمُرْ سُعَاتَكَ يَعْمَلُونَ فِيهَا. فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالَ أَغْنِهَا عَنَّا. فَأَتَيْتُ بِهَا عَلِيًّا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ ضَعْهَا حَيْثُ أَخَذْتَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3112

حمیدی نے کہا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سوقہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ میں نے منذر ثوری کو ابن حنفیہ سے روایت کرتے سنا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بھیجا اور (کہا:) یہ تحریر لو اور حضرت عثمانؓ کے پاس لے جائو۔ کیونکہ اس میں زکوٰۃ کے بارے میں نبی ﷺ کا حکم موجود ہے۔

قَالَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُنْذِرًا الثَّوْرِيَّ عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبِي خُذْ هَذَا الْكِتَابَ فَاذْهَبْ بِهِ إِلَى عُثْمَانَ فَإِنَّ فِيهِ أَمْرَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الصَّدَقَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3113

بدل بن محبر نے ہم سے بیان کیا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حکم نے بتایا کہا: میں نے ابن ابی لیلیٰ سے سنا۔ (انہوں نے کہا:) حضرت علیؓ نے ہم سے بیان کیا کہ فاطمہ علیہ السلام نے اس تکلیف کی شکایت کی جو چکی میں آٹا پیسنے کی وجہ سے ان کو ہوئی تھی تو فاطمہؓ کو خبر پہنچی کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ قیدی لائے گئے ہیں اور (فاطمہؓ) آپؐ کے پاس ایک خادم مانگنے کے لئے آئیں تو آپؐ سے ملنے کا اتفاق نہ ہوا۔ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے ذکر کیا۔ نبی ﷺ آئے تو حضرت عائشہؓ نے آپؐ سے فاطمہؓ کی تکلیف کا ذکر کیا۔ یہ سن کر آپؐ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم اس وقت اپنے بستروں میں داخل ہو چکے تھے۔ ہم اُٹھنے لگے تو آپؐ نے فرمایا: اپنی جگہ پر ہی رہو (آپؐ بستر پر بیٹھ گئے) اور میں نے آپؐ کے قدموں کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی۔ آپؐ نے فرمایا: کیا میں تم دونوں کو ایسی بات نہ بتائوں جو اس سے بہتر ہے جس کا تم دونوں نے مطالبہ کیا ہے۔ جب تم اپنے بستروں میں (سونے کے لیے) لیٹو تو چونتیس بار اللہ اکبر کہو اور تینتیس بار الحمدللہ اور تینتیس بار سبحان اللہ۔ یہ تمہارے لئے یقینا اس بات سے بہتر ہے جس کا تم نے مطالبہ کیا ہے۔

حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى حَدَّثَنَا عَلِيٌّ أَنَّ فَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ اشْتَكَتْ مَا تَلْقَى مِنَ الرَّحَى مِمَّا تَطْحَنُ فَبَلَغَهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِسَبْىٍ فَأَتَتْهُ تَسْأَلُهُ خَادِمًا فَلَمْ تُوَافِقْهُ فَذَكَرَتْ لِعَائِشَةَ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَتْ ذَلِكَ عَائِشَةُ لَهُ فَأَتَانَا وَقَدْ دَخَلْنَا مَضَاجِعَنَا فَذَهَبْنَا لِنَقُومَ فَقَالَ " عَلَى مَكَانِكُمَا " حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَى صَدْرِي فَقَالَ " أَلاَ أَدُلُّكُمَا عَلَى خَيْرٍ مِمَّا سَأَلْتُمَاهُ إِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا فَكَبِّرَا اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلاَثِينَ وَاحْمَدَا ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ وَسَبِّحَا ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ لَكُمَا مِمَّا سَأَلْتُمَاهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3114

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ سلیمان، منصور اور قتادہ سے مروی ہے۔ انہوں نے سالم بن ابی الجعد سے سنا۔ وہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: ہم انصاریوں کے ہاں ایک شخص کے لڑکا پیدا ہوا تو اس نے چاہا کہ اس کا نام محمد رکھے۔ شعبہ نے اپنی اس حدیث میں کہا جو منصور سے روایت ہے کہ انصاری نے کہا: میں نے اس بچے کو اپنی گردن پر اُٹھایا اور اسے لے کر نبی ﷺ کے پاس آیا۔ اور سلیمان کی حدیث میں یوں ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اور اس نے اس کا نام محمد رکھنا چاہا تو آپؐ نے فرمایا: میرے نام پر نام تو رکھو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔ مجھے قاسم بنایا گیا ہے۔ میں تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں اور حصین نے کہا: میں بطور قاسم مبعوث کیا گیا ہوں تا کہ تمہارے درمیان تقسیم کروں۔ عمرو (بن مندوب) نے کہا: شعبہ نے ہمیں خبر دی کہ قتادہ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے سالم سے سنا کہ حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس کا نام قاسم رکھنا چاہا تو نبی ﷺ نے فرمایا: میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ وَمَنْصُورٍ وَقَتَادَةَ سَمِعُوا سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا مِنَ الأَنْصَارِ غُلاَمٌ فَأَرَادَ أَنْ يُسَمِّيَهُ مُحَمَّدًا ـ قَالَ شُعْبَةُ فِي حَدِيثِ مَنْصُورٍ إِنَّ الأَنْصَارِيَّ قَالَ حَمَلْتُهُ عَلَى عُنُقِي فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. وَفِي حَدِيثِ سُلَيْمَانَ وُلِدَ لَهُ غُلاَمٌ فَأَرَادَ أَنْ يُسَمِّيَهُ مُحَمَّدًا ـ قَالَ " سَمُّوا بِاسْمِي وَلاَ تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي فَإِنِّي إِنَّمَا جُعِلْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ ". وَقَالَ حُصَيْنٌ " بُعِثْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ ". قَالَ عَمْرٌو أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ سَالِمًا عَنْ جَابِرٍ أَرَادَ أَنْ يُسَمِّيَهُ الْقَاسِمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " سَمُّوا بِاسْمِي وَلاَ تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3115

