کتاب 58: كتاب الجزية والموادعة

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3156

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرًا قَالَ كُنْتُ جَالِسًا مَعَ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ وَعَمْرِو بْنِ أَوْسٍ فَحَدَّثَهُمَا بَجَالَةُ سَنَةَ سَبْعِينَ ـ عَامَ حَجَّ مُصْعَبُ بْنُ الزُّبَيْرِ بِأَهْلِ الْبَصْرَةِ ـ عِنْدَ دَرَجِ زَمْزَمَ قَالَ كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الأَحْنَفِ فَأَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَبْلَ مَوْتِهِ بِسَنَةٍ فَرِّقُوا بَيْنَ كُلِّ ذِي مَحْرَمٍ مِنَ الْمَجُوسِ. وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہا: میں نے عمرو (بن دینار) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں جابر بن زید اور عمرو بن اوس کے ساتھ زمزم کی سیڑھیوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ ستر ہجری کا واقعہ ہے۔ جس سال کہ مصعب بن زبیر نے بصرہ والوں کے ساتھ حج کیا تو بجالہ نے ان دونوں سے بیان کیا، کہا: میں جزء بن معاویہ کا جو اَحنف کے چچا تھے کاتب تھا۔ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطابؓ کا خط ان کے فوت ہونے سے ایک سال پہلے آیا کہ پارسیوں میں سے ہر ایک ذی محرم کو الگ کر دو اور حضرت عمرؓ نے اس وقت تک پارسیوں سے جزیہ نہیں لیا تھا۔

صحیح بخاری 3157

حَتَّى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ هَجَرٍ.

جب تک کہ حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ نے یہ شہادت نہ دی کہ رسول اللہ ﷺ نے ہجر کے پارسیوں سے جزیہ لیا تھا۔

صحیح بخاری 3158

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَوْفٍ الأَنْصَارِيَّ وَهْوَ حَلِيفٌ لِبَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَىٍّ وَكَانَ شَهِدَ بَدْرًا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ إِلَى الْبَحْرَيْنِ يَأْتِي بِجِزْيَتِهَا وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هُوَ صَالَحَ أَهْلَ الْبَحْرَيْنِ وَأَمَّرَ عَلَيْهِمُ الْعَلاَءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ فَقَدِمَ أَبُو عُبَيْدَةَ بِمَالٍ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَسَمِعَتِ الأَنْصَارُ بِقُدُومِ أَبِي عُبَيْدَةَ فَوَافَتْ صَلاَةَ الصُّبْحِ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا صَلَّى بِهِمِ الْفَجْرَ انْصَرَفَ فَتَعَرَّضُوا لَهُ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ رَآهُمْ وَقَالَ " أَظُنُّكُمْ قَدْ سَمِعْتُمْ أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ قَدْ جَاءَ بِشَىْءٍ ". قَالُوا أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " فَأَبْشِرُوا وَأَمِّلُوا مَا يَسُرُّكُمْ فَوَاللَّهِ لاَ الْفَقْرَ أَخْشَى عَلَيْكُمْ وَلَكِنْ أَخْشَى عَلَيْكُمْ أَنْ تُبْسَطَ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا كَمَا بُسِطَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَتَنَافَسُوهَا كَمَا تَنَافَسُوهَا وَتُهْلِكَكُمْ كَمَا أَهْلَكَتْهُمْ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا کہ زُہری سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے ان کو خبر دی کہ حضرت عمرو بن عوف انصاریؓ نے جو بنو عامر بن لوئی کے حلیف اور بدر میں شریک تھے، ان کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ کو بحرین کی طرف بھیجا کہ اس کا جزیہ لائیں اور رسول اللہ ﷺ نے بحرین کے باشندوں سے صلح کر لی تھی اور حضرت علاء بن حضرمیؓ کو ان کا امیر مقرر کیا تھا۔ حضرت ابو عبیدہؓ بحرین کا مالیہ لے کر آئے اور انصار نے حضرت ابو عبیدہؓ کی آمد کی خبر سنی تو انہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ آ کر صبح کی نماز پڑھی۔ جب آپؐ فجر کی نماز ان کو پڑھا چکے تو آپؐ مڑے۔ صحابہ آپؐ کے سامنے آ بیٹھے۔ رسول اللہ ﷺ نے جب ان کو دیکھا تو آپؐ مسکرائے اور فرمایا: میں سمجھتا ہوں تم نے سن لیا ہے کہ ابو عبیدہ کچھ لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہاں یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: پھر تمہیں بشارت ہو اور اسی بات کی امید رکھو جو تمہیں خوش کرے گی۔ بخدا! تمہارے متعلق مجھے محتاجی کا اندیشہ نہیں۔ بلکہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ کہیں دنیا تمہارے لئے اس طرح کشادہ نہ ہو جائے جس طرح ان لوگوں پر کشادہ ہوئی تھی جو تم سے پہلے تھے اور پھر تم اس میں اس طرح ایک دوسرے سے بڑھ کر حرص کرنے لگو جس طرح انہوں نے کی اور یہ حرص تمہیں بھی ویسے ہی ہلاک کر دے جیسے انہیں ہلاک کیا ہے۔ أطرافہُ: ۴۰۱۵، ۶۴۲۵۔

