کتاب 6: باب إِخْرَاجِ الْيَهُودِ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3167

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " انْطَلِقُوا إِلَى يَهُودَ ". فَخَرَجْنَا حَتَّى جِئْنَا بَيْتَ الْمِدْرَاسِ فَقَالَ " أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ مِنْ هَذِهِ الأَرْضِ فَمَنْ يَجِدْ مِنْكُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلاَّ فَاعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: سعید مقبری نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم مسجد میں تھے کہ نبی ﷺ باہر آئے اور آپؐ نے فرمایا: یہودیوں کے پاس چلو۔ ہم باہر نکلے۔ اس مدرسہ میں پہنچے جہاں تورات کا درس ہوتا تھا۔ آپؐ نے فرمایا: اسلام قبول کر لو تم سلامتی میں رہو گے اور تمہیں معلوم ہو کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے اور میں تم کو اس زمین سے نکالنا چاہتا ہوں۔ اس لئے تم میں سے جو شخص اپنی جائیداد کی کچھ قیمت پاتا ہو وہ اس کو بیچ دے ورنہ معلوم رہے کہ یہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔ أطرافہُ: ۶۹۴۴، ۷۳۴۸۔

صحیح بخاری 3168

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ يَوْمُ الْخَمِيسِ وَمَا يَوْمُ الْخَمِيسِ ثُمَّ بَكَى حَتَّى بَلَّ دَمْعُهُ الْحَصَى. قُلْتُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ مَا يَوْمُ الْخَمِيسِ قَالَ اشْتَدَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَعُهُ فَقَالَ " ائْتُونِي بِكَتِفٍ أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لاَ تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا ". فَتَنَازَعُوا وَلاَ يَنْبَغِي عِنْدَ نَبِيٍّ تَنَازُعٌ فَقَالُوا مَا لَهُ أَهَجَرَ اسْتَفْهِمُوهُ. فَقَالَ " ذَرُونِي فَالَّذِي أَنَا فِيهِ خَيْرٌ مِمَّا تَدْعُونِي إِلَيْهِ ـ فَأَمَرَهُمْ بِثَلاَثٍ قَالَ ـ أَخْرِجُوا الْمُشْرِكِينَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَأَجِيزُوا الْوَفْدَ بِنَحْوِ مَا كُنْتُ أُجِيزُهُمْ ". وَالثَّالِثَةُ خَيْرٌ إِمَّا أَنْ سَكَتَ عَنْهَا وَإِمَّا أَنْ قَالَهَا فَنَسِيتُهَا. قَالَ سُفْيَانُ هَذَا مِنْ قَوْلِ سُلَيْمَانَ.

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے سلیمان بن ابی مسلم اَحول سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن جبیر سے سنا۔ سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، وہ کہتے تھے: جمعرات کا دن۔ جمعرات کا دن بھی کیا مصیبت کا دن تھا۔ یہ کہہ کر وہ اتنا روئے کہ ان کے آنسوؤں نے کنکریاں بھی تر کردیں۔ میں نے کہا: ابن عباسؓ! وہ جمعرات کا دن کیا تھا۔ کہنے لگے: جس دن رسول اللہ ﷺ کو بیماری نے سخت نڈھال کردیا۔ آپؐ نے فرمایا: میرے پاس شانے کی ایک ہڈی لائو۔ میں تمہیں ایسی تحریر لکھ دوں کہ اس کے بعد کبھی گمراہ نہ ہوگے۔ لوگوں نے آپس میں جھگڑنا شروع کردیا اور نبی ﷺ کے پاس جھگڑنا نہیں چاہیے تھا۔ لوگوں نے کہا: آپؐ کو کیا ہوگیا ہے کیا آپؐ بیماری کی شدت میں بول رہے ہیں؟ آپؐ سے پوچھ کر سمجھ تو لو۔ آپؐ نے فرمایا: مجھے چھوڑ دو۔ میں جس حال میں ہوں وہ اس سے بہتر ہے جدھر تم مجھے بلاتے ہو اور آپؐ نے ان کو تین باتوں کا حکم دیا۔ فرمایا: جزیرئہ عرب سے مشرکوں کو نکال دو اور نمائندوں کی ویسے ہی خاطر کرتے رہنا جس طرح کہ میں کرتا تھا اور تیسری بات {بھی بہت اچھی ہے} یا تو سعید خاموش ہو رہے، اس کو بیان نہ کیا یا انہوں نے وہ بات بتائی اور میں وہ بھول گیا۔ سفیان نے کہا: یہ جملہ (وَالثَّالِثَۃُ خَیْرٌ) سلیمان (اَحْوَل) کا قول ہے۔ أطرافہُ: ۱۱۴، ۳۰۵۳، ۴۴۳۱، ۴۴۳۲، ۵۶۶۹، ۷۳۶۶۔

10 von 10 heute frei