کتاب 5: باب مَا ذُكِرَ مِنْ دِرْعِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَصَاهُ وَسَيْفِهِ وَقَدَحِهِ وَخَاتَمِهِ وَمَا اسْتَعْمَلَ الْخُلَفَاءُ بَعْدَهُ مِنْ ذَلِكَ مِمَّا لَمْ يُذْكَرْ قِسْمَتُهُ، وَمِنْ شَعَرِهِ وَنَعْلِهِ وَآنِيَتِهِ، مِمَّا يَتَبَرَّكُ أَصْحَابُهُ وَغَيْرُهُمْ بَعْدَ وَفَاتِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3106

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ لَمَّا اسْتُخْلِفَ بَعَثَهُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ وَكَتَبَ لَهُ هَذَا الْكِتَابَ وَخَتَمَهُ وَكَانَ نَقْشُ الْخَاتَمِ ثَلاَثَةَ أَسْطُرٍ مُحَمَّدٌ سَطْرٌ وَرَسُولُ سَطْرٌ وَاللَّهِ سَطْرٌ.

محمد بن عبداللہ انصاری نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے باپ (عبداللہ) نے مجھ سے بیان کیا کہ ثمامہ سے مروی ہے کہ حضرت انسؓ نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جب خلیفہ ہوئے تو انہوں نے بحرین کی طرف انہیں زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا اور انہیں پروانہ لکھ کر دیا اور اس پر نبی ﷺ کی مہر لگائی۔ مہر کا نقش تین سطروں میں تھا۔ محمد ایک سطر میں، رسول دوسری سطر میں اور اللہ تیسری سطر میں۔

صحیح بخاری 3107

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ قَالَ أَخْرَجَ إِلَيْنَا أَنَسٌ نَعْلَيْنِ جَرْدَاوَيْنِ لَهُمَا قِبَالاَنِ فَحَدَّثَنِي ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ بَعْدُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُمَا نَعْلاَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن عبداللہ اسدی نے ہمیں بتایا۔ (کہا) کہ عیسیٰ بن طہمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: حضرت انسؓ ہمارے پاس دو پرانی جوتیاں نکال کر لائے۔ جن کے دو تسمے تھے اور پھر ثابت بنانی نے بعد میں مجھے بتایا کہ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ وہ جوتیاں نبی ﷺ کی ہیں۔

صحیح بخاری 3108

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ كِسَاءً مُلَبَّدًا وَقَالَتْ فِي هَذَا نُزِعَ رُوحُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَزَادَ سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ هَذِهِ الَّتِي يَدْعُونَهَا الْمُلَبَّدَةَ.

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالوہاب (ثقفی) نے ہمیں بتایا۔ (کہا) ہم سے ایوب (سختیانی) نے ذکر کیا کہ حُمَید بن ہلال نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوبردہ (بن ابی موسیٰ) سے، انہوں نے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک پیوند شدہ کملی ہمارے پاس باہر نکال کر لائیں اور کہا کہ اس میں نبی ﷺ نے وفات پائی۔ اور سلیمان (بن مغیرہ) نے حُمَید سے روایت کرتے ہوئے اتنا زیادہ بیان کیا کہ حضرت ابوبردہؓ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: حضرت عائشہؓ ایک موٹے کپڑے کا تہہ بند جو یمن میں بنایا جاتا ہے اور ایک کمبل کمبلوں کی اس قسم میں سے جسے تم ملبد کہتے ہو، نکال کر ہمارے پاس لائیں۔

صحیح بخاری 3109

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ قَدَحَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم انْكَسَرَ فَاتَّخَذَ مَكَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَةً مِنْ فِضَّةٍ. قَالَ عَاصِمٌ رَأَيْتُ الْقَدَحَ وَشَرِبْتُ فِيهِ.

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ ابوحمزہ سے مروی ہے۔ انہوں نے عاصم سے روایت کی کہ ابن سیرین سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کا پانی پینے کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپؐ نے جہاں سے ٹوٹا تھا وہاں چاندی کی ایک زنجیر سے اسے جوڑ دیا۔ عاصم نے کہا: میں نے وہ پیالہ دیکھا ہے اور اس میں پانی پیا ہے۔

صحیح بخاری 3110

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ كَثِيرٍ حَدَّثَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ الدُّؤَلِيِّ حَدَّثَهُ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُمْ حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ مِنْ عِنْدِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ مَقْتَلَ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ لَقِيَهُ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ فَقَالَ لَهُ هَلْ لَكَ إِلَىَّ مِنْ حَاجَةٍ تَأْمُرُنِي بِهَا فَقُلْتُ لَهُ لاَ. فَقَالَ لَهُ فَهَلْ أَنْتَ مُعْطِيَّ سَيْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَغْلِبَكَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ وَايْمُ اللَّهِ لَئِنْ أَعْطَيْتَنِيهِ لاَ يُخْلَصُ إِلَيْهِمْ أَبَدًا حَتَّى تُبْلَغَ نَفْسِي إِنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ عَلَى فَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ النَّاسَ فِي ذَلِكَ عَلَى مِنْبَرِهِ هَذَا وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مُحْتَلِمٌ فَقَالَ " إِنَّ فَاطِمَةَ مِنِّي وَأَنَا أَتَخَوَّفُ أَنْ تُفْتَنَ فِي دِينِهَا ". ثُمَّ ذَكَرَ صِهْرًا لَهُ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ فَأَثْنَى عَلَيْهِ فِي مُصَاهَرَتِهِ إِيَّاهُ قَالَ " حَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي وَوَعَدَنِي فَوَفَى لِي وَإِنِّي لَسْتُ أُحَرِّمُ حَلاَلاً وَلاَ أُحِلُّ حَرَامًا وَلَكِنْ وَاللَّهِ لاَ تَجْتَمِعُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِنْتُ عَدُوِّ اللَّهِ أَبَدًا ".