صحیح بخاری 3159

حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ وَزِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ قَالَ بَعَثَ عُمَرُ النَّاسَ فِي أَفْنَاءِ الأَمْصَارِ يُقَاتِلُونَ الْمُشْرِكِينَ فَأَسْلَمَ الْهُرْمُزَانُ فَقَالَ إِنِّي مُسْتَشِيرُكَ فِي مَغَازِيَّ هَذِهِ. قَالَ نَعَمْ مَثَلُهَا وَمَثَلُ مَنْ فِيهَا مِنَ النَّاسِ مِنْ عَدُوِّ الْمُسْلِمِينَ مَثَلُ طَائِرٍ لَهُ رَأْسٌ وَلَهُ جَنَاحَانِ وَلَهُ رِجْلاَنِ فَإِنْ كُسِرَ أَحَدُ الْجَنَاحَيْنِ نَهَضَتِ الرِّجْلاَنِ بِجَنَاحٍ وَالرَّأْسُ فَإِنْ كُسِرَ الْجَنَاحُ الآخَرُ نَهَضَتِ الرِّجْلاَنِ وَالرَّأْسُ وَإِنْ شُدِخَ الرَّأْسُ ذَهَبَتِ الرِّجْلاَنِ وَالْجَنَاحَانِ وَالرَّأْسُ فَالرَّأْسُ كِسْرَى وَالْجَنَاحُ قَيْصَرُ وَالْجَنَاحُ الآخَرُ فَارِسُ فَمُرِ الْمُسْلِمِينَ فَلْيَنْفِرُوا إِلَى كِسْرَى. وَقَالَ بَكْرٌ وَزِيَادٌ جَمِيعًا عَنْ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ قَالَ فَنَدَبَنَا عُمَرُ وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْنَا النُّعْمَانَ بْنَ مُقَرِّنٍ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِأَرْضِ الْعَدُوِّ وَخَرَجَ عَلَيْنَا عَامِلُ كِسْرَى فِي أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَقَامَ تُرْجُمَانٌ فَقَالَ لِيُكَلِّمْنِي رَجُلٌ مِنْكُمْ. فَقَالَ الْمُغِيرَةُ سَلْ عَمَّا شِئْتَ. قَالَ مَا أَنْتُمْ قَالَ نَحْنُ أُنَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ كُنَّا فِي شَقَاءٍ شَدِيدٍ وَبَلاَءٍ شَدِيدٍ نَمَصُّ الْجِلْدَ وَالنَّوَى مِنَ الْجُوعِ وَنَلْبَسُ الْوَبَرَ وَالشَّعَرَ وَنَعْبُدُ الشَّجَرَ وَالْحَجَرَ فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ بَعَثَ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرَضِينَ تَعَالَى ذِكْرُهُ وَجَلَّتْ عَظَمَتُهُ إِلَيْنَا نَبِيًّا مِنْ أَنْفُسِنَا نَعْرِفُ أَبَاهُ وَأُمَّهُ فَأَمَرَنَا نَبِيُّنَا رَسُولُ رَبِّنَا صلى الله عليه وسلم أَنْ نَقَاتِلَكُمْ حَتَّى تَعْبُدُوا اللَّهَ وَحْدَهُ أَوْ تُؤَدُّوا الْجِزْيَةَ وَأَخْبَرَنَا نَبِيُّنَا صلى الله عليه وسلم عَنْ رِسَالَةِ رَبِّنَا أَنَّهُ مَنْ قُتِلَ مِنَّا صَارَ إِلَى الْجَنَّةِ فِي نَعِيمٍ لَمْ يَرَ مِثْلَهَا قَطُّ وَمَنْ بَقِيَ مِنَّا مَلَكَ رِقَابَكُمْ.

