کتاب 2: باب مَا جَاءَ فِي سَبْعِ أَرَضِينَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3195

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أُنَاسٍ خُصُومَةٌ فِي أَرْضٍ فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَ لَهَا ذَلِكَ فَقَالَتْ يَا أَبَا سَلَمَةَ اجْتَنِبِ الأَرْضَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ ظَلَمَ قِيدَ شِبْرٍ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ ".

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ (اسماعیل) بن علیہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے علی بن مبارک سے، علی نے یحيٰ بن ابی کثیر سے، یحیی نے محمد بن ابراہیم بن حارث سے، انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کی اور ابوسلمہ اور کچھ لوگوں کے درمیان کسی زمین کے متعلق جھگڑا تھا تو وہ حضرت عائشہؓ کے پاس اندر آئے اور ان سے اس جھگڑے کا ذکر کیا۔ یہ سن کر حضرت عائشہؓ نے کہا: ابوسلمہ زمین سے بچو۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے بالشت برابر بھی ناحق لی اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔

صحیح بخاری 3196

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَخَذَ شَيْئًا مِنَ الأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ خُسِفَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ ".

بشر بن محمد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے، موسیٰ نے سالم (بن عبداللہ بن عمر) سے، سالم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے زمین سے کچھ ناحق لیا تو قیامت کے دن ساتوں زمینوں تک اسے دھنسایا جائے گا۔

صحیح بخاری 3197

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنِ ابْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الزَّمَانُ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ثَلاَثَةٌ مُتَوَالِيَاتٌ ذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ ".

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوہاب (ثقفی) نے ہم سے بیان کیا کہ ایوب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن سیرین سے، محمد بن سیرین نے (عبدالرحمن) بن ابی بکرہ سے، انہوں نے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: زمانہ چکر کھا کر پھر اسی حالت میں آگیا ہے جس حالت میں وہ اس دن تھا جس دن اللہ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا۔ سال بارہ مہینے کا ہے۔ ان میں سے چار مہینے قابل عزت ہیں۔ تین پے در پے، ذوالقعدہ، ذوالحج اور محرم اور وہ رجب مضر جو جمادی اور شعبان کے درمیان ہے۔

صحیح بخاری 3198

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّهُ خَاصَمَتْهُ أَرْوَى فِي حَقٍّ زَعَمَتْ أَنَّهُ انْتَقَصَهُ لَهَا إِلَى مَرْوَانَ فَقَالَ سَعِيدٌ أَنَا أَنْتَقِصُ مِنْ حَقِّهَا شَيْئًا أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ ظُلْمًا فَإِنَّهُ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ ". قَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ لِي سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیلؓ سے روایت کی کہ ارویٰ (بنت ابی اویس) نے (ان کے برخلاف) مروان کے پاس ایک حق کے متعلق مقدمہ دائر کیا جو وہ خیال کرتی تھیں کہ حضرت سعیدؓ نے ان کو کم دیا ہے۔ حضرت سعیدؓ نے کہا: میں اروٰی کے حق سے کچھ کم کرسکتا ہوں؟ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: جس نے ظلم سے زمین کا ایک بالشت بھی لیا اس کو قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔ ابن ابی الزناد نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے یوں نقل کیا۔ انہوں نے کہا: حضرت سعید بن زیدؓ نے مجھ سے کہا: میں نبی ﷺ کے پاس اندر گیا۔

10 von 10 heute frei