سعید بن محمد جرمی نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں بتایا (کہا) کہ میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ ولید بن کثیر نے انہیں بتایا کہ محمد بن عمرو بن حلحلہ دیلی نے انہیں بتایا کہ ابن شہاب (زُہری) نے ان سے بیان کیا کہ علی بن حسین (زین العابدین) نے انہیں بتایا کہ جب وہ حضرت حسین بن علی رحمۃ اللہ علیہ کے قتل کے وقت یزید بن معاویہ کے پاس سے مدینہ آئے تو مِسوَر بن مخرمہ ان سے ملے اور ان سے کہا: اگر آپ کو مجھ سے کوئی ضرورت ہو تو آپ فرمائیں (وہ بجا لائوں) میں نے ان سے کہا: مجھے کوئی ضرورت نہیں تو مِسوَر نے (ان سے) کہا کہ آپ رسول اللہ ﷺ کی تلوار مجھے دیں گے کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ یہ لوگ آپ سے جبراً نہ لے لیں اور اللہ کی قسم اگر آپ مجھے دے دیں تو وہ ان تک کبھی نہیں پہنچے گی۔ یہاں تک کہ میری جان چلی جائے۔ حضرت علی بن ابی طالبؓ نے ابوجہل کی بیٹی سے حضرت فاطمہ علیہا السلام کے موجود ہوتے ہوئے نکاح کا پیغام بھیجا تھا۔ تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آپؐ اس بارے میں اپنے اس منبر پر کھڑے لوگوں سے مخاطب ہو کر فرما رہے تھے۔ اور میں ان دِنوں جوان تھا۔ آپؐ نے فرمایا کہ فاطمہؓ میرے بدن کا حصہ ہے اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں اپنے دین کے بارے میں کسی ابتلاء میں نہ پڑ جائیں۔ پھر آپؐ نے اپنے ایک داماد (عاص بن ربیعہ) کا ذکر کیا جو بنو عبدالشمس کے خاندان سے تھا اور اس کی تعریف کی کہ اس نے دامادی کا حق خوب نباہا ہے۔ فرمایا: اس نے مجھ سے بات کی اور صدق سے کام لیا اور مجھ سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا اور میں کسی حلال بات کو حرام نہیں قرار دیتا اور نہ حرام کو حلال۔ لیکن اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کبھی اکٹھی نہیں ہوں گی۔

صحیح بخاری 3111

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ مُنْذِرٍ عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ لَوْ كَانَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه ـ ذَاكِرًا عُثْمَانَ ـ رضى الله عنه ـ ذَكَرَهُ يَوْمَ جَاءَهُ نَاسٌ فَشَكَوْا سُعَاةَ عُثْمَانَ فَقَالَ لِي عَلِيٌّ اذْهَبْ إِلَى عُثْمَانَ فَأَخْبِرْهُ أَنَّهَا صَدَقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمُرْ سُعَاتَكَ يَعْمَلُونَ فِيهَا. فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالَ أَغْنِهَا عَنَّا. فَأَتَيْتُ بِهَا عَلِيًّا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ ضَعْهَا حَيْثُ أَخَذْتَهَا.

قُتَیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سوقہ سے مروی ہے۔ انہوں نے منذر سے، منذر نے (محمد) بن حنفیہ سے روایت کی، کہا کہ اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے والے ہوتے تو وہ اس دن ان کے خلاف کہتے جس دن آپؓ کے پاس کچھ لوگ آئے اور حضرت عثمانؓ کے کارکنوں کا شکوہ کرنے لگے تو حضرت علیؓ نے مجھ سے کہا: حضرت عثمانؓ کے پاس جاؤ اور انہیں اطلاع دو کہ یہ زکوٰۃ کا مال رسول اللہ ﷺ کی طرف سے صدقہ ہے۔ آپؐ کارکنوں سے کہیں کہ وہ اس کے بارے میں آپؐ کے عمل کے مطابق عمل کریں۔ چنانچہ میں یہ اطلاع لے کر ان کے پاس آیا۔ تو حضرت عثمانؓ نے کہا: ہمیں اس اطلاع کی ضرورت نہیں (کیونکہ ہمارے پاس پروانہ موجود ہے) تو میں یہ پیغام لے کر حضرت علیؓ کے پاس آیا اور ان کو اطلاع دی تو حضرت علیؓ نے کہا کہ یہ اطلاع نامہ وہیں رکھ دو جہاں سے تم نے لیا ہے۔

صحیح بخاری 3112

قَالَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُنْذِرًا الثَّوْرِيَّ عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبِي خُذْ هَذَا الْكِتَابَ فَاذْهَبْ بِهِ إِلَى عُثْمَانَ فَإِنَّ فِيهِ أَمْرَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الصَّدَقَةِ.

حمیدی نے کہا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سوقہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ میں نے منذر ثوری کو ابن حنفیہ سے روایت کرتے سنا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بھیجا اور (کہا:) یہ تحریر لو اور حضرت عثمانؓ کے پاس لے جائو۔ کیونکہ اس میں زکوٰۃ کے بارے میں نبی ﷺ کا حکم موجود ہے۔

10 von 10 heute frei