فضل بن یعقوب نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن جعفر رَقی نے ہمیں بتایا۔ معتمر بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ سعید بن عبیداللہ ثقفی نے ہمیں بتایا۔ بکر بن عبداللہ مزنی اور زیاد بن جبیر نے جبیر بن حیہ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: حضرت عمرؓ نے لوگوں کو بڑے بڑے شہروں میں مشرکین سے جنگ کرنے کے لئے بھیجا۔ آخر ہرمزان نے اسلام قبول کر لیا۔ حضرت عمرؓ نے (ان سے) کہا: میں تم سے ان مقامات پر حملہ کے بارے میں مشورہ چاہتا ہوں۔ اس نے کہا: ہاں۔ ان مقامات کی مثال اور ان لوگوں کی مثال جو ان میں ہیں یعنی وہ جو مسلمانوں کے دشمن ہیں ایک پرندے کی سی ہے جس کا سر بھی ہو اور جس کے دو بازو اور دو ٹانگیں بھی ہوں۔ اگر دو بازوئوں میں سے ایک بازو توڑ دیا جائے تو دو ٹانگوں ایک بازو اور سر کے ساتھ اُٹھ کھڑا ہوگا اور اگر دوسرا بازو بھی توڑ دیا جائے تو دو ٹانگوں اور سر کے بل اُٹھ کھڑا ہوگا اور اگر سر کچل دیا جائے تو دو ٹانگیں اور دو بازو اور سر ناکارہ ہو جائیں گے۔ سر تو کسریٰ ہے اور ایک بازو قیصر اور دوسرا بازو فارس۔ اس لئے مسلمانوں کو حکم دیں کہ وہ کسریٰ کی طرف نکلیں۔ بکر اور زیاد دونوں نے جبیر بن حیہ سے نقل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے ہمیں جنگ کے لئے روانہ کیا اور حضرت نعمان بن مقرنؓ کو ہم پر امیر مقرر کیا۔ جب ہم دشمن کی سرزمین میں پہنچے اور کسریٰ کا ایک افسر چالیس ہزار سپاہ لے کر ہمارے مقابلے کے لئے آیا تو ایک ترجمان کھڑا ہوا اور کہنے لگا: چاہیے کہ تم میں سے ایک شخص مجھ سے بات کرے۔ حضرت مغیرہ (بن شعبہؓ) نے کہا: جو تم پوچھنا چاہتے ہو پوچھو۔ اس نے کہا: تم کون ہو؟ حضرت مغیرہؓ نے کہا: ہم عرب لوگ ہیں۔ ہم سخت بدبختی اور نہایت کڑی مصیبت میں تھے۔ بھوک کے مارے کھالیں چوسا کرتے اور گٹھلیاں چبایا کرتے اور اون اور بال پہنتے تھے اور درختوں اور پتھروں کو پوجتے تھے۔ ہم اسی حالت میں تھے کہ آسمانوں اور زمینوں کے ربّ نے جس کی تعریف تمام بلندیوں میں ہو رہی ہے اور جس کی عظمت ہر جگہ جلوہ گر ہے، ہمارے پاس ایک نبی بھیجا جو ہم میں سے تھا۔ ہم اس کے ماں باپ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ تو ہمارے اس نبی نے جو ہمارے ربّ کا رسول ہے- اللہ اپنی خاص رحمتوں سے انہیں نوازے- ہمیں ارشاد فرمایا کہ جب تک تم واحد خدا کی عبادت نہ کرو یا جزیہ نہ دو اس وقت تک تم سے لڑیں اور ہمیں ہمارے نبی ﷺ نے- اللہ انہیں ابدالآباد تک سلامتی میں رکھے- ہمارے ربّ کا یہ پیغام ہمیں دیا کہ ہم میں سے جو مارا جائے گا وہ جنت میں جائے گا۔ جہاں وہ ایسی نعمتوں میں ابدی زندگی بسر کرے گا جن کی مانند نعمتیں اس نے کبھی نہ دیکھیں اور جو ہم میں سے جیتا بچ رہے گا تو وہ تمہاری گردنوں کا مالک ہوگا۔ (حضرت مغیرہؓ نے یہ گفتگو ختم کرنے کے بعد نعمان سے کہا: لڑائی شروع کرو۔)

صحیح بخاری 3160

فَقَالَ النُّعْمَانُ رُبَّمَا أَشْهَدَكَ اللَّهُ مِثْلَهَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يُنَدِّمْكَ وَلَمْ يُخْزِكَ وَلَكِنِّي شَهِدْتُ الْقِتَالَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا لَمْ يُقَاتِلْ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ انْتَظَرَ حَتَّى تَهُبَّ الأَرْوَاحُ وَتَحْضُرَ الصَّلَوَاتُ.

حضرت نعمانؓ نے (حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے) کہا: تمہیں تو اللہ ایسی کئی لڑائیوں میں نبی ﷺ کے ساتھ شریک رکھ چکا ہے اور اس نے نہ تمہیں شرمندہ کیا اور نہ تمہیں رسوا کیا۔ البتہ میں بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ لڑائی میں موجود تھا۔ آپؐ کی عادت تھی کہ اگر دِن کے شروع میں آپؐ نہ لڑتے تو اس وقت تک انتظار کرتے کہ ہوائیں چلنے لگیں اور نمازوں کا وقت ہوجائے۔

صحیح بخاری 3161

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ عَبَّاسٍ السَّاعِدِيِّ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تَبُوكَ وَأَهْدَى مَلِكُ أَيْلَةَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَغْلَةً بَيْضَاءَ وَكَسَاهُ بُرْدًا وَكَتَبَ لَهُ بِبَحْرِهِمْ.

سہل بن بکار نے ہم سے بیان کیا کہ وُہیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن یحيٰ سے، انہوں نے عباس ساعدی سے، عباس ساعدی نے حضرت ابوحمید ساعدیؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ تبوک پر حملہ کرنے کے لئے نکلے اور اَیلہ کے بادشاہ نے نبی ﷺ کو ایک سفید خچر ہدیہ بھیجا اور آپؐ کے استعمال کے لئے ایک چادر بھی پہننے کے لئے بھیجی اور آپؐ نے ان کی بستیاں اسی کے نام لکھ دیں۔ أطرافہُ: ۱۴۸۱، ۱۸۷۲، ۳۷۹۱، ۴۴۲۲۔

صحیح بخاری 3162

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ جُوَيْرِيَةَ بْنَ قُدَامَةَ التَّمِيمِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قُلْنَا أَوْصِنَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ أُوصِيكُمْ بِذِمَّةِ اللَّهِ فَإِنَّهُ ذِمَّةُ نَبِيِّكُمْ وَرِزْقُ عِيَالِكُمْ.

آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ ابوجمرہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے جویریہ بن قدامہ تمیمی سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا۔ ہم نے کہا: امیر المؤمنین ہمیں وصیت کریں۔ انہوں نے کہا: میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کے عہد کی نگہداشت رکھنا۔ کیونکہ وہ عہد تمہارے نبی ﷺ کا عہد و پیمان ہے اور تمہارے بال بچوں کا رزق۔ أطرافہُ: ۱۳۹۲، ۳۰۵۲، ۳۷۰۰، ۴۸۸۸، ۷۲۰۷۔

صحیح بخاری 3163

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الأَنْصَارَ لِيَكْتُبَ لَهُمْ بِالْبَحْرَيْنِ فَقَالُوا لاَ وَاللَّهِ حَتَّى تَكْتُبَ لإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَيْشٍ بِمِثْلِهَا. فَقَالَ ذَاكَ لَهُمْ مَا شَاءَ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ يَقُولُونَ لَهُ قَالَ " فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أُثْرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ".

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ زُہیر نے ہمیں بتایا کہ یحيٰ بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے انصار کو بلایا تا ان کو بحرین کی سندیں لکھ دیں۔ انہوں نے کہا: بخدا! ہم نہیں لیں گے، جب تک کہ آپؐ ہمارے قریش بھائیوں کو بھی ویسی ہی سندیں نہ لکھ دیں۔ آپؐ نے فرمایا: جب اللہ چاہے انہیں بھی ملیں گی۔ وہ آپؐ سے یہی بات کہتے رہے۔ آپؐ نے فرمایا: عنقریب میرے بعد تم دیکھو گے کہ دوسرے تم پر خودغرضی کی وجہ سے مقدم کئے جائیں گے تو اس وقت تک کہ تم مجھ سے حوض پر ملو، صبر کرنا۔ أطرافہُ: ۲۳۷۶، ۲۳۷۷، ۳۷۹۴۔

صحیح بخاری 3164

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنِي رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِي " لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ قَدْ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ". فَلَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ مَنْ كَانَتْ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِدَةٌ فَلْيَأْتِنِي. فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ كَانَ قَالَ لِي " لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ لأَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ". فَقَالَ لِي احْثُهْ. فَحَثَوْتُ حَثْيَةً فَقَالَ لِي عُدَّهَا. فَعَدَدْتُهَا فَإِذَا هِيَ خَمْسُمِائَةٍ فَأَعْطَانِي أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: رَوح بن قاسم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے محمد بن منکدر سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: اگر بحرین کا مالیہ ہمارے پاس آگیا تو میں تمہیں اس طرح اور اس طرح اور اس طرح دوں گا۔ جب رسول اللہ ﷺ وفات پا گئے اور بحرین کا مالیہ آیا، حضرت ابوبکرؓ نے کہا: جس شخص سے رسول اللہ ﷺ نے کچھ وعدہ کیا ہو تو وہ میرے پاس آئے۔ چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا: اگر بحرین کا مالیہ ہمارے پاس آیا تو میں تمہیں اس طرح اور اس طرح اور اس طرح دوں گا۔ حضرت ابوبکرؓ نے مجھ سے کہا: اس میں سے ایک لپ بھر لو۔ چنانچہ میں نے ایک لپ بھر لیا۔ انہوں نے مجھ سے کہا: انہیں گنو۔ میں نے ان کو گنا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ پانچ سو ہیں اور انہوں نے مجھے ایک ہزار پانچ سو دیا۔

صحیح بخاری 3165

وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِمَالٍ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَقَالَ " انْثُرُوهُ فِي الْمَسْجِدِ " فَكَانَ أَكْثَرَ مَالٍ أُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ جَاءَهُ الْعَبَّاسُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِنِي إِنِّي فَادَيْتُ نَفْسِي وَفَادَيْتُ عَقِيلاً. قَالَ " خُذْ ". فَحَثَا فِي ثَوْبِهِ ثُمَّ ذَهَبَ يُقِلُّهُ فَلَمْ يَسْتَطِعْ. فَقَالَ أْمُرْ بَعْضَهُمْ يَرْفَعْهُ إِلَىَّ. قَالَ " لاَ ". قَالَ فَارْفَعْهُ أَنْتَ عَلَىَّ. قَالَ " لاَ ". فَنَثَرَ مِنْهُ ثُمَّ ذَهَبَ يُقِلُّهُ فَلَمْ يَرْفَعْهُ. فَقَالَ أْمُرْ بَعْضَهُمْ يَرْفَعْهُ عَلَىَّ. قَالَ " لاَ ". قَالَ فَارْفَعْهُ أَنْتَ عَلَىَّ. قَالَ " لاَ ". فَنَثَرَ ثُمَّ احْتَمَلَهُ عَلَى كَاهِلِهِ ثُمَّ انْطَلَقَ فَمَا زَالَ يُتْبِعُهُ بَصَرَهُ حَتَّى خَفِيَ عَلَيْنَا عَجَبًا مِنْ حِرْصِهِ فَمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَثَمَّ مِنْهَا دِرْهَمٌ.

