کتاب 15: بَابُ وَمِنَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْخُمُسَ لِنَوَائِبِ الْمُسْلِمِينَ مَا سَأَلَ هَوَازِنُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَضَاعِهِ فِيهِمْ فَتَحَلَّلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 3131
سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: لیث نے مجھ سے بیان کیا، کہا کہ عُقَیل نے مجھے بتایا۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اور عروہ کہتے تھے کہ مروان بن حکم اور حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ دونوں نے ان کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جب ہوازن کے نمائندے مسلمان ہو کر آئے اور انہوں نے آپؐ سے درخواست کی کہ ان کو ان کے مال اور قیدی واپس کردیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: مجھے سب سے پیاری بات وہ لگتی ہے جو نہایت سچی ہو۔ تم دو چیزوں میں سے ایک پسند کرلو۔ قیدی یا مال اور میں نے تم لوگوں کے انتظار میں ان کی تقسیم میں تاخیر کی تھی اور ہوا یہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ جب طائف سے لوٹ کر آئے تو آپؐ نے دس دن سے کچھ اوپر ان کا انتظار کیا تھا۔ پس جب ان پر یہ واضح ہوگیا کہ رسول اللہ ﷺ ان کو واپس نہیں دیں گے۔ مگر دو چیزوں میں سے ایک ہی چیز۔ تو انہوں نے کہا: پھر ہم یہی پسند کرتے ہیں کہ ہمارے قیدی واپس کئے جائیں۔ اس وقت رسول اللہ ﷺ مسلمانوں میں (خطبہ کیلئے) کھڑے ہوئے اور آپؐ نے اللہ کی وہ تعریف کی جس کے وہ لائق ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: دیکھو تمہارے یہ بھائی توبہ کرکے ہمارے پاس آئے ہیں اور میں نے مناسب سمجھا کہ اِن کو اِن کے قیدی واپس کردوں۔ سو جو خوشی سے یہ بات پسند کرے تو انہیں واپس کردے اور جو تم میں سے یہ چاہے کہ وہ اپنے حصے پر ہی رہے تو وہ بھی واپس کردے۔ ہم اس کو اس کا حصہ اس پہلی فَے سے دے دیں گے جو اللہ ہمیں عطا کرے گا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم خوشی سے ان کے قیدی ان کو واپس کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ہم نہیں جانتے، تم میں سے کس نے اس سے متعلق اجازت دی اور کس نے اجازت نہیں دی۔ تم واپس جاؤ تاکہ تمہارے نقیب ہمارے سامنے تمہارا مشورہ پیش کریں۔ لوگ لوٹ گئے اور ان کے نقیبوں نے ان سے بات چیت کی۔ پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آئے اور انہوں نے آپؐ کو بتایا کہ انہوں نے خوشی سے مانا ہے اور اجازت دی ہے یہ وہ واقعہ ہے جو ہمیں ہوازن کے قیدیوں کی نسبت پہنچا ہے۔
صحیح بخاری 3132
سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: لیث نے مجھ سے بیان کیا، کہا کہ عُقَیل نے مجھے بتایا۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اور عروہ کہتے تھے کہ مروان بن حکم اور حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ دونوں نے ان کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جب ہوازن کے نمائندے مسلمان ہو کر آئے اور انہوں نے آپؐ سے درخواست کی کہ ان کو ان کے مال اور قیدی واپس کر دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: مجھے سب سے پیاری بات وہ لگتی ہے جو نہایت سچی ہو۔ تم دو چیزوں میں سے ایک پسند کر لو۔ قیدی یا مال اور میں نے تم لوگوں کے انتظار میں ان کی تقسیم میں تاخیر کی تھی اور ہوا یہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ جب طائف سے لوٹ کر آئے تو آپؐ نے دس دن سے کچھ اوپر ان کا انتظار کیا تھا۔ پس جب ان پر یہ واضح ہو گیا کہ رسول اللہ ﷺ ان کو واپس نہیں دیں گے۔ مگر دو چیزوں میں سے ایک ہی چیز۔ تو انہوں نے کہا: پھر ہم یہی پسند کرتے ہیں کہ ہمارے قیدی واپس کئے جائیں۔ اس وقت رسول اللہ ﷺ مسلمانوں میں (خطبہ کیلئے) کھڑے ہوئے اور آپؐ نے اللہ کی وہ تعریف کی جس کے وہ لائق ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: دیکھو تمہارے یہ بھائی توبہ کرکے ہمارے پاس آئے ہیں اور میں نے مناسب سمجھا کہ اِن کو اِن کے قیدی واپس کر دوں۔ سو جو خوشی سے یہ بات پسند کرے تو انہیں واپس کر دے اور جو تم میں سے یہ چاہے کہ وہ اپنے حصے پر ہی رہے تو وہ بھی واپس کر دے۔ ہم اس کو اس کا حصہ اس پہلی فَے سے دے دیں گے جو اللہ ہمیں عطا کرے گا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم خوشی سے ان کے قیدی ان کو واپس کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ہم نہیں جانتے، تم میں سے کس نے اس سے متعلق اجازت دی اور کس نے اجازت نہیں دی۔ تم واپس جاؤ تاکہ تمہارے نقیب ہمارے سامنے تمہارا مشورہ پیش کریں۔ لوگ لوٹ گئے اور ان کے نقیبوں نے ان سے بات چیت کی۔ پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آئے اور انہوں نے آپؐ کو بتایا کہ انہوں نے خوشی سے مانا ہے اور اجازت دی ہے یہ وہ واقعہ ہے جو ہمیں ہوازن کے قیدیوں کی نسبت پہنچا ہے۔
صحیح بخاری 3133
عبداللہ بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا۔ حماد نے ہمیں بتایا کہ ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابوقلابہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا۔ نیز قاسم بن عاصم کُلَیبی نے مجھ سے بیان کیا اور میں قاسم کی حدیث کو زیادہ یاد رکھتا ہوں کہ انہوں نے زہدم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم حضرت ابوموسیٰ (اشعریؓ) کے پاس تھے۔ مرغی کا ذکر آیا اور اس وقت ان کے پاس بنی تیم اللہ کا ایک شخص بھی موجود تھا جس کا رنگ سرخ تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ کوئی غلام ہے۔ انہوں نے اس کو بھی کھانے پر بلایا۔ اس نے کہا: میں نے اسے گندگی کھاتے دیکھا ہے۔ اس سے مجھے کراہت ہوگئی اور میں نے قسم کھائی کہ اسے نہیں کھائوں گا۔ حضرت ابوموسیٰ ؓ نے کہا: ادھر آئو میں اس بارہ میں تمہیں حدیث بتاتا ہوں۔ بعض اشعری لوگوں کے ساتھ میں نبی ﷺ کے پاس آیا کہ آپؐ سے سواری مانگیں۔ آپؐ نے فرمایا: بخدا میں تمہیں سواری نہیں دوں گا اور میرے پاس سواری کے جانور نہیں کہ تمہیں سوار ہونے کے لئے دوں۔ اتنے میں نبی ﷺ کے پاس غنیمت کے اونٹ لائے گئے اور آپؐ نے ہمارے متعلق دریافت کیا، فرمایا: وہ اشعری لوگ کہاں ہیں؟ اور آپؐ نے پانچ اونٹ جو سفید کوہان والے تھے ہمیں دینے کیلئے ارشاد فرمایا۔ جب ہم چلے گئے ہم نے کہا: ہم نے جو کیا ہے وہ ہمیں کبھی مبارک نہ ہوگا۔ ہم یہ خیال کرکے آپؐ کے پاس واپس گئے اور ہم نے کہا: آپ سے ہم نے درخواست کی تھی کہ ہمیں سواری دیں اور آپؐ نے قسم کھائی کہ آپؐ ہمیں سواری نہیں دیں گے۔ کیا آپؐ بھول گئے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میں نے تمہیں سواری نہیں دی۔ بلکہ اللہ ہی نے تمہیں سواری دی ہے اور میں تو بخدا جو قسم بھی ایسی کھا بیٹھوں کہ پھر اس کے سوا کسی اور بات کو بہتر سمجھوں تو انشاء اللہ ضرور وہی بات کروں گا جو بہتر ہوگی اور اس قسم کا کفارہ دوں گا۔
صحیح بخاری 3134
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے نجد کی طرف ایک دستہ فوج بھیجا۔ اس میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ بھی تھے اور انہوں نے بہت سے اونٹ غنیمت میں لئے اور ان کے حصے میں بارہ یا گیارہ اونٹ (فی کس) آئے اور ایک ایک اونٹ انہیں انعام دیا گیا۔
صحیح بخاری 3135
یحیٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عُقَیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم سے، سالم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ جن لوگوں کو فوج میں بھیجتے ان میں سے بعض کو ان کے عام فوجی حصہ سے زیادہ بھی بطور انعام دے دیتے تھے جو خاص کر انہی کی ذات سے مخصوص ہوتا تھا۔
صحیح بخاری 3136
محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسامہ نے ہمیں بتایا۔ برید بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابو بردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم یمن میں ہی تھے کہ جب نبی ﷺ کی بعثت کی ہمیں خبر پہنچی۔ ہجرت کرکے آپؐ کی طرف ہم روانہ ہوئے۔ میں تھا اور میرے دو بھائی۔ میں ان سے چھوٹا تھا۔ ایک ان میں ابو بردہ تھے اور دوسرے ابو رُہم۔ انہوں نے کہا: چند آدمیوں سمیت یا کہا: ترپن یا باون آدمیوں سمیت (ہم نکلے) جو میری قوم میں سے تھے۔ ہم ایک کشتی میں سوار ہوئے اور اس کشتی نے ہمیں حبش کے ملک میں نجاشی کے پاس جا اُتارا۔ وہاں اس کے پاس اتفاق سے ہم جعفر بن ابی طالبؓ اور ان کے ساتھیوں سے ملے۔ جعفرؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں یہاں بھیجا ہے اور یہیں ٹھہرنے کا حکم دیا ہے۔ تم بھی ہمارے ساتھ ہی رہو۔ اس لئے ان کے ساتھ ہم ٹھہر گئے اور پھر اکٹھے ہی ہم (مدینہ میں) آئے اور نبی ﷺ سے اس وقت ملے جب آپؐ خیبر فتح کر چکے تھے۔ آپؐ نے ہمیں بھی حصہ دلوایا یا کہا: آپؐ نے ہمیں بھی خیبر کی غنیمت سے حصہ دیا۔ بحالی کہ آپؐ نے سوائے اس کے جو آپؐ کے ساتھ جنگ میں شریک ہوئے تھے اور کسی کو بھی جو خیبر کی فتح سے غیر حاضر تھے اس میں سے کوئی حصہ نہ دیا۔ مگر صرف ہم کشتی والوں کو ہی دیا جو جعفرؓ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ تھے۔
صحیح بخاری 3137
علی (بن عبداللہ مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ محمد بن منکدر نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میرے پاس بحرین کا مالیہ آیا تو میں تمہیں اتنا اتنا اور اتنا دوں گا۔ مگر وہ مال اس وقت آیا جب نبی ﷺ فوت ہوگئے تھے۔ جب بحرین کا مالیہ آیا تو حضرت ابوبکرؓ نے منادی کو حکم دیا اور اس نے اعلان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے ذمہ جس کا کوئی قرضہ یا وعدہ ہو وہ ہمارے پاس آئے۔ یہ سن کر میں ان کے پاس گیا اور میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ایسا ایسا فرمایا تھا۔ تو حضرت ابوبکرؓ نے تین لپ بھر کر دئیے۔ (علی بن مدینی کہتے تھے کہ) سفیان دونوں ہاتھ اکٹھے کرکے لپ بھرتے (کہ یوں دیا) پھر انہوں نے ہم سے کہا: ابن منکدر نے ہمیں اسی طرح بتایا اور ایک بار انہوں نے یوں کہا (کہ حضرت جابرؓ کہتے تھے:) میں حضرت ابوبکرؓ کے پاس آیا۔ میں نے مانگا اور انہوں نے مجھے نہ دیا۔ پھر میں ان کے پاس آیا تو بھی انہوں نے مجھے نہ دیا۔ پھر میں ان کے پاس تیسری بار آیا اور میں نے کہا: میں نے آپؓ سے مانگا۔ آپؓ نے مجھے نہیں دیا پھر میں نے آپؓ سے مانگا۔ تب بھی آپؓ نے مجھے نہیں دیا۔ پھر میں نے آپؓ سے مانگا تب بھی آپؓ نے مجھے نہ دیا۔ یا تو آپؓ مجھے دیں ورنہ آپؓ مجھ سے بخل کرتے ہیں۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: تم یہ کہتے ہو کہ میں تم سے بخل کرتا ہوں۔ میں نے جب کبھی بھی تمہیں محروم کیا ہے تو یقینا میں اس وقت یہی ارادہ رکھتا تھا کہ میں تمہیں دوں گا۔ سفیان کہتے تھے: عمرو (بن دینار) نے محمد بن علی سے، انہوں نے حضرت جابرؓ سے روایت کرتے ہوئے ہم سے یوں بیان کیا: حضرت ابوبکرؓ نے مجھے ایک لپ بھر کر دیا اور کہا: اسے شمار کرو۔ میں نے پانچ سو دینار پائے۔ انہوں نے کہا: اتنے ہی دو دفعہ اور لے لو اور انہوں نے یعنی ابن منکدر نے کہا: بھلا بخل سے بڑھ کر اور کیا بیماری ہوگی۔
صحیح بخاری 3138
مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ قرہ بن خالد نے ہمیں بتایا کہ عمرو بن دینار نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ حضرت جابرؓ نے کہا: ایک بار رسول اللہ ﷺ جعرانہ میں غنیمت تقسیم کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے آپؐ سے کہا: آپؐ انصاف کریں۔ آپؐ نے فرمایا: پھر تم تو بدبخت ہوگئے اگر میں نے انصاف نہ کیا۔