کتاب 2: باب أَدَاءُ الْخُمُسِ مِنَ الدِّينِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3095
ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا کہ ابو جمرہ ضبعی سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا کہ عبدالقیس قبیلے کے لوگ آئے اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم لوگ ربیعہ قبیلے کی ایک شاخ ہیں۔ ہمارے اور آپؐ کے درمیان کفار مضر بستے ہیں۔ ہم آپؐ کے پاس نہیں پہنچ سکتے مگر محرم کے مہینے ہی میں۔ تو آپؐ ہمیں ایسی بات کا حکم دیں جس پر ہم خود عمل کریں اور اس کی طرف ان لوگوں کو بلائیں جو ہمارے پیچھے (ملک میں) ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: میں تمہیں چار باتیں کرنے کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے روکتا ہوں۔ (جن کا حکم دیتا ہوں وہ یہ ہیں) اللہ پر ایمان لانا یعنی یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (یہ کہہ کر) آپؐ نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں پر گرہ دی (یعنی ایک شمار کیا) اور نماز باجماعت قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا اور رمضان کے روزے رکھنا اور جو مالِ غنیمت تم حاصل کرو اس میں سے پانچواں حصہ اللہ کے کاموں کے لئے مخصوص کرنا اور میں تمہیں کدو کے تونبے اور کریدی ہوئی لکڑی کے برتن اور سبز لاکھی برتن اور روغنی برتن سے روکتا ہوں (جن میں شراب تیار کی جاتی ہے۔)