اور ابراہیم بن طہمان نے عبدالعزیز بن صہیب سے نقل کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کے پاس بحرین کا مالیہ لایا گیا تو آپؐ نے فرمایا: اس کو مسجد میں رکھ دو۔ یہ سب سے زیادہ مال تھا جو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا۔ اتنے میں حضرت عباسؓ آپؐ کے پاس آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! مجھے بھی دیں۔ میں نے اپنا فدیہ دیا اور عقیل کا بھی۔ آپؐ نے فرمایا: لے لیں۔ تو وہ اپنے کپڑے میں لپ بھر کر ڈالنے اور اسے اُٹھانے لگے تو اسے نہ اُٹھا سکے۔ انہوں نے کہا: کسی سے فرمائیں کہ وہ مجھے اُٹھوا دے۔ آپؐ نے فرمایا: یہ نہیں ہوگا۔ حضرت عباسؓ نے کہا: پھر آپؐ ہی اسے اُٹھا کر مجھ پہ رکھ دیں۔ فرمایا: نہیں۔ تو انہوں نے اس میں سے کچھ نکال ڈالے اور پھر اس کو اُٹھانے لگے مگر پھر بھی نہ اُٹھا سکے۔ حضرت عباسؓ نے کہا: آپؐ کسی سے فرمائیں کہ اس کو اُٹھا کر مجھ پر رکھ دے۔ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ کہنے لگے: تو آپؐ ہی اس کو اُٹھا کر مجھ پر رکھ دیں۔ فرمایا: نہیں۔ پھر انہوں نے کچھ اور نکال ڈالے اور اس کے بعد اس مال کو اپنے کندھے پر اُٹھا لیا اور چل دئیے۔ حضرت عباسؓ جب تک ہم سے اوجھل نہیں ہوگئے، آنحضرت ﷺ ان کو دیکھتے رہے۔ آپؐ کو ان کی حرص پر بہت تعجب ہوا۔ اور رسول اللہ ﷺ وہاں سے نہیں اُٹھے جب تک کہ اس مال میں سے ایک درہم بھی باقی رہا۔ (یعنی سب بانٹ کر اُٹھے۔) أطرافہُ: ۴۲۱، ۳۰۴۹۔

صحیح بخاری 3166

حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ قَتَلَ مُعَاهَدًا لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ وَإِنَّ رِيحَهَا تُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ عَامًا ".

قیس بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد نے ہمیں بتایا۔ حسن بن عمرو نے ہم سے بیان کیا کہ مجاہد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرو (بن عاص) رضی اللہ عنہما سے، حضرت عبداللہ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: جس نے ایسے آدمی کو قتل کیا جس سے معاہدہ ہو، اس نے جنت کی خوشبو نہ سونگھی بحالیکہ جنت کی خوشبو تو ایسی ہے کہ چالیس برس کی مسافت پر بھی محسوس ہوتی ہے۔

صحیح بخاری 3167

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " انْطَلِقُوا إِلَى يَهُودَ ". فَخَرَجْنَا حَتَّى جِئْنَا بَيْتَ الْمِدْرَاسِ فَقَالَ " أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ مِنْ هَذِهِ الأَرْضِ فَمَنْ يَجِدْ مِنْكُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلاَّ فَاعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: سعید مقبری نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم مسجد میں تھے کہ نبی ﷺ باہر آئے اور آپؐ نے فرمایا: یہودیوں کے پاس چلو۔ ہم باہر نکلے۔ اس مدرسہ میں پہنچے جہاں تورات کا درس ہوتا تھا۔ آپؐ نے فرمایا: اسلام قبول کر لو تم سلامتی میں رہو گے اور تمہیں معلوم ہو کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے اور میں تم کو اس زمین سے نکالنا چاہتا ہوں۔ اس لئے تم میں سے جو شخص اپنی جائیداد کی کچھ قیمت پاتا ہو وہ اس کو بیچ دے ورنہ معلوم رہے کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔ أطرافہُ: ۶۹۴۴، ۷۳۴۸۔

صحیح بخاری 3168

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ يَوْمُ الْخَمِيسِ وَمَا يَوْمُ الْخَمِيسِ ثُمَّ بَكَى حَتَّى بَلَّ دَمْعُهُ الْحَصَى. قُلْتُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ مَا يَوْمُ الْخَمِيسِ قَالَ اشْتَدَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَعُهُ فَقَالَ " ائْتُونِي بِكَتِفٍ أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لاَ تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا ". فَتَنَازَعُوا وَلاَ يَنْبَغِي عِنْدَ نَبِيٍّ تَنَازُعٌ فَقَالُوا مَا لَهُ أَهَجَرَ اسْتَفْهِمُوهُ. فَقَالَ " ذَرُونِي فَالَّذِي أَنَا فِيهِ خَيْرٌ مِمَّا تَدْعُونِي إِلَيْهِ ـ فَأَمَرَهُمْ بِثَلاَثٍ قَالَ ـ أَخْرِجُوا الْمُشْرِكِينَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَأَجِيزُوا الْوَفْدَ بِنَحْوِ مَا كُنْتُ أُجِيزُهُمْ ". وَالثَّالِثَةُ خَيْرٌ إِمَّا أَنْ سَكَتَ عَنْهَا وَإِمَّا أَنْ قَالَهَا فَنَسِيتُهَا. قَالَ سُفْيَانُ هَذَا مِنْ قَوْلِ سُلَيْمَانَ.