محمد بن یوسف (بیکندی) نے ہمیں بتایا کہ سفیان (ثوری) نے ہم سے بیان کیا۔ اعمش سے مروی ہے۔ انہوں نے سالم بن ابی جعد سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا تو انصار نے کہا: ہم تمہیں ابوالقاسم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے اور نہ تمہاری آنکھ ٹھنڈی کریں گے۔ وہ نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ! میرے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے۔ میں نے اس کا نام قاسم رکھا ہے اور انصار کہنے لگے کہ ہم تمہیں ابوالقاسم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے اور نہ تمہاری آنکھ ٹھنڈی کریں گے۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ انصار نے اچھا کیا۔ میرے نام سے نام رکھو۔ لیکن میری کنیت سے کنیت نہ رکھو۔ کیونکہ میں تو قاسم ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ قَالَ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلاَمٌ فَسَمَّاهُ الْقَاسِمَ فَقَالَتِ الأَنْصَارُ لاَ نَكْنِيكَ أَبَا الْقَاسِمِ وَلاَ نُنْعِمُكَ عَيْنًا فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ فَسَمَّيْتُهُ الْقَاسِمَ فَقَالَتِ الأَنْصَارُ لاَ نَكْنِيكَ أَبَا الْقَاسِمِ وَلاَ نُنْعِمُكَ عَيْنًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَحْسَنَتِ الأَنْصَارُ سَمُّوا بِاسْمِي وَلاَ تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي فَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3116

حبان بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ یونس سے مروی ہے۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے حُمَید بن عبدالرحمن سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت معاویہؓ سے سنا کہ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کی اللہ بھلائی چاہتا ہے اسے دین کے بارے میں سمجھ دے دیتا ہے اور اللہ دینے والا ہے اور میں تقسیم کرنے والا ہوں۔ یہ امت ہمیشہ اپنے مخالفوں پر غالب رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا امر آجائے جبکہ وہ پھر غالب ہوں۔

حَدَّثَنَا حِبَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَاللَّهُ الْمُعْطِي وَأَنَا الْقَاسِمُ وَلاَ تَزَالُ هَذِهِ الأُمَّةُ ظَاهِرِينَ عَلَى مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3117

محمد بن سنان نے ہم سے بیان کیا کہ فلیح نے ہمیں بتایا (کہا:) ہلال نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمن بن ابی عمرہ سے مروی ہے۔ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تمہیں نہیں دیتا اور نہ تم سے روکتا ہوں۔ میں تو قاسم ہوں۔ وہیں دیتا ہوں جہاں مجھے حکم ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ حَدَّثَنَا هِلاَلٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا أُعْطِيكُمْ وَلاَ أَمْنَعُكُمْ أَنَا قَاسِمٌ أَضَعُ حَيْثُ أُمِرْتُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3118

عبداللہ بن یزید نے ہم سے بیان کیا کہ سعید بن ابی ایوب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابوالاسود نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی عیاش سے مروی ہے اور ان کا نام نعمان تھا۔ انہوں نے خولہ (بنت قیس) انصاریہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے کہ کچھ لوگ اللہ کے مال میں بلا ضرورت دخل دیتے اور بے جا خرچ کرتے ہیں۔ انہیں قیامت کے روز آگ کی سزا ہوگی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الأَسْوَدِ عَنِ ابْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ـ وَاسْمُهُ نُعْمَانُ ـ عَنْ خَوْلَةَ الأَنْصَارِيَّةِ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ رِجَالاً يَتَخَوَّضُونَ فِي مَالِ اللَّهِ بِغَيْرِ حَقٍّ فَلَهُمُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3119

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ خالد نے ہمیں بتایا (کہا) حصین نے ہم سے بیان کیا کہ عامر (شعبی) سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ سے مروی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: گھوڑوں کی پیشانیوں پر خیروبرکت کی گرہ بندھی ہوئی ہے۔ روزِ قیامت تک اجر بھی ملتا رہے گا اور غنیمت بھی حاصل ہوگی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3120

