کتاب 12: بَابُ الْمُوَادَعَةِ وَالْمُصَالَحَةِ مَعَ الْمُشْرِكِينَ بِالْمَالِ وَغَيْرِهِ، وَإِثْمِ مَنْ لَمْ يَفِ بِالْعَهْدِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3173

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ ـ هُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ ـ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ انْطَلَقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ زَيْدٍ إِلَى خَيْبَرَ وَهْىَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ فَتَفَرَّقَا فَأَتَى مُحَيِّصَةُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ وَهْوَ يَتَشَحَّطُ فِي دَمٍ قَتِيلاً فَدَفَنَهُ ثُمَّ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَانْطَلَقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ وَحُوَيِّصَةُ ابْنَا مَسْعُودٍ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَتَكَلَّمُ فَقَالَ " كَبِّرْ كَبِّرْ ". وَهْوَ أَحْدَثُ الْقَوْمِ فَسَكَتَ فَتَكَلَّمَا فَقَالَ " أَتَحْلِفُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ قَاتِلَكُمْ أَوْ صَاحِبَكُمْ ". قَالُوا وَكَيْفَ نَحْلِفُ وَلَمْ نَشْهَدْ وَلَمْ نَرَ قَالَ " فَتُبْرِيكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ ". فَقَالُوا كَيْفَ نَأْخُذُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ فَعَقَلَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ عِنْدِهِ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ بشر نے جو مفضل کے بیٹے ہیں ہمیں بتایا کہ یحيٰ (بن سعید انصاری) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے بُشَیر بن یسار سے، بُشَیر نے حضرت سہل بن ابی حثمہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: عبداللہ بن سہلؓ اور محیصہ بن مسعود بن زیدؓ خیبر کو گئے اور اہل خیبر نے ان دنوں صلح کر لی تھی وہ دونوں الگ ہو گئے۔ پھر محیصہ عبداللہ بن سہل کے پاس آئے تو دیکھا کہ وہ مقتول ہیں اور خون میں تڑپ رہے تھے۔ آخر انہیں دفن کیا۔ پھر وہ مدینہ میں آئے اور عبدالرحمن بن سہلؓ اور محیصہؓ اور حویصہؓ جو دونوں مسعود کے بیٹے تھے نبی ﷺ کے پاس آئے اور عبدالرحمن بولنے لگے تو آپؐ نے فرمایا: بڑے کو بولنے دو اور وہ ان لوگوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ چنانچہ وہ خاموش ہو گئے اور دوسرے دونوں نے گفتگو شروع کی۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم قسم کھاؤ گے؟ اور اس صورت میں اپنے قاتل سے دیت لینے کے حق دار ہو گے۔ قَاتِلَکُمْ کا لفظ حضور نے فرمایا یا صَاحِبَکُمْ فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا: ہم کیسے قسم کھائیں حالانکہ ہم موجود نہ تھے اور ہم نے دیکھا نہیں؟ آپؐ نے فرمایا: پھر یہود اپنے پچاس آدمیوں سے قسمیں دلوا کر تمہارے سامنے بری ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا: ہم کافر لوگوں کی قسمیں کیسے لیں؟ آخر نبی ﷺ نے ان کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔

10 von 10 heute frei