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے سلیمان بن ابی مسلم اَحول سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن جبیر سے سنا۔ سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، وہ کہتے تھے: جمعرات کا دن۔ جمعرات کا دن بھی کیا مصیبت کا دن تھا۔ یہ کہہ کر وہ اتنا روئے کہ ان کے آنسوؤں نے کنکریاں بھی تر کردیں۔ میں نے کہا: ابن عباسؓ! وہ جمعرات کا دن کیا تھا۔ کہنے لگے: جس دن رسول اللہ ﷺ کو بیماری نے سخت نڈھال کردیا۔ آپؐ نے فرمایا: میرے پاس شانے کی ایک ہڈی لائو۔ میں تمہیں ایسی تحریر لکھ دوں کہ اس کے بعد کبھی گمراہ نہ ہوگے۔ لوگوں نے آپس میں جھگڑنا شروع کردیا اور نبی ﷺ کے پاس جھگڑنا نہیں چاہیے تھا۔ لوگوں نے کہا: آپؐ کو کیا ہوگیا ہے کیا آپؐ بیماری کی شدت میں بول رہے ہیں؟ آپؐ سے پوچھ کر سمجھ تو لو۔ آپؐ نے فرمایا: مجھے چھوڑ دو۔ میں جس حال میں ہوں وہ اس سے بہتر ہے جدھر تم مجھے بلاتے ہو اور آپؐ نے ان کو تین باتوں کا حکم دیا۔ فرمایا: جزیرئہ عرب سے مشرکوں کو نکال دو اور نمائندوں کی ویسے ہی خاطر کرتے رہنا جس طرح کہ میں کرتا تھا اور تیسری بات {بھی بہت اچھی ہے} یا تو سعید خاموش ہو رہے، اس کو بیان نہ کیا یا انہوں نے وہ بات بتائی اور میں وہ بھول گیا۔ سفیان نے کہا: یہ جملہ (وَالثَّالِثَۃُ خَیْرٌ) سلیمان (اَحْوَل) کا قول ہے۔ أطرافہُ: ۱۱۴، ۳۰۵۳، ۴۴۳۱، ۴۴۳۲، ۵۶۶۹، ۷۳۶۶۔

صحیح بخاری 3169

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا فُتِحَتْ خَيْبَرُ أُهْدِيَتْ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم شَاةٌ فِيهَا سُمٌّ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اجْمَعُوا إِلَىَّ مَنْ كَانَ هَا هُنَا مِنْ يَهُودَ ". فَجُمِعُوا لَهُ فَقَالَ " إِنِّي سَائِلُكُمْ عَنْ شَىْءٍ فَهَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْهُ ". فَقَالُوا نَعَمْ. قَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَبُوكُمْ ". قَالُوا فُلاَنٌ. فَقَالَ " كَذَبْتُمْ بَلْ أَبُوكُمْ فُلاَنٌ ". قَالُوا صَدَقْتَ. قَالَ " فَهَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَىْءٍ إِنْ سَأَلْتُ عَنْهُ " فَقَالُوا نَعَمْ يَا أَبَا الْقَاسِمِ وَإِنْ كَذَبْنَا عَرَفْتَ كَذِبَنَا كَمَا عَرَفْتَهُ فِي أَبِينَا. فَقَالَ لَهُمْ " مَنْ أَهْلُ النَّارِ ". قَالُوا نَكُونُ فِيهَا يَسِيرًا ثُمَّ تَخْلُفُونَا فِيهَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اخْسَئُوا فِيهَا وَاللَّهِ لاَ نَخْلُفُكُمْ فِيهَا أَبَدًا ـ ثُمَّ قَالَ ـ هَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَىْءٍ إِنْ سَأَلْتُكُمْ عَنْهُ ". فَقَالُوا نَعَمْ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. قَالَ " هَلْ جَعَلْتُمْ فِي هَذِهِ الشَّاةِ سُمًّا ". قَالُوا نَعَمْ. قَالَ " مَا حَمَلَكُمْ عَلَى ذَلِكَ ". قَالُوا أَرَدْنَا إِنْ كُنْتَ كَاذِبًا نَسْتَرِيحُ وَإِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ.

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: سعید نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جب خیبر فتح کیا گیا تو نبی ﷺ کو (ایک بھنی ہوئی) بکری ہدیہ بھیجی گئی جو زہر آلود تھی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: جو یہودی یہاں ہوں ان کو اکٹھا کرکے میرے پاس لے آئو۔ چنانچہ وہ آپؐ کے پاس لائے گئے۔ آپؐ نے فرمایا: میں تم سے ایک بات پوچھتا ہوں۔ کیا تم اس بارہ میں مجھ سے سچ کہو گے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: تمہارا باپ کون ہے؟ یہود نے کہا: فلاں شخص۔ آپؐ نے فرمایا: تم نے جھوٹ کہا ہے۔ بلکہ تمہارا باپ تو فلاں ہے۔ انہوں نے کہا: آپؐ نے سچ کہا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم مجھ سے سچ بات بیان کرو گے اگر میں تم سے وہ پوچھوں؟ انہوں نے کہا: ہاں، ابوالقاسم۔ اور اگر ہم نے جھوٹ بولا تو آپؐ ہمارے جھوٹ کو پہچان لیں گے۔ جیسا کہ باپ سے متعلق ہمارا جھوٹ پہچان گئے ہیں۔ آپؐ نے ان سے پوچھا: آگ میں پڑنے والے کون ہیں؟ انہوں نے کہا: تھوڑی دیر تو ہم اس میں رہیں گے۔ پھر ہمارے بعد تم لوگ اس میں رہ جاؤ گے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: چلو دور ہو۔ تم ہی اس میں رہو گے۔ بخدا! ہم اس میں کبھی بھی تمہارے جانشین نہیں ہوں گے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: کیا تم مجھ سے سچ بات بیان کرو گے، اگر میں تم سے وہ پوچھوں؟ انہوں نے کہا: ہاں، ابوالقاسم۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم نے اس بکری میں زہر ملایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے پوچھا: تمہیں کس بات نے اس پر آمادہ کیا؟ انہوں نے کہا: {ہم چاہتے تھے کہ} اگر تم کاذب ہوئے تو ہم تم سے آرام پائیں گے اور اگر تم نبی ہوئے تو یہ زہر تمہیں نقصان نہ دے گا۔ أطرافہُ: ۴۲۴۹، ۵۷۷۷۔