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ (کہا) ابوالزناد نے ہمیں بتایا کہ اَعرج سے مروی ہے۔ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کسریٰ (شاہِ ایران) جب ہلاک ہوگا اس کے بعد اور کوئی کسریٰ نہ ہوگا اور جب قیصر (شاہِ روم) ہلاک ہوگا اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا۔ اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور اللہ کی راہ میں ان دونوں کے خزانے خرچ کرو گے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلاَ كِسْرَى بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلاَ قَيْصَرَ بَعْدَهُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفِقُنَّ كُنُوزَهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3121

اسحاق (بن راہویہ) نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے جریر سے سنا۔ وہ عبدالملک سے روایت کرتے تھے کہ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کسریٰ ہلاک ہوگا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہوگا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا اور اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ سَمِعَ جَرِيرًا عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلاَ كِسْرَى بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلاَ قَيْصَرَ بَعْدَهُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3122

محمد بن سنان نے ہم سے بیان کیا کہ ہشیم نے ہمیں بتایا۔ (کہا:) سیار (بن ابی سیار) نے ہمیں خبر دی۔ یزید فقیر نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے ہمیں بتایا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ غنیمتیں میرے لئے حلال کی گئیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ الْفَقِيرُ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3123

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوالزناد سے مروی ہے۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور اللہ کے راستے میں جہاد اور اس کی باتوں کی تصدیق کے سوا اَور کسی غرض نے اسے گھر سے نہیں نکالا، اللہ نے ایسے مجاہد کے لئے ذمہ لیا ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے گا یا اسے اس اَجر کے ساتھ جو اس نے حاصل کیا ہے یا غنیمت دے کر اس کی رہائش گاہ کی طرف لوٹائے گا جس سے وہ نکلا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تَكَفَّلَ اللَّهُ لِمَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِهِ لاَ يُخْرِجُهُ إِلاَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِهِ وَتَصْدِيقُ كَلِمَاتِهِ بِأَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ يَرْجِعَهُ إِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3124

محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن مبارک نے ہمیں بتایا کہ معمر سے مروی ہے۔ انہوں نے ہمام بن منبہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا کہ انبیاء میں سے ایک نبی نے دشمن پر چڑھائی کی اور اپنی قوم سے کہا کہ میرے ساتھ وہ شخص نہ جائے جس نے عورت سے عقد کیا ہو اور وہ اسے گھر میں لانا چاہتا ہو اور ابھی تک اسے نہ لایا ہو اور نہ ایسا شخص جس نے گھر کے کمرے بنائے اور ان کی چھتیں مکمل نہ کی ہوں اور نہ وہ جس نے بکریاں یا گابھن اونٹنیاں خریدی ہیں اور وہ ان کے جننے کا انتظار کر رہا ہو۔ چنانچہ وہ نبی جنگ کے لئے نکلا اور نمازِ عصر یا اس کے قریب اس گائوں (اریحا) کے قریب پہنچا تو سورج سے کہنے لگا کہ تو بھی مامور (یعنی تابع حکم الٰہی ہے) اور میں بھی مامور ہوں۔ اے میرے اللہ! اس سورج کو ہمارے لئے روک رکھ (اس وقت تک کہ ہمیں فتح حاصل ہو۔ چنانچہ) سورج روکا گیا۔ یہاں تک کہ اللہ نے اس نبی کو اُن پر فتح دی اور اس نے اموالِ غنیمت جمع کیے اور آگ آئی تاکہ انہیں جلائے۔ لیکن آگ نے اسے نہ چھوا۔ تو اس نبی نے کہا: تم میں کوئی ایسا شخص ہے جس نے مالِ غنیمت سے چوری کی ہے، اس لئے چاہیے کہ ہر قبیلے میں سے ایک ایک آدمی مجھ سے بیعت کرے۔ چنانچہ ایک شخص کا ہاتھ اس نبی کے ہاتھ سے چمٹ گیا تو نبی نے کہا: تمہارے قبیلہ میں چوری کا مال ہے۔ چاہیے کہ تمہارا قبیلہ مجھ سے بیعت کرے۔ دو یا تین اشخاص کا ہاتھ اس نبی کے ہاتھ سے چمٹ گیا۔ جس پر نبی نے کہا کہ چوری کا مال تمہارے پاس ہے۔ تو وہ ایک سونے کا سر لائے جو گائے کے سر کی مانند تھا اور انہوں نے وہ سر رکھ دیا۔ آگ آئی اور اسے جلادیا۔ اللہ نے ہمارے لئے غنیمتیں حلال کردیں۔ اس نے ہماری کمزوری کو دیکھا۔ اس لئے غنیمتوں کے اموال ہمارے لئے جائز کردئیے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " غَزَا نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ فَقَالَ لِقَوْمِهِ لاَ يَتْبَعْنِي رَجُلٌ مَلَكَ بُضْعَ امْرَأَةٍ وَهْوَ يُرِيدُ أَنْ يَبْنِيَ بِهَا وَلَمَّا يَبْنِ بِهَا وَلاَ أَحَدٌ بَنَى بُيُوتًا وَلَمْ يَرْفَعْ سُقُوفَهَا وَلاَ أَحَدٌ اشْتَرَى غَنَمًا أَوْ خَلِفَاتٍ وَهْوَ يَنْتَظِرُ وِلاَدَهَا. فَغَزَا فَدَنَا مِنَ الْقَرْيَةِ صَلاَةَ الْعَصْرِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ فَقَالَ لِلشَّمْسِ إِنَّكِ مَأْمُورَةٌ وَأَنَا مَأْمُورٌ اللَّهُمَّ احْبِسْهَا عَلَيْنَا. فَحُبِسَتْ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَجَمَعَ الْغَنَائِمَ فَجَاءَتْ ـ يَعْنِي النَّارَ ـ لِتَأْكُلَهَا فَلَمْ تَطْعَمْهَا فَقَالَ إِنَّ فِيكُمْ غُلُولاً فَلْيُبَايِعْنِي مِنْ كُلِّ قَبِيلَةٍ رَجُلٌ. فَلَزِقَتْ يَدُ رَجُلٍ بِيَدِهِ فَقَالَ فِيكُمُ الْغُلُولُ. فَلْتُبَايِعْنِي قَبِيلَتُكَ فَلَزِقَتْ يَدُ رَجُلَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةٍ بِيَدِهِ فَقَالَ فِيكُمُ الْغُلُولُ فَجَاءُوا بِرَأْسٍ مِثْلِ رَأْسِ بَقَرَةٍ مِنَ الذَّهَبِ فَوَضَعُوهَا فَجَاءَتِ النَّارُ فَأَكَلَتْهَا ثُمَّ أَحَلَّ اللَّهُ لَنَا الْغَنَائِمَ رَأَى ضَعْفَنَا وَعَجْزَنَا فَأَحَلَّهَا لَنَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3125

