کتاب 4: بَابُ مَا أَقْطَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْبَحْرَيْنِ، وَمَا وَعَدَ مِنْ مَالِ الْبَحْرَيْنِ وَالْجِزْيَةِ، وَلِمَنْ يُقْسَمُ الْفَيْءُ وَالْجِزْيَةُ؟

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3163

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الأَنْصَارَ لِيَكْتُبَ لَهُمْ بِالْبَحْرَيْنِ فَقَالُوا لاَ وَاللَّهِ حَتَّى تَكْتُبَ لإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَيْشٍ بِمِثْلِهَا. فَقَالَ ذَاكَ لَهُمْ مَا شَاءَ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ يَقُولُونَ لَهُ قَالَ " فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أُثْرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ".

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ زُہیر نے ہمیں بتایا کہ یحيٰ بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے انصار کو بلایا تا ان کو بحرین کی سندیں لکھ دیں۔ انہوں نے کہا: بخدا! ہم نہیں لیں گے، جب تک کہ آپؐ ہمارے قریش بھائیوں کو بھی ویسی ہی سندیں نہ لکھ دیں۔ آپؐ نے فرمایا: جب اللہ چاہے انہیں بھی ملیں گی۔ وہ آپؐ سے یہی بات کہتے رہے۔ آپؐ نے فرمایا: عنقریب میرے بعد تم دیکھو گے کہ دوسرے تم پر خودغرضی کی وجہ سے مقدم کئے جائیں گے تو اس وقت تک کہ تم مجھ سے حوض پر ملو، صبر کرنا۔ أطرافہُ: ۲۳۷۶، ۲۳۷۷، ۳۷۹۴۔

صحیح بخاری 3164

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنِي رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِي " لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ قَدْ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ". فَلَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ مَنْ كَانَتْ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِدَةٌ فَلْيَأْتِنِي. فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ كَانَ قَالَ لِي " لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ لأَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ". فَقَالَ لِي احْثُهْ. فَحَثَوْتُ حَثْيَةً فَقَالَ لِي عُدَّهَا. فَعَدَدْتُهَا فَإِذَا هِيَ خَمْسُمِائَةٍ فَأَعْطَانِي أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: رَوح بن قاسم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے محمد بن منکدر سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: اگر بحرین کا مالیہ ہمارے پاس آگیا تو میں تمہیں اس طرح اور اس طرح اور اس طرح دوں گا۔ جب رسول اللہ ﷺ وفات پا گئے اور بحرین کا مالیہ آیا، حضرت ابوبکرؓ نے کہا: جس شخص سے رسول اللہ ﷺ نے کچھ وعدہ کیا ہو تو وہ میرے پاس آئے۔ چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا: اگر بحرین کا مالیہ ہمارے پاس آیا تو میں تمہیں اس طرح اور اس طرح اور اس طرح دوں گا۔ حضرت ابوبکرؓ نے مجھ سے کہا: اس میں سے ایک لپ بھر لو۔ چنانچہ میں نے ایک لپ بھر لیا۔ انہوں نے مجھ سے کہا: انہیں گنو۔ میں نے ان کو گنا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ پانچ سو ہیں اور انہوں نے مجھے ایک ہزار پانچ سو دیا۔

صحیح بخاری 3165

وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِمَالٍ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَقَالَ " انْثُرُوهُ فِي الْمَسْجِدِ " فَكَانَ أَكْثَرَ مَالٍ أُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ جَاءَهُ الْعَبَّاسُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِنِي إِنِّي فَادَيْتُ نَفْسِي وَفَادَيْتُ عَقِيلاً. قَالَ " خُذْ ". فَحَثَا فِي ثَوْبِهِ ثُمَّ ذَهَبَ يُقِلُّهُ فَلَمْ يَسْتَطِعْ. فَقَالَ أْمُرْ بَعْضَهُمْ يَرْفَعْهُ إِلَىَّ. قَالَ " لاَ ". قَالَ فَارْفَعْهُ أَنْتَ عَلَىَّ. قَالَ " لاَ ". فَنَثَرَ مِنْهُ ثُمَّ ذَهَبَ يُقِلُّهُ فَلَمْ يَرْفَعْهُ. فَقَالَ أْمُرْ بَعْضَهُمْ يَرْفَعْهُ عَلَىَّ. قَالَ " لاَ ". قَالَ فَارْفَعْهُ أَنْتَ عَلَىَّ. قَالَ " لاَ ". فَنَثَرَ ثُمَّ احْتَمَلَهُ عَلَى كَاهِلِهِ ثُمَّ انْطَلَقَ فَمَا زَالَ يُتْبِعُهُ بَصَرَهُ حَتَّى خَفِيَ عَلَيْنَا عَجَبًا مِنْ حِرْصِهِ فَمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَثَمَّ مِنْهَا دِرْهَمٌ.

اور ابراہیم بن طہمان نے عبدالعزیز بن صہیب سے نقل کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کے پاس بحرین کا مالیہ لایا گیا تو آپؐ نے فرمایا: اس کو مسجد میں رکھ دو۔ یہ سب سے زیادہ مال تھا جو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا۔ اتنے میں حضرت عباسؓ آپؐ کے پاس آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! مجھے بھی دیں۔ میں نے اپنا فدیہ دیا اور عقیل کا بھی۔ آپؐ نے فرمایا: لے لیں۔ تو وہ اپنے کپڑے میں لپ بھر کر ڈالنے اور اسے اُٹھانے لگے تو اسے نہ اُٹھا سکے۔ انہوں نے کہا: کسی سے فرمائیں کہ وہ مجھے اُٹھوا دے۔ آپؐ نے فرمایا: یہ نہیں ہوگا۔ حضرت عباسؓ نے کہا: پھر آپؐ ہی اسے اُٹھا کر مجھ پہ رکھ دیں۔ فرمایا: نہیں۔ تو انہوں نے اس میں سے کچھ نکال ڈالے اور پھر اس کو اُٹھانے لگے مگر پھر بھی نہ اُٹھا سکے۔ حضرت عباسؓ نے کہا: آپؐ کسی سے فرمائیں کہ اس کو اُٹھا کر مجھ پر رکھ دے۔ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ کہنے لگے: تو آپؐ ہی اس کو اُٹھا کر مجھ پر رکھ دیں۔ فرمایا: نہیں۔ پھر انہوں نے کچھ اور نکال ڈالے اور اس کے بعد اس مال کو اپنے کندھے پر اُٹھا لیا اور چل دئیے۔ حضرت عباسؓ جب تک ہم سے اوجھل نہیں ہوگئے، آنحضرت ﷺ ان کو دیکھتے رہے۔ آپؐ کو ان کی حرص پر بہت تعجب ہوا۔ اور رسول اللہ ﷺ وہاں سے نہیں اُٹھے جب تک کہ اس مال میں سے ایک درہم بھی باقی رہا۔ (یعنی سب بانٹ کر اُٹھے۔) أطرافہُ: ۴۲۱، ۳۰۴۹۔

10 von 10 heute frei