صحیح بخاری 3170

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ عَنِ الْقُنُوتِ. قَالَ قَبْلَ الرُّكُوعِ. فَقُلْتُ إِنَّ فُلاَنًا يَزْعُمُ أَنَّكَ قُلْتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ فَقَالَ كَذَبَ. ثُمَّ حَدَّثَنَا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَنَتَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ـ قَالَ ـ بَعَثَ أَرْبَعِينَ أَوْ سَبْعِينَ ـ يَشُكُّ فِيهِ ـ مِنَ الْقُرَّاءِ إِلَى أُنَاسٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَعَرَضَ لَهُمْ هَؤُلاَءِ فَقَتَلُوهُمْ وَكَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَهْدٌ فَمَا رَأَيْتُهُ وَجَدَ عَلَى أَحَدٍ مَا وَجَدَ عَلَيْهِمْ.

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ ثابت بن یزید نے ہمیں بتایا۔ عاصم نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے قنوت کی بابت پوچھا۔ انہوں نے کہا: رکوع کرنے سے پہلے۔ میں نے کہا: فلاں شخص کہتا ہے کہ آپؐ نے کہا ہے: رکوع کے بعد ہوتا ہے۔ تو انہوں نے کہا: اس نے غلط کہا ہے۔ پھر حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے متعلق ہمیں بتایا کہ آپؐ رکوع کے بعد کھڑے ہو کر ایک مہینہ تک بنی سلیم کے چند قبیلوں کے خلاف دعا کرتے رہے۔ انہوں نے کہا: آپؐ نے قاریوں میں سے چالیس یا ستر آدمیوں کو بعض مشرک لوگوں کے پاس بھیجا تو یہ قبائل آڑے آئے اور ان کو مار ڈالا۔ حالانکہ ان کے اور نبی ﷺ کے درمیان معاہدہ تھا۔ میں نے آپؐ کو کبھی نہیں دیکھا کہ کسی پر اتنا غم کیا ہو جتنا کہ آپؐ نے ان قاریوں پر غم کیا۔

صحیح بخاری 3171

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ ابْنَةِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ ابْنَةَ أَبِي طَالِبٍ تَقُولُ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ ابْنَتُهُ تَسْتُرُهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ " مَنْ هَذِهِ ". فَقُلْتُ أَنَا أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ. فَقَالَ " مَرْحَبًا بِأُمِّ هَانِئٍ ". فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ قَامَ فَصَلَّى ثَمَانَ رَكَعَاتٍ مُلْتَحِفًا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ زَعَمَ ابْنُ أُمِّي عَلِيٌّ أَنَّهُ قَاتِلٌ رَجُلاً قَدْ أَجَرْتُهُ فُلاَنُ بْنُ هُبَيْرَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ يَا أُمَّ هَانِئٍ ". قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ وَذَلِكَ ضُحًى.

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمر بن عبیداللہ کے غلام ابو نضر سے روایت کی کہ ابومرہ نے جو حضرت امّ ہانی بنت ابی طالبؓ کے غلام تھے، ان کو بتایا کہ انہوں نے حضرت امّ ہانی بنت ابی طالبؓ سے سنا۔ وہ کہتی تھیں کہ جس سال مکہ فتح کیا گیا، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گئی اور مجھے معلوم ہوا کہ آپؐ نہا رہے ہیں اور فاطمہؓ آپؐ کی بیٹی آپؐ کے سامنے پردہ کئے ہوئے تھیں۔ میں نے آپؐ کو السلام علیکم کہا: آپؐ نے پوچھا۔ یہ کون ہے؟ میں نے کہا: میں امّ ہانی ابوطالب کی بیٹی۔ آپؐ نے فرمایا: مرحبا امّ ہانی۔ جب آپؐ غسل سے فارغ ہوئے، کھڑے ہو کر آپؐ نے آٹھ رکعتیں پڑھیں۔ آپؐ نے ایک ہی کپڑا لپیٹ رکھا تھا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میری ماں کا بیٹا علیؓ کہتا ہے کہ وہ اس شخص کو ضرور مار ڈالے گا جس کو میں نے پناہ دی ہے۔ یعنی ہُبَیرہ کے فلاں بیٹے کو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: امّ ھانی! جس کو تم نے پناہ دی، ہم نے بھی اس کو پناہ دی۔ امّ ھانی کہتی تھیں کہ یہ چاشت کا وقت تھا۔

صحیح بخاری 3172

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَطَبَنَا عَلِيٌّ فَقَالَ مَا عِنْدَنَا كِتَابٌ نَقْرَؤُهُ إِلاَّ كِتَابُ اللَّهِ وَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ فَقَالَ فِيهَا الْجِرَاحَاتُ وَأَسْنَانُ الإِبِلِ وَالْمَدِينَةُ حَرَمٌ مَا بَيْنَ عَيْرٍ إِلَى كَذَا فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا أَوْ آوَى فِيهَا مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلاَ عَدْلٌ وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ مِثْلُ ذَلِكَ وَذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ مِثْلُ ذَلِكَ.