صدقہ (بن فضل) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمن (بن مہدی) نے ہمیں خبر دی۔ مالک سے مروی ہے۔ انہوں نے زید بن اسلم سے، زید نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر پچھلے مسلمانوں کا خیال نہ ہوتا تو جو بستی میں فتح کرتا اسے فتح کرنے والوں میں تقسیم کر دیتا جیسا کہ نبی ﷺ نے خیبر کو تقسیم فرمایا۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه لَوْلاَ آخِرُ الْمُسْلِمِينَ مَا فَتَحْتُ قَرْيَةً إِلاَّ قَسَمْتُهَا بَيْنَ أَهْلِهَا كَمَا قَسَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَيْبَرَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3126

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا (کہا) کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا کہ عمرو (بن مرہ) سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے ابو وائل سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے نبی ﷺ سے کہا: کوئی شخص غنیمت کے لئے لڑتا ہے اور کوئی شخص اس لئے لڑتا ہے کہ اس کی شہرت ہو اور کوئی اس لئے لڑتا ہے کہ اس کا رُتبہ جنگجوئی معلوم ہو۔ ان میں سے کون اللہ کی راہ میں لڑنے والا ہے؟ تو آپؐ نے فرمایا: جو اس لئے لڑے کہ اللہ کی بات کا بول بالا ہو تو وہ اللہ کی راہ میں مجاہد ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى الأَشْعَرِيُّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ أَعْرَابِيٌّ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِلْمَغْنَمِ وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِيُذْكَرَ وَيُقَاتِلُ لِيُرَى مَكَانُهُ مَنْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ " مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا فَهْوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3127