محمد (بن سلام) نے مجھ سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم تیمی سے، ابراہیم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت علیؓ نے ہمیں مخاطب کیا اور کہا: ہمارے پاس اور کوئی کتاب نہیں جسے پڑھتے ہوں۔ مگر اللہ کی کتاب ہی ہے اور وہ جو اس ورق میں ہے۔ انہوں نے کہا: اس میں زخموں کے قصاص ہیں اور اونٹوں کے نصاب سے متعلق احکام اور یہ بھی کہ مدینہ کی زمین جبل عیر سے فلاں مقام تک حرم ہے، جس نے اس حرم میں کوئی بدعت کی یا کسی بدعتی کو پناہ دی اس پر اللہ اور ملائکہ اور سب لوگوں کی لعنت ہوگی۔ اس سے نہ کوئی فریضہ عمل قبول کیا جائے گا نہ کوئی معاوضہ اور جس نے اپنے موالی کے سوا کسی اور کو مولی بنایا تو اس پر بھی اسی طرح لعنت ہوگی اور مسلمانوں کی ذمہ داری ایک ہی سی ہے جس نے کسی مسلمان کا ذمہ توڑا تو اس پر بھی ویسی ہی لعنت ہوگی۔

صحیح بخاری 3173

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ ـ هُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ ـ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ انْطَلَقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ زَيْدٍ إِلَى خَيْبَرَ وَهْىَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ فَتَفَرَّقَا فَأَتَى مُحَيِّصَةُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ وَهْوَ يَتَشَحَّطُ فِي دَمٍ قَتِيلاً فَدَفَنَهُ ثُمَّ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَانْطَلَقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ وَحُوَيِّصَةُ ابْنَا مَسْعُودٍ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَتَكَلَّمُ فَقَالَ " كَبِّرْ كَبِّرْ ". وَهْوَ أَحْدَثُ الْقَوْمِ فَسَكَتَ فَتَكَلَّمَا فَقَالَ " أَتَحْلِفُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ قَاتِلَكُمْ أَوْ صَاحِبَكُمْ ". قَالُوا وَكَيْفَ نَحْلِفُ وَلَمْ نَشْهَدْ وَلَمْ نَرَ قَالَ " فَتُبْرِيكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ ". فَقَالُوا كَيْفَ نَأْخُذُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ فَعَقَلَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ عِنْدِهِ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ بشر نے جو مفضل کے بیٹے ہیں ہمیں بتایا کہ یحيٰ (بن سعید انصاری) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے بُشَیر بن یسار سے، بُشَیر نے حضرت سہل بن ابی حثمہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: عبداللہ بن سہلؓ اور محیصہ بن مسعود بن زیدؓ خیبر کو گئے اور اہل خیبر نے ان دنوں صلح کر لی تھی وہ دونوں الگ ہو گئے۔ پھر محیصہ عبداللہ بن سہل کے پاس آئے تو دیکھا کہ وہ مقتول ہیں اور خون میں تڑپ رہے تھے۔ آخر انہیں دفن کیا۔ پھر وہ مدینہ میں آئے اور عبدالرحمن بن سہلؓ اور محیصہؓ اور حویصہؓ جو دونوں مسعود کے بیٹے تھے نبی ﷺ کے پاس آئے اور عبدالرحمن بولنے لگے تو آپؐ نے فرمایا: بڑے کو بولنے دو اور وہ ان لوگوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ چنانچہ وہ خاموش ہو گئے اور دوسرے دونوں نے گفتگو شروع کی۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم قسم کھاؤ گے؟ اور اس صورت میں اپنے قاتل سے دیت لینے کے حق دار ہو گے۔ قَاتِلَکُمْ کا لفظ حضور نے فرمایا یا صَاحِبَکُمْ فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا: ہم کیسے قسم کھائیں حالانکہ ہم موجود نہ تھے اور ہم نے دیکھا نہیں؟ آپؐ نے فرمایا: پھر یہود اپنے پچاس آدمیوں سے قسمیں دلوا کر تمہارے سامنے بری ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا: ہم کافر لوگوں کی قسمیں کیسے لیں؟ آخر نبی ﷺ نے ان کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔

صحیح بخاری 3174

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْلَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ فِي رَكْبٍ مِنْ قُرَيْشٍ كَانُوا تِجَارًا بِالشَّأْمِ فِي الْمُدَّةِ الَّتِي مَادَّ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَا سُفْيَانَ فِي كُفَّارِ قُرَيْشٍ.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت کی کہ (انہوں نے ان کو خبر دی۔) حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے انہیں بتایا کہ ابوسفیان بن حرب نے ان کو بتایا کہ ہرقل نے انہیں قافلہ قریش سمیت بلا بھیجا۔ وہ شام میں تجارت کے لئے گئے ہوئے تھے۔ یہ اس زمانہ کا واقعہ ہے جس میں رسول اللہ ﷺ نے ابو سفیان سے کفارِ قریش کے متعلق میعادی صلح کی تھی۔

صحیح بخاری 3175

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سُحِرَ حَتَّى كَانَ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ صَنَعَ شَيْئًا وَلَمْ يَصْنَعْهُ.

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ ہشام نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہؓ سے مروی ہے: نبی ﷺ پر جادو کیا گیا۔ یہاں تک کہ آپؐ کو یہ خیال ہوتا کہ آپؐ نے کوئی کام کیا ہے۔ مگر آپؐ نے نہ کیا ہوتا۔

10 von 10 heute frei