عبداللہ بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا کہ ایوب (سختیانی) سے مروی ہے۔ انہوں نے عبداللہ بن ابی مُلَیکہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کو کچھ ریشمی قبائیں جنہیں سونے کے بٹن لگے ہوئے تھے بطور تحفہ دی گئیں تو آپؐ نے اپنے صحابہ میں سے کچھ لوگوں میں وہ تقسیم کر دیں اور ان میں سے ایک قبا حضرت مخرمہ بن نوفلؓ کے لئے الگ کر دی۔ پھر حضرت مخرمہؓ آئے اور ان کے ساتھ ان کا بیٹا مِسوَر بن مخرمہؓ تھے۔ وہ دروازے پر کھڑے ہوئے اور (بیٹے سے) کہا: (اندر جاکر) آپؐ کو میرے لئے بلا لائو تو نبی ﷺ نے ان کی آواز سن لی اور وہ قباء لی اور اسے لے کر ان سے ملے اور ان بٹنوں کو ان کے سامنے نمایاں کرکے ان کا استقبال کیا اور فرمایا: ابومِسوَر! یہ میں نے آپ کے لئے چھپا رکھی تھی۔ دو بار یہ بات فرمائی اور حضرت مخرمہؓ کے مزاج میں ذرا تیزی تھی۔ (اسماعیل) بن عُلَیَّہ نے یہی بات ایوب سے روایت کی کہ حاتم بن وَرْدان نے کہا: ایوب نے ہمیں بتایا کہ ابن ابی مُلَیکہ سے مروی ہے۔ انہوں نے مِسوَر سے روایت کی کہ نبی ﷺ کے پاس کچھ قبائیں آئیں۔ لیث (بن سعد) نے بھی (ایوب کی طرح) ابن ابی مُلَیکہ سے روایت کی ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُهْدِيَتْ لَهُ أَقْبِيَةٌ مِنْ دِيبَاجٍ مُزَرَّرَةٌ بِالذَّهَبِ فَقَسَمَهَا فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ وَعَزَلَ مِنْهَا وَاحِدًا لِمَخْرَمَةَ بْنِ نَوْفَلٍ فَجَاءَ وَمَعَهُ ابْنُهُ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ فَقَامَ عَلَى الْبَابِ فَقَالَ ادْعُهُ لِي. فَسَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَوْتَهُ فَأَخَذَ قَبَاءً فَتَلَقَّاهُ بِهِ وَاسْتَقْبَلَهُ بِأَزْرَارِهِ فَقَالَ " يَا أَبَا الْمِسْوَرِ خَبَأْتُ هَذَا لَكَ يَا أَبَا الْمِسْوَرِ خَبَأْتُ هَذَا لَكَ ". وَكَانَ فِي خُلُقِهِ شِدَّةٌ. وَرَوَاهُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ. قَالَ حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ قَدِمَتْ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَقْبِيَةٌ. تَابَعَهُ اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3128

عبد اللہ بن ابی الاسود نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر نے ہمیں بتایا کہ ان کے باپ (سلیمان) سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: (انصار میں سے) بعض لوگ نبی ﷺ کے لئے کھجور کے درخت مخصوص کر دیتے تھے یہاں تک کہ قریظہ اور نضیر مفتوح ہوئے تو اس کے بعد آپؐ نے یہ درخت انہیں واپس کر دئیے تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ كَانَ الرَّجُلُ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم النَّخَلاَتِ حَتَّى افْتَتَحَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرَ فَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3129

اسحاق بن ابراہیم نے مجھ سے بیان کیا، کہا: ابواسامہ سے میں نے پوچھا: کیا ہشام بن عروہ نے تمہیں بتایا کہ ان کے باپ سے مروی ہے۔ انہوں نے حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے یہ سنا کہ انہوں نے کہا: جب جنگ جمل کے دن حضرت زبیرؓ کھڑے ہوئے تو انہوں نے مجھے بلایا اور میں اُٹھ کر ان کے پہلو میں کھڑا ہوا۔ وہ کہنے لگے: بیٹا! آج ظالم یا مظلوم ہی مارا جائے گا اور میں اپنے آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ میں آج مظلوم مارا جائوں گا۔ مجھے سب سے بڑی فکر جس چیز کی ہے وہ میرا قرضہ ہے۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ ہمارا قرضہ ہماری جائیداد سے ادا ہو جائے گا؟ انہوں نے کہا: بیٹا ہماری جائیداد فروخت کرکے میرا قرضہ ادا کر دینا اور انہوں نے تہائی مال کی وصیت کی اور ایک تہائی انہوں نے حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کے بیٹوں کے لئے یعنی 1/6 مال کی۔ کہا: اگر ہمارے مال سے قرض ادا کر دینے کے بعد کچھ بچ رہے تو اس کی تہائی تم اپنی اولاد کو دینا۔ ہشام کہتے تھے: حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کے بعض بیٹے حضرت زبیرؓ کے بعض بیٹوں کے ہم عمر تھے۔ یعنی خُبَیب اور عباد اور ان دنوں ان کے نو بیٹے تھے اور نو بیٹیاں۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا: زبیر اپنے قرضے سے متعلق مجھے وصیت کرنے لگے اور کہنے لگے: بیٹا اگر کچھ قرض ادا کرنے سے عاجز رہو تو پھر اس کی ادائیگی میں میرے مولیٰ سے مدد لینا۔ حضرت عبداللہ کہتے تھے: بخدا! میں نہیں سمجھا کہ ان کی کیا مراد تھی۔ آخر میں نے پوچھا: ابا! آپ کا مولیٰ کون ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ۔ حضرت عبداللہؓ کہتے تھے: اللہ کی قسم! میں ان کا قرضہ ادا کرنے میں جب بھی کسی گھبراہٹ میں ہوا تو میں نے یوں دعا کی: اے زبیر کے مولیٰ! ان کی طرف سے ان کا قرضہ ادا کیجیئو تو وہ ضرور اسے ادا کر دیتا۔ چنانچہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اور انہوں نے نہ کوئی دینار چھوڑا اور نہ درہم۔ صرف زمینیں ہی چھوڑیں جن میں غابہ تھا اور مدینہ میں ان کے گیارہ گھر تھے اور دو گھر بصرہ میں اور ایک گھر کوفہ میں اور ایک گھر مصر میں چھوڑا۔ حضرت عبداللہؓ کہتے تھے: اور وہ قرضہ جو ان کے ذمہ تھا۔ صرف اسی وجہ سے ہوا تھا کہ کوئی شخص ان کے پاس مال لاتا اور ان کے ہاں امانت رکھتا اور حضرت زبیرؓ کہتے: یہ امانت نہیں بلکہ قرض ہے۔ کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں ضائع نہ ہو جائے اور حضرت زبیرؓ کبھی نہ کسی امارت پر یا کسی خرچ کی وصولی پر مقرر ہوئے اور نہ کسی اور کام پر بجز اس کے کہ نبی ﷺ کی معیت یا حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ و حضرت عثمان رضی اللہ عنہم کی معیت میں جنگ میں نکلتے۔ حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کہتے تھے: میں نے اس قرض کا حساب کیا جو اُن کے ذمہ تھا تو میں نے اسے بائیس لاکھ درہم پایا۔ کہتے تھے: حضرت حکیم بن حزامؓ حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے ملے اور پوچھنے لگے: میرے بھتیجے! میرے بھائی پر کتنا قرضہ ہے؟ تو حضرت عبداللہ نے ان سے چھپایا اور کہا: ایک لاکھ۔ حضرت حکیمؓ نے کہا: بخدا میں نہیں سمجھتا کہ تمہاری جائیدادیں اس کو نپٹا سکیں گی۔ حضرت عبداللہ نے ان سے کہا: بھلا بتلائیں تو سہی اگر وہ قرضہ بائیس لاکھ ہو تو؟ انہوں نے کہا: میں نہیں سمجھتا کہ تم اسے ادا کر سکو گے۔ اگر تم اس میں سے کسی قرضہ کی ادائیگی نہ کر سکو تو مجھ سے مدد لینا۔ کہتے تھے: حضرت زبیرؓ نے غابہ ایک لاکھ ستر ہزار (درہم) میں لیا تھا تو حضرت عبداللہ نے اس کو سولہ لاکھ پر فروخت کیا۔ پھر وہ کھڑے ہوئے اور کہا: زبیرؓ کے ذمہ جس کا کوئی حق ہو تو وہ ہمیں غابہ میں آ کر ملے۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن جعفرؓ ان کے پاس آئے اور حضرت زبیرؓ کے ذمہ ان کا چار لاکھ قرضہ تھا تو انہوں نے حضرت عبداللہ سے کہا: اگر تم چاہو تو میں تمہیں چھوڑے دیتا ہوں۔ حضرت عبداللہ نے کہا: نہیں۔ حضرت عبداللہ بن جعفرؓ نے کہا: اچھا۔ اگر تم چاہو تو (میرے) اس قرضہ کو ان قرضوں میں رکھو جو تم بعد میں ادا کرو گے۔ اگر تمہیں کوئی قرضہ بعد میں ادا کرنا ہے۔ حضرت عبداللہ نے کہا: نہیں۔ کہتے تھے انہوں نے کہا: تو میرے لئے پھر ایک ٹکڑا الگ کر دو۔ حضرت عبداللہ نے کہا: آپ کے لئے یہاں سے یہاں تک ہوگا۔ کہتے تھے: حضرت عبداللہ نے غابہ کی زمین کا ایک حصہ بیچا اور اس سے ان کا سارا قرضہ ادا کر دیا اور پورے کا پورا ادا کیا اور اس غابہ کی زمین سے ساڑھے چار حصے بچ گئے۔ پھر عبداللہ بن زبیرؓ معاویہؓ کے پاس آئے اور ان کے پاس عمرو بن عثمان، منذر بن زبیر اور (عبداللہ) بن زمعہؓ بیٹھے تھے۔ معاویہؓ نے ان سے پوچھا: غابہ کی کیا قیمت ڈالی گئی تھی؟ انہوں نے کہا: ہر حصہ ایک لاکھ کا تھا۔ انہوں نے پوچھا: کتنا باقی رہ گیا ہے؟ عبداللہ نے کہا: ساڑھے چار حصے۔ منذر بن زبیر نے کہا: میں نے ایک حصہ ایک لاکھ درہم میں لے لیا۔ عمر بن عثمان نے کہا: میں نے بھی ایک حصہ ایک لاکھ درہم میں لے لیا اور (عبداللہ) بن زمعہؓ نے کہا: میں نے بھی ایک حصہ ایک لاکھ میں لے لیا۔ معاویہؓ نے کہا: باقی کتنے حصے رہے؟ انہوں نے کہا: ڈیڑھ حصہ۔ معاویہؓ نے کہا: میں نے اس کو ایک لاکھ پچاس ہزار میں لے لیا۔ کہتے تھے: عبداللہ بن جعفر نے اپنا حصہ معاویہ کے ہاتھ چھ لاکھ درہم پر بیچا۔ جب عبداللہ بن زبیرؓ ان کا قرض ادا کرنے سے فارغ ہوئے تو حضرت زبیرؓ کے بیٹے کہنے لگے: اب ہماری میراث ہمارے درمیان تقسیم کریں۔ انہوں نے کہا: بخدا میں تمہارے درمیان اس وقت تک نہیں تقسیم کروں گا جب تک کہ چار سال تک حج کے موقع پر یہ منادی نہ کر لوں کہ زبیرؓ کے ذمہ جس کا قرضہ ہو وہ ہمارے پاس آئے تا ہم اس کو ادا کر دیں۔ کہتے تھے: ہر سال وہ حج کے موقع پر یہ منادی کیا کرتے تھے۔ جب چار سال گزر گئے تو انہوں نے ان میں ترکہ تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا: حضرت زبیرؓ کی چار بیویاں تھیں اور حضرت عبداللہ نے ایک تہائی نکالا۔ پھر بھی ہر ایک بیوی کو بارہ بارہ لاکھ حصہ ملا۔ اور ان کی ساری جائیداد پانچ کروڑ اور دو لاکھ درہم تھی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُلْتُ لأَبِي أُسَامَةَ أَحَدَّثَكُمْ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ لَمَّا وَقَفَ الزُّبَيْرُ يَوْمَ الْجَمَلِ دَعَانِي فَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَقَالَ يَا بُنَىِّ إِنَّهُ لاَ يُقْتَلُ الْيَوْمَ إِلاَّ ظَالِمٌ أَوْ مَظْلُومٌ وَإِنِّي لاَ أُرَانِي إِلاَّ سَأُقْتَلُ الْيَوْمَ مَظْلُومًا وَإِنَّ مِنْ أَكْبَرِ هَمِّي لَدَيْنِي أَفَتُرَى يُبْقِي دَيْنُنَا مِنْ مَالِنَا شَيْئًا فَقَالَ يَا بُنَىِّ بِعْ مَالَنَا فَاقْضِ دَيْنِي. وَأَوْصَى بِالثُّلُثِ وَثُلُثِهِ لِبَنِيهِ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ ثُلُثُ الثُّلُثِ فَإِنْ فَضَلَ مِنْ مَالِنَا فَضْلٌ بَعْدَ قَضَاءِ الدَّيْنِ شَىْءٌ فَثُلُثُهُ لِوَلَدِكَ. قَالَ هِشَامٌ وَكَانَ بَعْضُ وَلَدِ عَبْدِ اللَّهِ قَدْ وَازَى بَعْضَ بَنِي الزُّبَيْرِ خُبَيْبٌ وَعَبَّادٌ وَلَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعَةُ بَنِينَ وَتِسْعُ بَنَاتٍ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَجَعَلَ يُوصِينِي بِدَيْنِهِ وَيَقُولُ يَا بُنَىِّ إِنْ عَجَزْتَ عَنْهُ فِي شَىْءٍ فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ مَوْلاَىَ. قَالَ فَوَاللَّهِ مَا دَرَيْتُ مَا أَرَادَ حَتَّى قُلْتُ يَا أَبَتِ مَنْ مَوْلاَكَ قَالَ اللَّهُ. قَالَ فَوَاللَّهِ مَا وَقَعْتُ فِي كُرْبَةٍ مِنْ دَيْنِهِ إِلاَّ قُلْتُ يَا مَوْلَى الزُّبَيْرِ اقْضِ عَنْهُ دَيْنَهُ. فَيَقْضِيهِ فَقُتِلَ الزُّبَيْرُ ـ رضى الله عنه ـ وَلَمْ يَدَعْ دِينَارًا وَلاَ دِرْهَمًا إِلاَّ أَرَضِينَ مِنْهَا الْغَابَةُ وَإِحْدَى عَشْرَةَ دَارًا بِالْمَدِينَةِ وَدَارَيْنِ بِالْبَصْرَةِ وَدَارًا بِالْكُوفَةِ وَدَارًا بِمِصْرَ. قَالَ وَإِنَّمَا كَانَ دَيْنُهُ الَّذِي عَلَيْهِ أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ يَأْتِيهِ بِالْمَالِ فَيَسْتَوْدِعُهُ إِيَّاهُ فَيَقُولُ الزُّبَيْرُ لاَ وَلَكِنَّهُ سَلَفٌ فَإِنِّي أَخْشَى عَلَيْهِ الضَّيْعَةَ وَمَا وَلِيَ إِمَارَةً قَطُّ وَلاَ جِبَايَةَ خَرَاجٍ وَلاَ شَيْئًا إِلاَّ أَنْ يَكُونَ فِي غَزْوَةٍ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَوْ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فَحَسَبْتُ مَا عَلَيْهِ مِنَ الدَّيْنِ فَوَجَدْتُهُ أَلْفَىْ أَلْفٍ وَمِائَتَىْ أَلْفٍ قَالَ فَلَقِيَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ فَقَالَ يَا ابْنَ أَخِي كَمْ عَلَى أَخِي مِنَ الدَّيْنِ فَكَتَمَهُ. فَقَالَ مِائَةُ أَلْفٍ. فَقَالَ حَكِيمٌ وَاللَّهِ مَا أُرَى أَمْوَالَكُمْ تَسَعُ لِهَذِهِ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ أَفَرَأَيْتَكَ إِنْ كَانَتْ أَلْفَىْ أَلْفٍ وَمِائَتَىْ أَلْفٍ قَالَ مَا أُرَاكُمْ تُطِيقُونَ هَذَا فَإِنْ عَجَزْتُمْ عَنْ شَىْءٍ مِنْهُ فَاسْتَعِينُوا بِي. قَالَ وَكَانَ الزُّبَيْرُ اشْتَرَى الْغَابَةَ بِسَبْعِينَ وَمِائَةِ أَلْفٍ فَبَاعَهَا عَبْدُ اللَّهِ بِأَلْفِ أَلْفٍ وَسِتِّمِائَةِ أَلْفٍ ثُمَّ قَامَ فَقَالَ مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيْرِ حَقٌّ فَلْيُوَافِنَا بِالْغَابَةِ فَأَتَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَكَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيْرِ أَرْبَعُمِائَةِ أَلْفٍ فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ إِنْ شِئْتُمْ تَرَكْتُهَا لَكُمْ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لاَ. قَالَ فَإِنْ شِئْتُمْ جَعَلْتُمُوهَا فِيمَا تُؤَخِّرُونَ إِنْ أَخَّرْتُمْ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لاَ. قَالَ قَالَ فَاقْطَعُوا لِي قِطْعَةً. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَكَ مِنْ هَا هُنَا إِلَى هَا هُنَا. قَالَ فَبَاعَ مِنْهَا فَقَضَى دَيْنَهُ فَأَوْفَاهُ وَبَقِيَ مِنْهَا أَرْبَعَةُ أَسْهُمٍ وَنِصْفٌ فَقَدِمَ عَلَى مُعَاوِيَةَ وَعِنْدَهُ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ وَالْمُنْذِرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَابْنُ زَمْعَةَ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ كَمْ قُوِّمَتِ الْغَابَةُ قَالَ كُلُّ سَهْمٍ مِائَةَ أَلْفٍ. قَالَ كَمْ بَقِيَ قَالَ أَرْبَعَةُ أَسْهُمٍ وَنِصْفٌ. قَالَ الْمُنْذِرُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَدْ أَخَذْتُ سَهْمًا بِمِائَةِ أَلْفٍ. قَالَ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَدْ أَخَذْتُ سَهْمًا بِمِائَةِ أَلْفٍ. وَقَالَ ابْنُ زَمْعَةَ قَدْ أَخَذْتُ سَهْمًا بِمِائَةِ أَلْفٍ. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمْ بَقِيَ فَقَالَ سَهْمٌ وَنِصْفٌ. قَالَ أَخَذْتُهُ بِخَمْسِينَ وَمِائَةِ أَلْفٍ. قَالَ وَبَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ نَصِيبَهُ مِنْ مُعَاوِيَةَ بِسِتِّمِائَةِ أَلْفٍ فَلَمَّا فَرَغَ ابْنُ الزُّبَيْرِ مِنْ قَضَاءِ دَيْنِهِ قَالَ بَنُو الزُّبَيْرِ اقْسِمْ بَيْنَنَا مِيرَاثَنَا. قَالَ لاَ وَاللَّهِ لاَ أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ حَتَّى أُنَادِيَ بِالْمَوْسِمِ أَرْبَعَ سِنِينَ أَلاَ مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيْرِ دَيْنٌ فَلْيَأْتِنَا فَلْنَقْضِهِ. قَالَ فَجَعَلَ كَلَّ سَنَةٍ يُنَادِي بِالْمَوْسِمِ فَلَمَّا مَضَى أَرْبَعُ سِنِينَ قَسَمَ بَيْنَهُمْ قَالَ فَكَانَ لِلزُّبَيْرِ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ وَرَفَعَ الثُّلُثَ فَأَصَابَ كُلَّ امْرَأَةٍ أَلْفُ أَلْفٍ وَمِائَتَا أَلْفٍ فَجَمِيعُ مَالِهِ خَمْسُونَ أَلْفَ أَلْفٍ وَمِائَتَا أَلْفٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3130

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ عثمان بن موہب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عثمانؓ تو بدر سے صرف اس لئے غیر حاضر ہوئے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کی بیٹی جو اُن کے نکاح میں تھیں وہ بیمار تھیں تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: تمہیں بھی اتنا ہی ثواب اور حصہ غنیمت ملے گا جتنا اس شخص کو جو جنگ بدر میں شریک ہوا۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَوْهَبٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ إِنَّمَا تَغَيَّبَ عُثْمَانُ عَنْ بَدْرٍ فَإِنَّهُ كَانَتْ تَحْتَهُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَانَتْ مَرِيضَةً. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لَكَ أَجْرَ رَجُلٍ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا وَسَهْمَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی